Tag: آسٹریلوی ٹیم

  • پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان، اہم بولر کی شرکت مشکوک

    پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان، اہم بولر کی شرکت مشکوک

    کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعالن کر دیا ہے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ان فٹ ہیں اور ان کی ٹیم میں شرکت مشکوک ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو پرتھ میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا جس کو ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔

    پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، لبوشین، ہیڈ، مچل مارش، ایلیکس گیری، لانس مورس، جوش ہیزل ووڈ، بولینڈ، گرین، لائن اور مورس شامل ہٰں۔

    اعلان کردہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک ان فٹ ہیں اور ان کی پہلے ٹیسٹ  میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ تاہم ٹیم میں شامل نئے فاسٹ بولر لانس مورس تیز رفتار گیند کرانے کیلیے مشہور ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے۔ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور یہ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

    شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 اکتوبر کو ملیبرن میں ہوگا جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

  • آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکہ : اسٹیون اسمتھ ان فٹ، ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکہ : اسٹیون اسمتھ ان فٹ، ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    سڈنی : ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکہ لگ گیا، ان فارم بیٹسمین اسٹیون اسمتھ ان فٹ ہوکر انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ ان فارم بیٹسمین اسٹیون اسمتھ شرکت نہیں کرسکیں گے، لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روزجوفرا آرچر کی باؤنسر اسمتھ کی گردن پر لگی تھی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

    ڈاکٹرزنے اسمتھ کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی جگہ مارنس لبوشین فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران اسٹیون اسمتھ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور80 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

    مزید پڑھیں: ایشز سیریز، جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر، اسٹیو اسمتھ زخمی

    واضح رہے کہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں محض تین دن کا وقفہ ہونے کے سبب اسمتھ مکمل طور پر اسمتھ ہیڈنگلے میں ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ابھی تک انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے۔

  • آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا، عثمان خواجہ ورلڈ کپ سے باہر

    آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا، عثمان خواجہ ورلڈ کپ سے باہر

    مانچسٹر: آسٹریلوی ٹیم کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے اور بلے باز عثمان خواجہ انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے مڈل آرڈر بلے باز عثمان خواجہ کی انجری کی تصدیق کردی ہے، عثمان خواجہ کی جگہ میتھیو ویڈ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    آسٹریلوی کوچ کا کہنا تھا کہ میتھیو ویڈ اچھی فارم میں ہیں انہوں نے حال ہی میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    [bs-quote quote=”آل راؤنڈر مارکس اسٹونس بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    گزشتہ روز کھیلے جانے والے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں عثمان خواجہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، وہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے آئے اور صرف 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے ورلڈ کپ کے 9 میچز میں 316 رنز اسکور کیے ہیں۔

    دوسری جانب آل راؤنڈر مارکس اسٹونس بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور وہ ورلڈ کپ کے دومیچز میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

    آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ مارکس اسٹونس کے حوالے سے ٹیم انتظامیہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کوئی فیصلے لے گی، مچل مارچ کو اسٹونس کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

  • آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں زیادہ دباؤ کا شکار ہوگی، سرفراز احمد

    آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں زیادہ دباؤ کا شکار ہوگی، سرفراز احمد

    ایڈیلیڈ : پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں زیادہ دباؤ کا شکار ہوگی، سنچری بنانے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایڈیلیڈ میں سرفراز احمد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا کہ آئرلینڈ کیخلاف سنچری بنانے سے انکے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے،پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف اچھا آغاز فراہم کرنے میری اصل ذمہ داری ہوگی۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے بولرز کا پہلے بھی سامنا کرچکے ہیں، انکی بولنگ کا سامنا کرنا چیلنج ہوگا۔

    وکٹ کیپر کے مطابق پاکستان کے بجائے آسٹریلوی ٹیم پر زیادہ دباؤ کا سامنا ہوگا،آسٹریلوی شائقین کو اپنے ٹیم سے زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔