Tag: آسٹریلوی خاتون

  • 40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا ؟ ڈاکٹر حیران

    40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا ؟ ڈاکٹر حیران

    رنگ برنگے اور رسیلے پھل قدرت کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہیں، پھلوں میں تمام غذائی اجزاء، وٹامنز اور معدنیات وغیرہ پائے جاتے ہیں لیکن کیا صرف پھلوں کا جوس ہی صحت مند زندگی گزارنے کیلئے کافی ہے؟

    اس کا تجربہ ایک آسٹریلوی خاتون نے کیا، اینی اوسبرن نامی خاتون روٹی، چاول دیگر کپوان کھانے کے بجائے صرف صرف فروٹ جوس پی کر زندگی گراز رہی ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں مذکورہ خاتون نے 40دن صرف ایک پھل یعنی صرف مالٹے کا جوس پی کر گزارنے کا تجربہ کیا ہے۔

    juice

    اس تجربے کے بعد اسے اپنی زندگی اور صحت میں کیا تبدیلیاں محسوس ہوئیں یہ جان کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی خاتون نے اس تجربے کے نتیجہ کے حوالے سے محض ایک فقرے میں بات بیان کرتے ہوئے کہا کہ صرف مالٹے کے جوس پر 40دن گزار کر میرے جسم کی حالت ایسی ہوگئی جیسے کہ آپ نے کار کی سروس کرا لی ہو۔

    انڈیا ٹائمز کے مطابق اینی اوسبرن بتاتی ہیں کہ چالیس دن صرف ایک پھل کے جوس پر گزارا کرنے سے اس کا جسم چاق و چوبند ہوگیا اور اس کا وزن بھی کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔

    لیکن دوسری جانب ماہرین صحت نے لوگوں کو اس طرح کے تجربے کے حوالے سے متنبہ کیا ہے کہ ایک پھل کے جوس پر تو کجا، صرف پھلوں پر اکتفا کرنا ہی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ صرف پھلوں پر زندگی گزارنے سے آپ نہ صرف موٹاپے کا شکار ہوں گے اور آپ کو ذیابیطس جیسی بیماری بھی لاحق ہو سکتی ہیں بلکہ آپ کے جسم میں وٹامن بی 12، وٹامن ڈی، کیلشیم اور اومیگا 3فیٹی ایسڈز اور دیگر غذائی اجزاءکی کمی ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان اجزاء اور وٹامنز کی کمی سے آپ کو شدید تھکن، قوت مدافعت کی کمزوری اور انیمیا جیسے عارضے لاحق ہو سکتے ہیں۔

  • آسٹریلوی خاتون امپائر پہلی بار پاکستان میں فرائض انجام دیں گی

    آسٹریلوی خاتون امپائر پہلی بار پاکستان میں فرائض انجام دیں گی

    آسٹریلیا کی کلیر  پولوساک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈین ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی کلیئر پولوساک کراچی میں ویمن سیریز میں امپائرنگ کریں گی، آسٹریلوی خاتون امپائر پہلی بار پاکستان میں فرائض انجام دیں گی۔

    ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے  کھیلنے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، اس کے علاوہ 5 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شامل ہیں، یہ تمام 8 میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں جو اس سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرز کے طور پر کام کریں گے۔

    پی سی بی ویمنز پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ون ڈے سیریز کے لیے ریزرو امپائرز ہوں گی۔