Tag: آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا

  • ڈی آر ایس پر آؤٹ، وارنر کی چیختے ہوئے جانے کی ویڈیو وائرل

    ڈی آر ایس پر آؤٹ، وارنر کی چیختے ہوئے جانے کی ویڈیو وائرل

    ڈیوڈ وارنر اس وقت میدان میں غصے میں آگئے جب ان کی جانب سے چیلنج کیا گیا فیلڈ امپائر کو فیصلہ ڈی آر ایس نے درست ثابت کردیا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ جاری تھا، ہدف کے تعاقب میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 11 رنز پر کھیل رہے تھے کہ وہ مخالف بولر مدوشانکا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    کینگرو بیٹر نے امپائر کے فیصلے کو فوری طور پر چیلنج کیا مگر ڈی آر ایس میں گیند وکٹ کو لگتی دکھائی دی جبکہ وارنر کو یقین تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ کی طرف جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    آسٹریلوی بیٹر نے جیسے ہی ڈی آر ایس اور ہاک آئی کے ذریعے آنے والا فیصلہ اپنے خلاف دیکھا تو وہ چیخنے لگے اور انھوں نے اپنا بلا زور سے پیڈ پر بھی مارا اس کے بعد وہ گراؤنڈ سے چلے گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اسٹیون اسمتھ کو بھی متنازع طور پر ڈی آر ایس کے تحت آؤٹ قرار دیا گیا تھا جو آسٹریلوی بیٹر کے لیے بہت حیران کن تھا۔

    اب ورلڈکپ کے موجودہ ایونٹ میں کسی آسٹریلوی بیٹر کے ساتھ دوسری بار ایسا ہوا ہے کہ وہ متنازع طور پر ڈی آر ایس کا شکار بنا ہے۔

  • آسٹریلیا نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز 1-4 سے جیت لی

    آسٹریلیا نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز 1-4 سے جیت لی

    پالی کلے : آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز آسٹریلیا نے چار ایک سے اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کے پہلے چار میچوں میں ناکام آسٹریلوی اوپنر نے شاندار سنچری سے اپنی ٹیم کو میچ اور 4.1 سے سیریز جتوا دی۔

    پالیکلے میں کھیلے گئے ون ڈ ے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو پچانوے رنز بنائے۔

    اسٹارک نے تین، ہیڈ اور زیمپا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ڈیوڈ وارنر نے ایک سو چھ رنز کی اننگز کھیلی۔ جارج بیلی نے چوالیس رنز اسکور کیے۔

    پانچ میچوں کی سیریز آسٹریلیا نے چار ایک سے اپنے نام کرلی۔ وارنر کو مین آف دی میچ اور جارج بیلی کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز چھ ستمبر سے شروع ہوگی۔