Tag: آسٹریلیا

  • آسٹریلیا میں کار سوار جنونی شخص کی مسجد میں گھسنے کی کوشش ناکام، نمازیوں کو مغلظات بکیں

    آسٹریلیا میں کار سوار جنونی شخص کی مسجد میں گھسنے کی کوشش ناکام، نمازیوں کو مغلظات بکیں

    سڈنی: آسٹریلیا میں کار سوار جنونی شخص نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسجد کے اندر عبادت میں مصروف نمازیوں کو مغلظات بکیں، مذکورہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کی نیوویلی اسٹریٹ میں واقع مسجد کے دروازے کو ٹکر مار کر ایک کار سوار نے گھسنے کی کوشش کی جس میں ناکام رہنے کے بعد جنونی شخص نے عبادت میں مصروف لوگوں کو دھمکانے کی کوشش کی۔

    [bs-quote quote=”کوئنزلینڈ پولیس نے رات گئے نسل پرست جنونی شخص کو گرفتار کرلیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    کوئنزلینڈ پولیس نے رات گئے نسل پرست جنونی شخص کو گرفتار کرلیا، 23 سالہ ملزم کو ایک روز قبل بھی نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر حراست میں لیا گیا تھا اور 24 گھنٹے کے لیے لائسنس منسوخ کرکے عدالت میں پیش ہونے کی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    پولیس نے نسل پرست نوجوان کو عوامی مقام اور کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچانے اور لائسنس معطل ہونے کے باوجود گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا، گاڑی کی ٹکر سے مسجد کی دیوار اور دروازے کو نقصان پہنچا ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں آسٹریلوی شہری کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 50 شہری شہید ہوگئے تھے جن میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    گزشتہ روز ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا، تاہم ملزم عدالت میں پیشی کے دوران بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسکراتا رہا۔

  • آسٹریلیا کی گلابی جھیل

    آسٹریلیا کی گلابی جھیل

    دنیا بھر میں پائی جانے والی جھیلیں اپنے محل وقوع کی وجہ سے کسی نہ کسی انفرادیت کی حامل ہوتی ہیں اور نہایت خوبصورت معلوم ہوتی ہیں، تاہم آسٹریلیا کی ایک جھیل دنیا کی منفرد ترین جھیلوں میں سے ایک ہے۔

    مغربی آسٹریلیا میں پائی جانے والی ہٹ لگون جھیل دنیا کی خوبصورت ترین جھیلوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس جھیل کا رنگ گلابی ہے۔

    یہ دنیا کی واحد گلابی جھیل نہیں، دنیا بھر میں مختلف ممالک میں 8 گلابی جھیلیں پائی جاتی ہیں جن میں سے صرف آسٹریلیا میں 4 اور کینیڈا، افریقہ، اسپین اور آذر بائیجان میں ایک ایک گلابی جھیل موجود ہے۔

    آسٹریلیا کی یہ جھیل نمکین پانی کی ہے جس میں کیروٹینائڈ پیدا کرنے والی الجی پائی جاتی ہے۔ اس الجی کو فوڈ کلرنگ میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ وٹامن اے کا بھی ذریعہ ہے، یہ الجی ہی اس جھیل کی گلابی رنگت کا سبب ہے۔

    ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح اور مقامی افراد اس جھیل کو دیکھنے آتے ہیں اور اس کے حسین مناظر سے دنگ رہ جاتے ہیں۔

    کیا آپ اس جھیل کی سیر کرنا چاہتے ہیں؟

  • زمین کو آلودہ کرنے والی کاربن گیس کو قابو کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

    زمین کو آلودہ کرنے والی کاربن گیس کو قابو کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

    ہماری زمین کو آلودہ کرنے کا سب سے زیادہ ذمہ دار کاربن اخراج ہے جو مختلف صنعتوں سے بے تحاشہ مقدار میں خارج ہوتا ہے، تاہم اب اس کاربن کو قابو کرنے کا ایک طریقہ سامنے آگیا ہے۔

    آسٹریلوی ماہرین نے کاربن اخراج کو ٹھوس میں بدلنے کا تجربہ کیا ہے جس سے ایک طرف تو ٹھوس کاربن صنعتی استعمال کے لیے دستیاب ہوگی تو دوسری جانب خطرناک حدوں کو چھوتی فضائی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔

    آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں کیے جانے والے اس کامیاب تجربے میں ماہرین نے کاربن گیس کو ٹھوس کوئلے کے ٹکڑوں میں بدل دیا۔

    اس سے قبل کاربن گیس کو مائع میں بدلنے کے تجربات تو کیے جاتے رہے ہیں تاہم آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کاربن کو ٹھوس میں بدلنا ایک ماحول دوست طریقہ ہے۔ تحقیق میں شامل ماہرین کے مطابق یہ کاربن اخراج کی تباہی کو واپس پلٹ دینے کومترادف ہے۔

    اس سے قبل کاربن کو ٹھوس میں بدلنے کا تجربہ کیا جاچکا ہے تاہم اس میں کاربن کی شکل نہایت گرم درجہ حرارت پر تبدیل کی جاتی تھی جس کے بعد وہ کسی بھی قسم کے استعمال کے قابل نہیں رہتا تھا۔

    اب حالیہ تکنیک میں اسے مائع کی آمیزش کے ساتھ ٹھوس میں بدلا جارہا ہے جس میں معمول کا درجہ حرارت استعمال ہوتا ہے۔

    اس تکینیک میں کاربن گیس کو برق پاش مائع میں گھولا جاتا ہے جس کے بعد اس محلول کو الیکٹرک کرنٹ سے چارج کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کاربن گیس آہستہ آہستہ کوئلے میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

    اس عمل کے دوران ایک قسم کا فیول بھی پیدا ہوتا ہے جو مختلف صنعتی استعمالات کے کام آسکتا ہے۔

    اس سے قبل یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (یو سی ایل اے) میں بھی اسی نوعیت کا تجربہ کیا گیا جس میں کاربن گیس کو کنکریٹ میں تبدیل کردیا گیا۔

    سی او ٹو کریٹ کا نام دیے جانے والے اس کاربن کو تیار کرنے کے لیے چمنیوں کے ذریعہ دھواں جمع کیا گیا اور بعد ازاں ان میں سے کاربن کو الگ کر کے اسے لیموں کے ساتھ ملا کر تھری ڈی پرنٹ کیا گیا۔

    ماہرین کے مطابق کاربن سے تیار اس کنکریٹ سے سڑکیں اور پل تعمیر کی جاسکتی ہیں۔

    سنہ 2016 میں آئس لینڈ میں کیے جانے والے ایک اور تجربے میں کاربن کو پانی کے ساتھ مکس کر کے اسے زمین میں گہرائی تک پمپ کیا گیا۔ اسے اتنی گہرائی تک پمپ کیا گیا جہاں آتش فشاں کے ٹھوس پتھر موجود ہوتے ہیں اور وہاں یہ فوری طور پر ٹھوس پتھر میں تبدیل ہوگیا۔

    ’کارب فکس پروجیکٹ‘ کہلایا جانے والا یہ پروجیکٹ آئس لینڈ کے دارالحکومت کو بجلی بھی فراہم کر رہا ہے۔ یہ پلانٹ سالانہ 40 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ استعمال کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اس وقت گلوبل وارمنگ یعنی عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے اور سائنسدان ایک عرصے سے کاربن کو محفوظ کرنے یعنی’کاربن کیپچر اینڈ اسٹوریج ۔ سی سی ایس‘ پر زور دے رہے ہیں۔

  • آسٹریلیا کی ہیٹ ویو میں چمگادڑوں کی ایک تہائی آبادی کا خاتمہ

    آسٹریلیا کی ہیٹ ویو میں چمگادڑوں کی ایک تہائی آبادی کا خاتمہ

    کینبرا: آسٹریلیا میں تاریخ کی بدترین گرمی سے ملک میں چمگادڑوں کی ایک قسم فلائنگ فاکس کی ایک تہائی آبادی کا خاتمہ ہوگیا۔ چمگادڑوں کی یہ قسم پہلے ہی معدومی کے خطرے کا شکار ہے۔

    رواں برس آسٹریلیا میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جو ان چمگادڑوں کے لیے ناقابل برداشت تھا جس کے بعد ان کی اموات واقع ہونے لگیں۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مردہ چمگادڑیں اپنے گھروں کے لان، سوئمنگ پولز اور دیگر مقامات پر دیکھیں۔

    ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے محققین کے مطابق 26 اور 27 نومبر کو آسٹریلیا میں شدید گرم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس سے 23 ہزار چمگادڑیں موت کے منہ میں چلی گئیں۔

    ان کے مطابق مرنے والی چمگادڑوں کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

    چمگادڑوں کی یہ قسم فلائنگ فاکس کہلاتی ہے اور ان کی آنکھوں کے گرد ہلکے رنگ کا فر ہوتا ہے۔ یہ پاپا نیو گنی، انڈونیشیا اور سالمون آئی لینڈز میں بھی پائی جاتی ہیں۔

    آسٹریلیا میں یہ چمگادڑیں شمالی کوئنز لینڈ کے ایک مخصوص حصے میں پائی جاتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ان کی تعداد 75 ہزار ہے۔

    یہ چمگادڑیں نہایت کمیاب ہیں اور اس سے قبل طوفانوں میں ان کی بڑی تعداد موت کا شکار ہوجاتی تھی، تاہم اب شدید گرمی بھی ان کے لیے خطرہ ثابت ہورہی ہے جس پر ماہرین تشویش کا شکار ہیں۔

  • آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والی جرمن خاتون سیاح کی لاش برآمد

    آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والی جرمن خاتون سیاح کی لاش برآمد

    سڈنی : آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والی جرمن سیاح خاتون مونیکا بیلین کی دو ہفتے بعد لاش برآمد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے آسٹریلیا جانے والی جرمن خاتون 2 جنوری کو آسٹریلیا کے معروف سیاحتی مقام ایمیلی گیپ سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی لاش بدھ کے روز ایمیلی گیپ سے 3 کلومیٹر دور ایک درخت کے نیچے سے برآمد ہوئی تھی تاہم پولیس کو تاحال مبینہ موت کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل 62 سالہ مونیکا بیلین کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی، جرمن خاتون اپنے اہل خانہ پر

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پانچ روز قبل مونیکا کی تلاش روکتے ہوئے شکایت خارج کردی تھی لیکن پولیس نے مذکورہ خاتون کے موبائل کی لوکیشن معلوم ہونے پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمن خاتون تنہا آسٹریلیا آئی تھی اور  ایلیس اسپرنگ میں واقع ڈیزٹ پام نامی ہوٹل میں قیام پذیر تھیں جو ایمیلی گیپ سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    جرمن خاتون سیاح کے اہل خانہ نے آسٹریلین پولیس کو بتایا کہ مونیکا بیلین ایک ماہر سیاح تھی اور انہوں نے ایمیلی گیپ میں پیدل سفر سے متعلق ہمیں آگاہ کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مونیکا کئی ممالک میں سیاحتی دورے کرچکی تھیں اور وہ اکثر دوروں میں پیدل سفر کرتی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جس روز مونیکا بیلین لاپتہ ہوئی تھیں اس روز ایک موٹر سائیکل سوار نے آسٹریلیا کے سیاحتی مقام ایمیلی گیپ سے انہیں لفٹ دی تھی۔

    پولیس کا خیال ہے کہ سیاح خاتون نے گاڑی سے اترنے سے قبل پانی جسم کی مقدار کے حساب نہیں پیا ہوگا جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی مقدار میں کمی واقع ہوئی اور خاتون کی موت کا باعث بنی۔

    آسٹریلین محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری میں ایلیس اسپرنگ میں درجہ حرارت 36 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

  • ایڈیلیڈ ون ڈے، کوہلی کی سنچری، بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ایڈیلیڈ ون ڈے، کوہلی کی سنچری، بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ایڈیلیڈ: بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، ویرات کوہلی کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

    قبل ازیں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد شان مارش نے سنچری اسکور کی لیکن پھر بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچے، مارش 131 اور میکسویل نے 48 رنز بنائے۔

    [bs-quote quote=”سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے جمعہ کو میلبرن میں کھیلا جائے گا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی کے حصے میں تین وکٹیں آسکیں۔

    بھارت نے 299 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور شیکھر دھون نے پہلی وکٹ پر 47 رنز جوڑے، دھون 32 اور روہت شرما 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    مہندر سنگھ دھونی 55 اور دنیش کارتک نے 25 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 299 رنز کا ہدف 49.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    ویرات کوہلی کو کیریئر کی 39 ویں سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے جمعہ کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے تھی جس میں پجارا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

  • آسٹریلیا: پاکستان سمیت متعدد ممالک کے سفارت خانوں کو مشکوک پارسل موصول

    آسٹریلیا: پاکستان سمیت متعدد ممالک کے سفارت خانوں کو مشکوک پارسل موصول

    سڈنی : آسٹریلیا کے شہر کنبیرا اور میلبرن میں واقع پاکستان سمیت متعدد غیر ملکی سفارت خانوں کو مشکوک پارسل موصول ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی پولیس کی جانب سے میلبرن اور کنیبرا میں واقع پاکستان اور برطانیہ سمیت متعدد غیر ملکی سفارت خانوں میں مشکوک پارسل برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمد ہونے والی مشکوک اشیاء کی تحقیقات جاری ہیں۔

    میلبرن میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ کے ترجمان کی جانب سے بھی میلبرن میں متعدد حادثات رونما ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس سے متعدد سفارت خانوں کے متاثر ہوئے ہیں۔

    میٹرپولیٹن فائر بریگیڈ سروس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ عملہ مشکوک پارسل کی تفتیش میں وفاقی پولیس کی معاونت کررہا ہے، مشکوک پارسل کا معائنہ ایمرجنسی سروس کا عملہ کررہا ہے۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کو فرانس، اٹلی، نیوزی لینڈ، یونان، بھارت اور جنوبی کوریا کے سفارت میں تحقیقات کررہا ہے جبکہ دیگر ملکوں کے سفارت خانوں میں بھی تحقیق جاری ہے۔

    میلبرن پولیس کو یقین ہے کہ مذکورہ حادثات ’ٹارگٹڈ ہیں لیکن عام کمیونٹی کو متاثر نہیں کررہے‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی پولیس حالات و واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ہم آسٹریلیا کے وفاقی اور مقامی حکام کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تاحال تمام سفارت خانوں کا عملہ محفوظ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پیرو کے روز سڈنی میں واقع ارجنٹینا کے سفارت خانے میں سفید رنگ کا مشکوک محلول بھیجا گیا تھا، بعدازاں تحقیق سے پتہ چلا کہ محلول زہریلا نہیں تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ٹیم اورکپتان کومبارکباد

    وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ٹیم اورکپتان کومبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے پر ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو آسٹریلوی ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔

    وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں سیریز جیتنے اور یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ایشین ٹیم ہے۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری نے آسٹریلیا میں سیریز جیتنے کو ورلڈکپ سے بھی بڑا اعزار قرار دیا تھا۔

    ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں جیت سے بھارتی ٹیم کو ایک نئی پہچان ملی ہے، گھر کے شیر ہونے کا تاثر بھی اب بدل جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کے خلاف 1947 سے اب تک 11 سیریز کھیل چکا ہے جس میں سے 8 میں اسے شکست ہوئی اور 3 ڈرا رہی تھیں۔

  • معصوم کوالا پیاس سے مرنے لگے

    معصوم کوالا پیاس سے مرنے لگے

    کیا آپ کوالا جانور کے بارے میں جانتے ہیں؟

    گلہری کے ہم شکل کوالا کو بھالو کی نسل سے سمجھا جاتا ہے لیکن یہ ایک کیسہ دار (جھولی والا) جانور ہے اور کینگرو کی طرح اس کے پیٹ پر بھی ایک جھولی موجود ہوتی ہے جہاں اس کے نومولود بچے پرورش پاتے ہیں۔

    یہ جانور صرف آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔

    مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مشاہدے کے مطابق کوالا کی پیاس میں اچانک بے حد اضافہ ہوگیا ہے یہاں تک کہ پیاس سے ان کی اموات بھی واقع ہورہی ہیں۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ کوالا کی بنیادی خوراک یوکلپٹس (درخت) کے پتے ہیں جو ان کے جسم کو نہ صرف توانا رکھتا ہے بلکہ ان کے جسم کو درکار پانی کی ضرورت کو بھی پورا کرتا ہے۔ تاہم موسمیاتی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج کے باعث یوکلپٹس کی پیداوار میں کمی آرہی ہے۔

    یوکلپٹس کے تازہ پتوں میں پرانے پتوں کی نسبت زیادہ نمی ہوتی ہے لہٰذا کوالا بہت شوق سے یوکلپٹس کے تازہ پتے کھاتے ہیں۔

    تاہم اس درخت کی پیداوار میں کمی سے ایک تو تازہ پتوں کی بھی کمی واقع ہورہی ہے، دوسری جانب کلائمٹ چینج کے اثرات کے باعث نئے یوکلپٹس کے پتے پہلے کی طرح ترو تازہ اور نمی سے بھرپور نہیں ہوتے جو کوالا کی پیاس بجھانے سے قاصر رہتے ہیں۔

    آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوالا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے جو اسے معدوم کرسکتا ہے۔ ان کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں اب 1 لاکھ سے بھی کم کوالا رہ گئے ہیں۔

    دوسری جانب موسم گرما کی شدت میں اضافہ اور ہیٹ ویوز بھی ان معصوم جانوروں کے لیے مزید زحمت ثابت ہوتا ہے اور اس موسم میں ان کی اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    ماہرین کی جانب سے جنگلات میں کوالا کی پناہ گاہوں کے قریب پانی کے باقاعدہ ذخائر بنا دیے گئے ہیں اور یہی ایک واحد ذریعہ ہے جس سے کوالا کو معدوم ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

  • کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان پرغورشروع کر دیا

    کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان پرغورشروع کر دیا

    اسلام آباد: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان پرغور شروع کردیا، جس کے بعد پاکستان میں‌ کرکٹ کے مداحوں‌ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.

    کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے پی سی بی سے رابطے میں ہیں.

    توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا سے آئندہ سال مارچ میں دو ون ڈے پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی ہے.

    کرکٹ آسٹریلیا نے سیکیورٹی آفیسر پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پی ایس ایل کے میچزمیں سیکیورٹی کا جائزہ لے گا.

    پاکستان اورآسڑیلیا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 29 مارچ سے شروع ہونی ہے، پی سی بی نے آسٹریلیا کو سیریز کے ابتدائی 2 میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی ہے.


    مزید پڑھیں: پاک فوج کے ترجمان رات گئے کراچی کی سڑکوں پر کرکٹ کھیلنے آگئے


    سیکیورٹی آفیسر پی ایس ایل کے میچزمیں سیکیورٹی کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مرتب کریں گے.

    واضح رہے کہ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کی وجہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازہ بند ہوگئے تھے، البتہ گذشتہ پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں منعقد کرنے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی آمد کے بعد امکان پیدا ہوا ہے کہ جلد پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔