Tag: آسٹریلوی پلیئرز

  • جب آسٹریلوی پلیئرز نے بی سی سی آئی صدر کو اسٹیج سے دھکا دے کر اتارا

    جب آسٹریلوی پلیئرز نے بی سی سی آئی صدر کو اسٹیج سے دھکا دے کر اتارا

    سابق آسٹریلین کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بی بی سی سی آئی کے سابق صدر کا واقعہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیمپئز ٹرافی کی جیت کے بعد انھیں اسٹیج سے دھکا دے کر اتارنا پڑا۔

    دنیائے کرکٹ کے نامور وکٹ کیپر بیٹرز میں سے ایک گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ ممبئی میں جب ہم چیمپئنز ٹرافی جیتے تھے غالباً یہ سال 2006 کی بات ہے، اس وقت ہم جشن منارہے تھے اور فائر ورکس بھی جاری تھیں۔

    انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر جو کہ کافی عمر دراز تھے وہ اسٹیج سے نہیں ہٹ رہے تھے۔ وہ شاید یہ چاہتے تھے کہ ہمارے ساتھ تصویر میں نظر آئیں، پھر اس معاملے کو ڈیمن مارٹن نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔

    اس موقع پر سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیمن مارٹن نے ہنستے ہوئے اس واقعے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹھیک طرح یاد نہیں کہ اس وقت کیا ہوا مگر میں نے انھیں تھوڑا سا دھکا دیا، انھیں ہٹانے کے لیے تھوڑا سا جھٹکا دیا تھا۔

    https://twitter.com/HitmanCricket/status/1725832819610615952?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1725832819610615952%7Ctwgr%5Ef246e2c4784106cf7b3111187d5b7b2c79a654b8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2FHitmanCricket2Fstatus2F1725832819610615952widget%3DTweet

    انھوں نے کہا کہ ہم تصویر کھنچوا رہے تھے اور وہ سامنے تھے، انھوں نے کافی لمبی تقریر کی تھی مگر اس کے باوجود اسٹیج چھوڑنے کو تیار نہیں تھے۔ بریڈ ہوگ نے انھیں احترم کے ساتھ کہا کہ اسٹیج سے ہٹ جائیں۔

    مارٹن نے کافی زیادہ ہنستے ہوئے بتایا کہ رکی پونٹنگ نے انھیں کچھ نہیں کہا تو میں نے اسٹیج سے اتارنے کے لیے ہلکا سا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد میرا نام گدھوں پر بھی لکھا گیا تھا مجھے نہیں پتا ایسا کیوں ہوا۔