Tag: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

  • کمنز نے تھرڈ امپائر کے فیـصلے پر بھی ڈی آر ایس مانگ لیا، امپائر حیران رہ گئے

    کمنز نے تھرڈ امپائر کے فیـصلے پر بھی ڈی آر ایس مانگ لیا، امپائر حیران رہ گئے

    آسٹریلوی کپتان نے چوتھے ٹیسٹ میں نئی مثال قائم کی انھوں نے تھرڈ امپائر کے فیصلے پر بھی اعتراض جڑتے ہوئے ڈی آر ایس مانگ لیا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ملیبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے دن دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، پیٹ کمنز تھرڈ امپائر کے فیصلے سے ناخوش اور غیرمطمئن نظر آئے اور انھوں نے اس فیصلے کو ریورس کرنے کے لیے ڈی آر ایس کا اشارہ کردیا۔

    پہلی اننگز کے 119 ویں اوور میں بھارت کی طرف سے محمد سراج بیٹنگ کررہے تھے، اس دوران انھوں نے آف سائیڈ پر جاتی ایک بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

    بال سیدھی سلپ میں اسٹیون اسمتھ کے ہاتھ میں گئی، اس دوران امپائر نے انھیں آؤٹ نہیں دیا بلکہ اسے تھرڈ امپائر کی طرف فیصلے کےلیے بھیجا۔

    تھرڈ امپائر نے محمد سراج کو ناٹ آؤٹ قرار دیا، اس فیصلے ر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ناخوش نظر آئے اور امپائر سے ڈی آر ایس لینے کے لیے اصرار کرتے نظر آئے، تاہم امپائر نے انھیں سمجھایا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کے آخر روز آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں 333 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اگر کمنز اننگز ڈیکلیئر کرتے ہیں تو بھی بھارت کو میچ جیتنے کے لیے یہ اتنا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

  • ورلڈکپ فائنل کی پچ کس طرح کی ہوگی؟

    ورلڈکپ فائنل کی پچ کس طرح کی ہوگی؟

    بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل شیڈول ہے، میچ کی پچ کیسی ہوگی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ فائنل بھی ویسی ہی سلو پچ پر ہوگا جیسا کے پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج کے میچ میں سلو پچ بنائی گئی تھی۔ اس پچ پر بال پڑنے کے بعد بیٹر تک پہنچے میں تھوڑا وقت لے گی۔

    ایونٹ کی اب تک ناقابلِ تسخیر ٹیم بھارت کو پانچ بار کی چیمپئن سائیڈ آسٹریلیا سے فائنل میں مقابلہ کرنا ہے جبکہ گروپ اسٹیج میں میزبان نے کینگروز کو باآسانی مات دی تھی۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے ذریعے جو رپورٹ سامنے آرہی ہیں اس کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے فائنل کے لیے پچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

    نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پِچ سِلو ہوگی، یہاں گیند پڑنے کے بعد سلو آئے گی۔ یہ 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ جیسی پچ ہوگی جو کہ بیٹرز اور بولرز دونوں کے لیے سازگار ہوگی۔

    پچ کیوریٹر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 315 تک رنز بھی بنا لے تو یہ ایک بہترین اسکورہوگا جس کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔ یہاں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

  • شان ایبٹ نے دوسرے ون ڈے میں خراب بولنگ کرنے کی وجہ بتا دی

    شان ایبٹ نے دوسرے ون ڈے میں خراب بولنگ کرنے کی وجہ بتا دی

    آسٹریلیا کے سیم باؤلنگ آل راؤنڈر شان ایبٹ نے دوسرے ون ڈے میں خراب بولنگ کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ بولرز نے منصوبے کے مطابق بولنگ نہیں کی۔

    دوسرے ون ڈے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہا کہنا تھا کہ دوسرے میچ میں بولنگ کے دوران اندازہ ہوا کہ یہاں کی وکٹیں بھی جنوبی افریقہ کی پچز کی طرح ہیں۔ یہاں بھی مخالف بیٹرز نے ہر بری گیند سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

    شان ایبٹ کے مطابق ہر گیند جو اسٹمپ سے باہر پڑی اسے باؤنڈری کا راستہ دکھایا گیا۔ جب منصوبہ بندی کے مطابق بولنگ نہ کی جائے تو ایسا حشر حیران کن نہیں ہے۔ دنوں میچز میں ہم ان پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال پائے۔

    انھوں نے کہا کہ میری کارکردگی مایوس کن رہی، پہلے میچ میں پاور پلے کے دوران عمدہ بولنگ کرنے کے بعد دوسرے میچ میں پاور پلے کے دورن میری کاکردگی کافی بری رہی۔

    کینگرو باؤلر نے کہا کہ میں نے جنوبی افریقہ اور یہاں بھارت میں بولنگ کے دوران اندازہ لگایا ہے کہ ان کے بیٹرز بہت زبردست ہیں جیسے ہی آپ اسٹمپس سے ہٹ کر لیگ کی طرف بولنگ کرتے ہیں وہ گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینک دیتے ہیں۔ اس میچ میں 31 سالہ ایبٹ نے کوٹے کے اوورز میں 91 رنز دیے تھے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 99 رنز سے شکست آسٹریلیا کی ون ڈے انٹرنیشنل میں لگاتار پانچویں ہار ہے جو کہ ورلڈکپ سے قبل اس کے لیے ایک دھچکا ہے۔

    پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے بھی کینگروز کو 2-3 کی ہزیمت سے دوچار کیا تھا۔

  • بھارتی بولر بے بس، آسٹریلوی بلے باز کی پے در پے دوسری سینچری، انڈیا کو پہاڑ جیسا ہدف مل گیا

    بھارتی بولر بے بس، آسٹریلوی بلے باز کی پے در پے دوسری سینچری، انڈیا کو پہاڑ جیسا ہدف مل گیا

    سڈنی: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کے آگے بھارتی بولر بے بس ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھی آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے پے در پے دوسری سینچری جُڑ دی ہے۔

    آسٹریلوی بیٹسمین نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 100 کا ہندسہ عبور کیا۔ 27 نومبر کو پہلے میچ میں بھی انھوں نے 66 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے تھے۔

    Wow! Our top five all scored 50+, with Smith getting a ton!

    Great batting lads!

    Check out the scorecard here: cricketa.us/AUSvIND20-2

    Posted by Australian Men’s Cricket Team on Saturday, November 28, 2020

    31 سالہ مڈل آرڈر بلے باز نے آج 64 گیندوں کا سامنا کیا اور 104 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے، وہ پانڈیا کی گیند پر محمد شامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    آئی پی ایل کے شیر آسٹریلیا میں ڈھیر، بھارت کوعبرتناک شکست

    واضح رہے کہ آج آسٹریلیا میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور میزبان ٹیم کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو ایک بار پھر پہاڑ جیسا ہدف دیتے ہوئے 4 وکٹوں پر 389 کا اسکور بنا لیا ہے۔

    آج آسٹریلوی اننگ کی خاص بات یہ تھی کہ 5 کھلاڑیوں نے پچاس کا ہندسہ عبور کیا، ڈیوڈ وارنر نے 83 رنز کی اننگ کھیلی، آرن فنچ نے 60 رنز بنائے، اسٹیون اسمتھ 104 رنز پر آؤٹ ہوئے، مارنس لبوشین نے 70 رنز بنائے جب کہ گلین میکسوئل نے 63 رنز کی اننگ کھیلی۔

    آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 66 رنز سے عبرت ناک شکست دی تھی، 6 وکٹوں پر 374 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا ٹیم صرف 308 رنز بنا سکی تھی، آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیون اسمتھ کو 105 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔