Tag: آسٹریلیا

  • آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ میچ میں امپائر کے غلط فیصلے، ویسٹ انڈین کپتان نے بڑا مطالبہ کردیا

    آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ میچ میں امپائر کے غلط فیصلے، ویسٹ انڈین کپتان نے بڑا مطالبہ کردیا

    ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیس نے آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کے خلاف متعدد متنازعہ ڈی آر ایس کالز پر سوالات اٹھائے ہیں۔

    میزبان ٹیم کو کئی متنازع امپائرنگ فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ روسٹن چیس کا ماننا ہے کہ ان فیصلوں نے میچ کے نتائج کو متاثر کرنے میں کافی حد تک اپنا حصہ ڈالا، ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان روسٹن چیس نے کہا ہے کہ جب ہم گڑبڑ کرتے ہیں تو ہم پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، امپائروں سے اگر اتنی بڑے غلط فیصلے ہوتے ہیں تو ان پر ‘جرمانہ’ ہونا چاہیے۔

    انھوں نے غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کئی فیصلے ایسے تھے جو ہمارے حق میں نہیں گئے۔

    ویسٹ انڈین کپتان نے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے کوئی بھی خوش نہیں ہو گا، آپ میدان میں جیت کے لیے جاتے ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ سب آپ کے خلاف ہیں تو کوئی کیا کرسکتا ہے۔

    روسٹن چیز کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں مپائر کے ایک غلط فیصلے سے کرکٹر کا کیریئر بنتا یا بگڑتا ہے اس لیے غلط فیصلوں پر بھی سزا کا تعین ہونا چاہیے۔

    خیال رہے کہ بارباڈوس میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں کم ٹوٹل پر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود مہمان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست دی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/nicholas-pooran-announces-retirement-international-cricket/

  • آسٹریلیا نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

    آسٹریلیا نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

    آسٹریلیا نے ایران میں بگڑتی صورتحال کے باعث تہران میں اپنا سفارت خانے کا آپریشن معطل کردیا۔

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے ایران میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث تہران میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے تمام آسٹریلوی عہدے داروں کو ایران چھوڑنےکی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران چھوڑنے کے خواہشمند  آسٹریلوی شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔

    پینی وونگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے سفیر خطے میں موجود رہیں گے تاکہ حکومت کے بحران سے متعلق ردعمل میں معاونت کر سکیں، اور ہم دیگر شراکت دار ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے اپنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ اب فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ رقم چیمپئن شپ کے پچھلے دو ایڈیشنز میں دی گئی انعامی رقم سے دگنی ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل چیمپئنز کو 3.6 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، جو 2021 اور 2023 کے ایڈیشنز میں دیے گئے 1.6 ملین ڈالر سے دگنی ہے۔

    اس کے علاوہ آئی سی سی نے رنر اپ ٹیم کے لیے 2.16 ملین ڈالر  کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، آئی سی سی کے چیئرمین نے ٹوئٹر پر اس سے متعلق پوسٹ بھی کی ہے۔

    انہوں نے پوسٹ میں لکھا یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل کی فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، فاتح ٹیم کو 3.6 ملین ڈالرز ملیں گے جب کہ رنرز اپ کو 2.16 ملین امریکی ڈالرز ملیں گے۔

    واضح رہے کہ اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے۔

    جنوبی افریقا کی اسکواڈ

    ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، کوربن بوش، کائل ویرین، ڈیوڈ بیڈنگھم، ٹرسٹن اسٹبس، ریان رکیلٹن، سینوران متھوسامی۔

    آسٹریلوی اسکواڈ

    پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، الیکس کیری، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیتھن لیون، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • آسٹریلیا کے سابق کرکٹر انتقال کرگئے

    آسٹریلیا کے سابق کرکٹر انتقال کرگئے

    آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    آسٹریلیا کے دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں اُنہوں نے 7سنچریاں بھی اسکور کی تھیں۔

    میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کیتھ اسٹیک نے 1971ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔

    انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اُنہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری بھی کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر جنید ظفر خان بھی ایڈیلیڈ میں ایک میچ کے دوران انتہائی سخت گرمی کے دوران انتقال کر گئے تھے۔

    آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اولڈ کنکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی جنید خان نے 40 اوورز کے لیے فیلڈنگ کی تھی اور تقریباً سات اوورز تک بیٹنگ کرتے رہے کہ وہ اچانک میدان میں گر گئے۔

    یہ میچ سخت حالات میں کھیلا گیا،جس میں درجہ حرارت 41.7 ° C (107 ° F) تک پہنچ گیا۔

    ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر بلایا گیا، اور پیرامیڈیکس نے گراؤنڈ میں سی پی آر کی کوشش کی لیکن ان کی بہترین کوششوں کے باوجود کھلاڑی جانبر نہ ہوسکے۔

    پاکستان سپر لیگ کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک

    ان کے کلب نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈکس نے اپنی پوری کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے کرکٹر زندہ نہ بچ سکے، کھلاڑی اپنے ساتھی کرکٹر کی موت پر انتہائی غمزدہ ہیں۔

  • آسٹریلیا کا اسٹوڈنٹ ویزا، اہم خبر سامنے آگئی

    آسٹریلیا کا اسٹوڈنٹ ویزا، اہم خبر سامنے آگئی

    آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کی مختلف ریاستوں اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کیلیے اسٹوڈنٹ ویزا کی شرائط کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ آسٹریلوی جامعات نے ان ریاستوں سے آنے والی درخواستوں کو قبول کرنا بند کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے جعلی یا غیر مستند درخواستوں میں اضافے کے باعث اُٹھایا گیا ہے۔ جہاں کچھ افراد کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا کو مستقل رہائش حاصل کرنے کیلیے استعمال کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بعض آسٹریلوی جامعات نے ان علاقوں سے درخواستیں قبول کرنا بند کردی ہیں جبکہ دیگر نے درخواست دہندگان کیلیے اضافی تصدیقی عمل متعارف کروادیا ہے۔

    انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدامات آسٹریلیا کے تعلیمی نظام کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

    تعلیمی ویزا کے غلط استعمال پر آسٹریلوی حکام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جو ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے بین الاقوامی تعلیمی شعبے کی سالمیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

    یہ پابندیاں بھارت سے آسٹریلیا جانے والے حقیقی طلبہ کیلیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں اور تعلیم کے شعبے میں دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی گہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔

    کس ایئرپورٹ پر مسافروں سے سروس فیس لی جائے گی؟

    اگرچہ یہ پابندیاں تمام اداروں پر یکساں لاگو نہیں ہوئیں، لیکن جن جامعات کو غیر مستند درخواستوں کی زیادہ تعداد کا سامنا ہے وہ آسٹریلوی محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر اپنے داخلہ کے عمل کو سخت کر رہی ہیں۔

  • آسٹریلیا میں ہندو کمیونٹی کے رہنما کو 5 کوریائی خواتین سے زیادتی پر 40 سال کی  قید کی سزا

    آسٹریلیا میں ہندو کمیونٹی کے رہنما کو 5 کوریائی خواتین سے زیادتی پر 40 سال کی قید کی سزا

    بھارت کا بڑھتا ہوا ریپ کلچر اسے بین القوامی سطح پر بے نقاب کررہا ہے، آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5 کوریائی خواتین کی عصمت دری کرنے کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کا ’’ریپ کلچر‘‘ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جو نہ صرف بھارت میں بلکہ عالمی سطح پر پھیل چکا ہے ، بھارتی ریپ کلچر ایک ایسی معاشرتی بیماری ہے جو بھارتیوں کی گرتے ہوئی اخلاقی اقدار اور سماجی زوال کی عکاسی کرتی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بی جی پی کے سیٹلائٹ گروپ کی بنیاد رکھنے اور ہندو کونسل آف آسٹریلیا کے ترجمان بلیش دھانکھر نے پانچ کوریائی خواتین کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عصمت دری کا نشانہ بنایا۔

    سابق آئی ٹی کنسلٹنٹ 43 سالہ بلیش دھانکھر، ہریانہ سے ہیں، جن کے والد اجیت دھانکھر ہندوستانی فضائیہ کے ریٹائرڈ افسر ہیں اور دہلی حکومت میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے طور پر بھی کام کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بلیش دھانکھر کو ڈاؤننگ سینٹر ڈسٹرکٹ کورٹ آسٹریلیاء میں 40 سال کی سزا سنائی گئی،دھانکھر، نے جنوبی کوریائی خواتین کو لالچ دینے کے لئے نوکری کے جعلی اشتہارات کا استعمال کیا اور نشہ آور ادویات کا استعمال کر کے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا.

    دھانکھر ایک ایکسل اسپریڈشیٹ پرجعلی نوکری کے اشتہارات کے تمام درخواست دہندگان کی شکل، ذہانت اور خوبصورتی کی بنیاد پر درجہ بندی کرتا اور اپنی مستقبل کی جنسی تسکین کے لیے اپنے جرائم کو فلماتا اور ریکارڈ کر کے کمپیوٹر میں رکھتا۔

    رپورٹ کے مطابق تمام خواتین، جن کی عمریں 21 اور 27 کے درمیان تھیں، زیادتی کے وقت یا تو بے ہوش تھیں یا نمایاں طور پر کمزور تھیں۔

    بھارتی کمیونیٹی کے رہنماء کے طور پر سرگرم دھانکھر کا شکاری اور ناقص کردار حیران کن قرار دیا ہے۔

    سال 2023 میں آسٹریلیا کی ایک عدالت نے اسے 39 جرائم کا مجرم پایا، جن میں جنسی زیادتی کے 13 واقعات شامل ہیں۔

    مودی سرکار اور بی جی پی کا جنسی زیادتی کرنے والوں کی پشت پناہی اور انہیں کمیونٹی لیڈر کے طور پر بلند کرنا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے دعوؤں پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

  • آسٹریلیا میں سمندری طوفان الفریڈ نے تباہی مچادی

    آسٹریلیا میں سمندری طوفان الفریڈ نے تباہی مچادی

    آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں سمندری طوفان الفریڈ نے تباہی مچادی ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 4 لاکھ سے زیاہ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، طوفان اور بارش سے مخلتف حادثات میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی، طوفان الفریڈ گزشتہ شام آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق کوئنزلینڈ کے شہر ہاوی بے میں چھ گھنٹوں میں 230 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برطانیہ میں آنے کے بعد سمندری طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی تھی، تاہم سمندری طوفان نے برطانیہ میں تباہی مچانے کے بعد آئرلینڈ کا رخ کر لیا تھا۔ جہاں طوفان کے باعث دس لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔

    طوفان ”ایؤوین”یوکے اور آئرلینڈ میں شدید تباہی کا باعث بنا تھا، جہاں تیز ہواؤں اور بارش کے سبب متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    روس کے 2 بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آگئے

    اسکاٹ لینڈ کے شہر اروین میں شدید طوفانی ہواؤں کے سبب 49 سالہ شخص گھر کی چھت کی ٹائلز گرنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ آئرلینڈ کی کاؤنٹی ڈونیگال میں ایک درخت کار پر گرنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا۔

  • بھارت آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کس طرح ہرا سکتا ہے؟ روی شاستری نے بتادیا

    بھارت آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کس طرح ہرا سکتا ہے؟ روی شاستری نے بتادیا

    بھارت کے سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے بھارتی ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے کہ وہ چیمپئنزٹرافی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو کس طرح ہراسکتی ہے۔

    روی شاستری نے آسٹریلیا کےخلاف چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے پہلے بھارتی کپتان اور کوچ کو ٹیم منتخب کرنے کے حوالے سے مشورہ دیا ہے، انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں جاتے ہوئے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سابقہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پہلے بلے بازی کرتی ہے تو 240-250 یا اس سے کچھ زائد رنز بنانے ہونگے، یہ سیمی فائنل جیسے بڑے میچ کے لیے مسابقتی اسکور ہوگا۔

    تاہم چیمپئنزٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کو دہرانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    بھارت کو سیمی فائنل میں ’بلیو‘ کے بجائے ’اورنج‘ جرسی پہننے کا مشورہ

    آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ دبئی کی پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہوگی، احمد آباد میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی فائنل پچ بھی اسی طرح کی ٹریک تھی اور آسٹریلیا بھارت سے بہتر پرفارمنس دینے میں کامیاب رہا تھا۔

    اسٹیو اسمتھ نے ورلڈکپ 2023 فائنل کی طرح شائقین کو خاموش کرانے سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں، شائقین کو خاموش کرانے پر نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/harbhajan-singhs-game-plan-for-indias-semi-final-clash-against-australia/

  • آسٹریلیا میں مٹی کے بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک

    آسٹریلیا میں مٹی کے بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک

    آسٹریلیا میں مٹی میں پائے جانے والے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملیؤڈوسس نامی بیماری مٹی یا کیچڑ میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے پھیلتی ہے، عام طور پر یہ بیکٹیریا شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ کے کچھ حصوں میں رواں ماہ 59 انچ سے زائد بارش سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال اب تک 94 افراد اس بیکٹیریا سے متاثر ہو چکے ہیں، یہ بیماری سانس کے ذریعے یا خون میں شامل ہو کر پھیلتی ہے۔

    دوسری جانب امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وباء مسلسل پھیل رہی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کا رخ کررہی ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست ٹیکساس میں سب سے پہلے 5 فروری کو خسرہ کی وباء کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد سے بچوں میں کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچوں میں پھیلنے والے خسرہ کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 58 تک پہنچ گئی ہے، زیادہ تر کیسز کا شکار ہونے والے بچے ہیں، جبکہ 6بالغ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    افریقی ملک میں ہیضے کی وباء پھیل گئی، 108 افراد ہلاک

    حکام کے مطابق متاثرہ 13 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 4 کی ویکسینیشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • آسٹریلوی نرسوں کی یہودی مریض سے گفتگو پر آسٹریلیا میں طوفان کھڑا ہوگیا!

    آسٹریلوی نرسوں کی یہودی مریض سے گفتگو پر آسٹریلیا میں طوفان کھڑا ہوگیا!

    سڈنی: آسٹریلیا میں دو نرسوں نے ایک یہودی مریض سے کہا کہ وہ اسے مار دیں گے، اس گفتگو کی وائرل ویڈیو پر آسٹریلیا میں طوفان مچ گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ سڈنی کے ایک اسپتال میں دو نرسوں کو کام سے معطل کر دیا گیا ہے، کیوں کہ انھوں نے ٹک ٹاک کی ایک ویڈیو میں یہودی مریض کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

    اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک صارف میک ویفر نے یہ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں سڈنی کے ایک اسپتال میں کام کرنے والے دو نرسز دکھائی دے رہے ہیں، جن میں ایک مرد ہے اور ایک عورت۔

    میک ویفر نے جب ویڈیو چیٹ میں اسرائیل سے تعلق ہونے کا ذکر کیا تو مرد نرس نے کہا ’’میں اس بات پر بہت پریشان ہوں کہ تم اسرائیلی ہو، آخر کار تم مارے جاؤ گے اور (جہنم) میں جاؤ گے۔‘‘

    خاتون نرس نے کہا کہ ’’یہ فلسطینیوں کا ملک ہے، تمھارا ملک نہیں۔‘‘ خاتون نے کہا کہ وہ کسی بھی یہودی مریض کا علاج نہیں کرے گی اور اس کے بجائے انھیں مار دے گی۔ میل نرس نے گلے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی اسپتال آنے والے کئی اسرائیلیوں کو ’’جہنم‘‘ رسید کر چکا ہے۔

    روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر فوٹیج کی تصدیق نہیں کر سکے ہیں، اور فوری طور پر یہ بھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا اس گفتگو کی مکمل ویڈیو صارف نے اپ لوڈ کی تھی، ویڈیو میں خاتون کے بعض الفاظ بیپ کی آواز کے ساتھ حذف کر دیے گئے ہیں۔

    ویڈیو سامنے آنے پر نیو ساؤتھ ویلز کے ریاستی وزیر صحت ریان پارک نے کہا کہ نرسوں کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، اور ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، یہ دونوں نیو ساؤتھ ویلز کے شعبۂ صحت میں دوبارہ کام نہیں کر سکیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by 7NEWS Sydney (@7newssyd)