Tag: آسٹریلوی کرکٹر

  • ڈیوڈ وارنر کو ریٹائرمنٹ سے قبل ہی ’آفر‘ مل گئی

    آسٹریلوی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر کو ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی نئی نوکری مل گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ کے رائٹس خریدنے والے چینل نے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر کو کمنٹری پینل میں شامل کرلیا ہے، وہ کمنٹری پینل میں آنجہانی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز اور شین وارن کی جگہ پُر کریں گے۔

    چینل انتظامیہ کا بتانا ہے کہ وارنر ریٹائرمنٹ کے بعد جب تک چاہیں کمنٹری کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وارنر گزشتہ کئی ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں آؤٹ آف فارم تھے لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف وارنر نے ڈبل سنچری اسکور کرکے اپنے 100ویں ٹیسٹ کو بھی یادگار بنایا۔

    گزشتہ دنوں ڈیوڈ وارنر نے منیجر جیمز ارسکائین کا کہنا تھا کہ ’اوپنر بیٹر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

    جارح مزاج بیٹر اس سے قبل بھی کمنٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ بھارتی فلموں کے گانوں پر بھی اکثر مزاحیہ ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

  • ڈیوڈ وارنر کی مزاحیہ ویڈیو پر کوہلی کا ’تڑکا‘‏

    ڈیوڈ وارنر کی مزاحیہ ویڈیو پر کوہلی کا ’تڑکا‘‏

    آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ایڈٹ کی ہوئی ویڈیو میں کرکٹر تیلگو گانے پر تھرکتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    پچھلے سال لاک ڈاؤن کے دوران وارنر نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ کبھی بالی ووڈ اور تیلگو گانوں پر ہونٹ ہلاتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی باہو بلی کے کاسٹیوم میں دکھائی دیتے ہیں۔

    اب حال ہی میں انہوں نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

    یہ ویڈیو ایڈٹ شدہ ہے اور اس میں وارنر تیلگو گانے پر پرفارم کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    گانا اصل میں تیلگو اداکار الو ارجن پر فلمایا گیا ہے، ارجن نے بھی اس ویڈیو پہ کمنٹ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایموجیز بنائے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے بھی کمنٹ کر کے وارنر سے دریافت کیا کہ دوست کیا تم ٹھیک ہو؟

    وارنر کی اس ویڈیو کو ان کے بھارتی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • بھارت سے واپسی پر پابندی، سابق آسٹریلوی کرکٹر اپنے وزیر اعظم کے خلاف پھٹ پڑے

    بھارت سے واپسی پر پابندی، سابق آسٹریلوی کرکٹر اپنے وزیر اعظم کے خلاف پھٹ پڑے

    نئی دہلی: آسٹریلوی شہریوں کی کرونا وبا سے شدید متاثرہ ملک بھارت سے واپسی پر پابندی لگائے جانے کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر نے اپنے وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے بھارت سے آسٹریلوی شہریوں کی وطن واپسی پر عائد پابندی کے فیصلے پر آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مائیکل سلیٹر نے لکھا کہ اگر ہماری حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھتی تو وہ ہمیں گھر واپس آنے دیتی، اس سے بہت بدنامی ہوگی اور وزیر اعظم آپ لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہوں گے۔

    سابق کرکٹر اپنے وزیر اعظم کے رویے پر پھٹ پڑے، انھوں نے لکھا آپ کی ہمت کیسے ہوئی ہمارے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھنے کی، کیا آپ نے ملک میں قرنطینہ نظام کا مسئلہ حل کر لیا ہے، اس سے متعلق کیا کہیں گے آپ؟

    بھارت سے وطن لوٹنے پر آسٹریلوی شہریوں کے ساتھ کیا ہوگا؟

    ان کا کہنا تھا کہ انھیں آئی پی ایل میں کام کرنے کی سرکاری اجازت ملی تھی لیکن اب حکومت ہی نظر انداز کر رہی ہے۔

    لوگوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ میں مائیکل سلیٹر نے کہا ان کے لیے جن کا خیال ہے کہ یہ صرف پیسہ کمانے کا حربہ ہے، میں بتاؤں کہ یہ میری روزی کا ذریعہ ہے، اگر میں نے وقت سے پہلے اسے چھوڑ دیا تو ایک بھی پیسہ نہیں ملے گا، اس لیے بدسلوکی بند کریں اور بھارت میں روز ہزاروں مرنے والوں کا سوچیں، اسے ہم دردی کہتے ہیں اگر ہماری حکومت میں کچھ باقی ہے تو۔

    یاد رہے کہ آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بھارت سے پروازوں کی براہِ راست آمد پر پابندی لگائی ہے، آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ بھارت سے آسٹریلیا آنے والوں کو 5 سال تک قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

  • بیوی کی طوفانی سینچری پر آسٹریلوی فاسٹ بولر بھی جھوم اٹھا (ویڈیو)

    بیوی کی طوفانی سینچری پر آسٹریلوی فاسٹ بولر بھی جھوم اٹھا (ویڈیو)

    سڈنی: وومنز بگ بیش لیگ کے میچ میں خاتون بلے باز ایلیسا ہیلی نے چوکوں چکوں کی برسات کر دی، بیوی کی یہ طوفانی اننگز دیکھ کر اسٹیڈیم میں بیٹھے آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر مشیل اسٹارک بھی جھوم اٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلے جانے والے وومنز بگ بیش لیگ کے آخری لیگ میچ میں سڈنی سکسرز وومن کی بلے باز ایلیسا ہیلی نے مخالف ٹیم میلبرن اسٹارز کے بولرز کے چھکے چھڑا دیے۔

    ایلیسا ہیلی نے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور 15 چوکے اور 6 چھکے لگا کر 111 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی، انھوں نے 48 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔

    اس طوفانی اننگ کی بدولت سڈنی سکسرز نے میلبرن اسٹارز پر 5 وکٹ سے دل چسپ جیت حاصل کی، کیوں کہ میچ بارش سے متاثر ہو گیا تھا، اور میلبرن اسٹارز نے 19 اوورز میں 179 رنز بنا لیے تھے، جس پر ضابطے کے مطابق سڈنی سکسرز کو جیت کے لیے 184 کا ہدف ملا، تاہم اس ٹیم نے یہ ہدف 18.4 اوورز ہی میں حاصل کر لیا۔

    جیسے ہی ہیلی نے چوکا لگا کر اپنی سینچری مکمل کی، وہاں پر موجود مداحوں اور ٹیم کے ساتھیوں نے تالیاں بجا کر انھیں داد دی، وہیں ان کے شوہر آسٹریلیا کے تیز بولر مشیل اسٹارک بھی خوشی سے جھوم اٹھے، اسٹارک بیوی کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم ہی میں موجود تھے اور انھوں نے تالیاں بجا کر ہیلی کو داد دی۔

    واضح رہے کہ ہیلی اور اسٹارک نے تقریباً 9 سالہ دوستی کے بعد اپریل 2016 میں شادی کی تھی، بگ بیش لیگ میں ہیلی کی یہ چوتھی سینچری تھی، اور بگ بیش لیگ کی سب سے تیز سنچری رہی۔

  • دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا: گریگ چیپل

    دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا: گریگ چیپل

    اسلام آباد: سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، اور اس دوران وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے بتایا کہ میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں، وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کروں گا۔

    گریگ چیپل کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان میں تبدیلی کی اچھی باتیں سنی ہیں، یقین ہے کہ نئے وزیر اعظم زبردست کام کر رہے ہیں، میں یہ سن کر پرجوش ہوں کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آ چکی ہے۔

    شین واٹسن نے وسیم اکرم سے معافی مانگ لی

    خیال رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 5 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، دو دن آرام کے بعد کل 26 فروری کو ملتان میں میدان سجے گا، جس میں میزبان ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیمیں ملتان پہنچ چکی ہیں۔

    گزشتہ روز سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے معافی مانگ لی تھی، انھوں نے آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے چیریٹی میچ میں وسیم اکرم کو 2 شان دار چھکے لگائے تھے، جس پر شین واٹسن نے معافی مانگی، شین واٹسن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے ابھی بھی اس چھکے لگانے کے حوالے سے برا لگتا ہے، وسیم اکرم میرے بچپن کے ہیرو ہیں اور بہترین انسان ہیں۔

  • آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی

    آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی

    سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے ہیں،آسٹریلیا بورڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان جلد کریگی۔

    کرکٹر جارج بیلی کے مطابق وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو کر ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں، بیلی نے دوہزار بارہ میں کیمرون وائٹ کی جگہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی، انکی کپتانی میں آسٹریلیا نے ستائیس میچز کھیلتے ہوئے تیرہ فتوحات سمیٹں، جارج بیلی پاکستان کیخلاف یو اے ای میں ہونے ون ڈے میچز میں دستیاب ہونگے لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ شرکت نہیں کرینگے۔