Tag: آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان

  • آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بے نتیجہ ختم، کینگروز چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئے

    آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بے نتیجہ ختم، کینگروز چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئے

    لاہور میں آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم کردیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

      آسٹرییلا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنالیے ہیں، ٹریوس ہیڈ نے 59 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے  19رنز بنائے تھے۔

     آسٹریلیا کے 4، افغانستان کے تین پوائئنٹ ہوگئے، افغانستان کی فائنل فور میں رسائی کا دارومدار جنوبی افریقا کی بڑی شکست پر ہوگا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر273 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔

    صادق اللہ نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عظمت اللہ عمرزئی 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ابراہیم زدران 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رحمت شاہ 12 اور محمد نبی 1 رنز پر پویلین لوٹ گئے، راشد خان نے 19 رنز بنائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

    آسٹریلیا کی جانب سے بین دروشوئس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    آسٹریلیا اور افغانستان کا آج کا میچ دونوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو ٹیم آج جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی، اگر افغانستان کی ٹیم ہاری تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

    گروپ بی کے پوائنٹ ٹیبل پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3  پوائنٹس ہیں  البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے جبکہ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    تاہم آج کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، اگر میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل جائے گا اور گروپ بی میں سیمی فائنل میں جانے کی جنگ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔

  • میکس ویل کی تاریخ ساز ون ڈے اننگز پر سابق کرکٹرز کا زبردست خراج تحسین

    میکس ویل کی تاریخ ساز ون ڈے اننگز پر سابق کرکٹرز کا زبردست خراج تحسین

    میکس ویل کی شاندار اننگز پر دنیائے کرکٹ حیرت زدہ ہے، سابق کرکٹ اسٹارز بھی میکس ویل کی اس تاریخی ڈبل سنچری پر انگشت بدنداں ہیں اور انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا او افغانستان کے خلاف ہونے والا میچ اب تک کا سب سے تاریخی اور سانسوں کو روک دینے والا مقابلہ تھا۔ ایک مرحلے پر آسٹریلین ٹیم کے 91 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں اور ان کی شکست کے آثار واضح تھے۔

    تاہم پھر میکس ویل کا جادو ایسا چلا کہ شائقین اور ماہرین نے اب تک کی ون ڈے انٹرنیشنلز کی تاریخ ساز اننگز کا مشاہدہ کیا۔ گراؤنڈ کا کوئی کونہ ایسا نہ تھا جہاں میکس ویل نے گیند کو نہ پہنچایا ہو اور افغان بولرز کو نہ دھویا ہو۔

    افغانستان کی جانب سے دیے گئے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میکس ویل کی حیران کن اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے 19 بالز قبل ہی یہ ہدف حاصل کرلیا۔ آسٹریلین بیٹر نے شاندار اور ناقابل شکست 201 رنز کی اننگز کھیلی۔

    سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میکس ویل کی یہ اننگز دیکھنا ایک اعزاز کی بات ہے، یہ ون ڈے کی سب سے بہترین اننگز رہی۔

    بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے کہا کہ کچھ میچ وننگ اننگز ایسی ہوتی ہیں کہ بس آپ کھڑے ہوتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہیں، میکس ویل کی اننگز زندگی بھر یاد رہے گی۔

    ایک اور سابق کرکٹر ویریندر سہواگ نے ایکس پر اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کسی بیٹر کی جانب سے 200 رنز بناتے دیکھا، میکس ویل نے ون ڈے کی سب سے بہترین اننگز کھیلی۔

    سنجے منجریکر نے کہا کہ ہم نے آج کی رات وہ دیکھا جو اس سے پہلے 146 سالوں میں کبھی نہیں ہوا، آج یہ میکس ویل نے کردکھایا۔

    ان کرکٹرز کے علاوہ ایس بدری ناتھ، عبدالصمد، سندیپ لامیچانے، ابھینو میکنڈ اور ٹائمل ملز سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل کی اس اننگز پر خوب تعریف کے ڈونگرے برسائے۔

  • اسٹارک آؤٹ نہ ہونے کے باجود پریشانی میں گراؤنڈ چھوڑ گئے، ویڈیو وائرل

    اسٹارک آؤٹ نہ ہونے کے باجود پریشانی میں گراؤنڈ چھوڑ گئے، ویڈیو وائرل

    افغانستان کے خلاف مچل اسٹارک حیران کن انداز میں آؤٹ نہ ہونے کے باجود گراؤنڈ چھوڑ گئے، ری پلے میں بھی واضح تھا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں ٹکرائی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچ میں ماہرین اور شائقین کو اس وقت حیرانی کا سامانا کرنا پڑا جب کینگرو بیٹر مچل اسٹارک ریویو لینے کا فیصلہ نہ کر پائے اور گیند بلے سے نہ لگنے کے باجود ایسے ہی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

    راشد خان نے مچل اسٹارک کو گوگلی بال ڈالی جو آسٹریلوی بیٹر کو بیٹ کرتی ہوئی کیپر کے گلوز میں چلی گئی۔ اس دوران راشد اور افغانستان کے کرکٹرز نے زوردار اپیل کی اور امپائر نے اپنی انگلی کھڑی کرتے ہوئے آؤٹ کا اشارہ کیا۔

    اسٹارک اس صورتحال میں غیریقینی کا شکار نظر آئے، انھوں نے آف اسٹمپ پر بیٹ ہونے والی گیند پر ساتھی کھلاڑی میکس ویل سے مشورہ بھی کیا مگر وہ بھی انھیں درست صلاح دینے سے قاصر رہے۔

    اسی الجھن اور دباؤ میں اسٹارک نے گراؤنڈ سے باہر جانے کے لیے قدم بڑھادیے اور آؤٹ کو اپنی قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول کرلیا۔

    شائقین کرکٹ اسٹارک کے اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں کہ بلے میں گیند نہ لگنے کے باوجود انھوں نے ریویو کیوں نہ لیا اور پریشانی میں گراؤنڈ سے چلے گئے، بعد میں ری پلے نے بھی ان کی غلط فہمی کی تصدیق کی۔