Tag: آسٹریلوی کھلاڑی

  • آسٹریلوی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آ گئے

    آسٹریلوی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آ گئے

    لاہور : آسٹریلوی ٹیم کے دو کھلاڑیوں آشٹن اگر اور جوش انگلس کے کرونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج صبح آشٹن اگر اور جوش انگلس کے کووِڈ 19 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کے نتائج منفی آ گئے ہیں، تاہم ان کرکٹرز کے دوپہر میں دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ اگر دوپہر کے ٹیسٹ بھی منفی آ گئے تو آشٹن اگر اور جوش انگلس ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر سکیں گے، ترجمان نے کہا کہ فٹ ہونے کی صورت میں کل ٹی ٹوینٹی میچ کے لیے بھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس اور اسپنر ایشٹن اگر کا کرونا پازیٹیو آیا تھا، جس کے بعد وہ پوری سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

    پاکستان نے 20 سال بعد آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دو دن قبل پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 20 سال بعد اس سے کوئی سیریز جیتی، بابر اعظم کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • سڈنی : زخمی آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز چل بسے

    سڈنی : زخمی آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز چل بسے

    سڈنی: زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا زخمی آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز چل بسے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیر کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران سرپر گیند لگنے سے زخمی ہونیوالےآسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز دم توڑ گئے ہیں، کھیل کے دوران جان سے جانیوالے آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز کی عمر 25برس تھی ۔

    آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوزا کے سر پر شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران نیو ساؤتھ ویلز کے بولر شان ایبٹ کا باؤنسر لگا تھا، جس سے وہ پچ پر گر پڑے تھے، انھیں فوراً ایمبولنس پر ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ حادثہ کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا ہے، ہیوز تین روز تک سڈنی کے سینٹ ونسٹ اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج رہے، ڈاکٹرز نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ڈاکٹرز نے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے اہم قرار دیئے تھے، اسپتال کے ترجمان ڈیوڈ فیکٹر کا کہنا تھا کہ ہیوز چوٹ کافی گہری تھی، اس لئے انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔

    فل ہیوز نے 2009 سے سنہ 2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے، ہیوز نے گذشتہ مہینے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ایک روزہ میچوں میں شرکت کی تھی۔