Tag: آسٹریلیا

  • آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں لڑکی جان سے گئی

    آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں لڑکی جان سے گئی

    آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر ایک سیاحتی مقام کے قریب تیراکی کے دوران شارک کے حملے میں نوعمر لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آسٹریلیا کے برسبین سے 80 کلومیٹر شمال میں واقع بریبی جزیرے کے ووریم بیچ پر پیش آیا۔

    کوئنز لینڈ کی ریاستی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی پر تیراکی کے دوران شارک نے حملہ کیا، اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکی۔

    مقامی لوگوں کے مطابق دن بھر سیاح اس بیچ پر تیراکی میں مصروف رہتے ہیں، اس جزیرے کے آس پاس بہت شارک ہیں لیکن انکا ساحل کے قریب آجانا حیران کُن ہے، جس سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی مصر کے بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک کے حملے میں ایک سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت ماحولیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شمالی مارسہ عالم کے علاقے میں دو غیرملکیوں پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی اور دوسرا ہلاک ہوگیا۔

    اطالوی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع کے مطابق مرنے والا 48 سالہ شخص روم کا رہائشی تھا جبکہ زخمی شخص کی عمر 69 سال ہے۔

    غوطہ خوروں کی چرنا آئرلینڈ کے قریب وہیل شارک کیساتھ تیراکی، ویڈیو وائرل

    مصری وزارت کے مطابق افسوسناک حادثے کے بعد دونوں کو پورٹ غالب کے اسپتال منتقل کیا گیا جو مرسہ عالم سے تقریباً 50 کلومیٹر (30 میل) شمال میں واقع ہے۔

  • آسٹریلیا کا  چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان

    آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا نے بھی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کینگروز ٹیم کی قیادت کے فرائض پیٹ کمنز انجام دیں گے۔

    آسٹریلیا کے اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی جوش ہیزل ووڈ، بیٹر ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین اور میچل مارش کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ ٹیم کے اہم اسپنر مجیب الرحمان اسکواڈ میں شمولیت سے محروم رہے ہیں۔

    مجیب ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے افغانستان کے اسکواڈ کا ایک لازمی حصہ تھے تاہم انہیں آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے آرام دیا گیا ہے وہ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    اے سی بی کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان خیل نے کہا کہ جیب الرحمان سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ انہیں ان کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ون ڈے میں واپسی سے قبل اپنی مکمل صحت یابی کو یقینی بنانے کے لیے تھوڑی دیر کے لیے ٹی ٹوئنٹی پر توجہ دیں۔ یہی وجہ تھی کہ وہ زمبابوے کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز سے محروم رہے۔

    دائیں ہاتھ کے اوپنر ابراہیم زدران نے پچھلے سال ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے۔

    افغانستان، جو آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرے گا، 21 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، اس کے بعد وہ بالترتیب 26 اور 28 فروری کو لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کا سکواڈ: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمن اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الرحمان، فضل اللہ ملک، نوید زدران۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔

  • اقوامِ متحدہ کا آسٹریلیا سے تارکین وطن کے حقوق دینے کا مطالبہ

    اقوامِ متحدہ کا آسٹریلیا سے تارکین وطن کے حقوق دینے کا مطالبہ

    اقوامِ متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 پناہ گزینوں اور پناہ کی تلاش جانے والوں کو نارو کے جزیرے میں زبردستی کئی سال سے گرفتار کرکے رکھا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی کمیٹی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی 2 دفعات کی خلاف ورزی کی ہے، ایک صوابدیدی حراست اور دوسری حراست کو عدالت میں چیلنج کرنے کے حق کا تحفظ شامل ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنیوا میں یو این کے ادارے نے آسٹریلیا سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ آسٹریلیا تارکینِ وطن کو مناسب معاوضہ ادا کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کے دوبارہ اس قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔

    دوسری جانب یونان میں تارکینِ وطن سے متعلق پالیسیوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

    یونان بھر میں الم ناک کشتی حادثے کے بعد احتجاج شروع ہو گیا،جس میں پاکستانیوں سمیت سینکڑوں تارکین وطن کی جانیں گئیں۔

    ملک کے دارالحکومت ایتھنز سمیت مختلف شہروں میں عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں، پناہ گزینوں کو بچانے کے ناکافی اقدامات پر عوام نے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کے پتھراؤ کا جواب پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ سے دیا۔

    کینیڈا کے امریکی ریاست بننے سے دنیا میں کیا تبدیلیاں آئیں گی؟

    مظاہرین نے بینرز بھی اٹھا رکھتے تھے جن پر یونانی اور یورپی مہاجرین اور ہجرت کی پالیسی کی مذمت کی گئی تھی، بینرز پر لکھا تھا کہ ”انھوں نے بحیرہ روم کو ایک مائع قبرستان بنا دیا ہے، ہم کبھی بھی مذبح خانے کے عادی نہیں بنیں گے۔“

  • بھارتی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

    بھارتی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

    میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دی، شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل میں رسائی اگر مگر کی صورتحال پر پہنچ گئی ہے۔

    میلبرن ٹیسٹ میں 340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

    یہ پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا دیا، انڈیا کی چیمپئن شپ فائنل میں رسائی مشکل

    میلبرن ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور ان کے پوائنٹس 52.78 ہیں جبکہ آئندہ سال لارڈز میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارت کی رسائی اب بھی ممکن ہے۔

    اگر بھارت کو فائنل میں پہنچنا ہے تو آسٹریلیا کو سڈنی میں 3 جنوری سے کھیلے جانے والے پانچویں ٹیسٹ میں لازمی شکست دینا ہوگی۔

    علاوہ ازیں گال میں جنوری میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی، اگر سری لنکا نے آسٹریلیا کو 2-0 یا 1-0 سے شکست دی تو بھارت چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

    اگر سری لنکا آسٹریلیا کو شکست دیتی ہے تو بھارت کے پوائنٹس 55.26 ہوجائیں گے جبکہ آسٹریلیا کے پوائنٹس کی تعداد 53.51 ہوجائے گی جبکہ سری لنکا 53.85 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہوگا۔

    بھارت نے سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دی اور آسٹریلیا نے سری لنکا کو ایک ٹیسٹ میچ بھی ہرا دیا تو بھارت کا سفر تمام ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں شکست دے کر پہلے ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بناچکی ہے۔

  • نامعلوم افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی

    نامعلوم افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نامعلوم افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ کو نذر آتش کردیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ صبح چار بج کر دس منٹ پر اڈاس اسرائیل نامی سیناگوگ کو اس وقت آگ لگائی گئی جب کچھ افراد اندر عبادت کررہے تھے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیناگوگ کا زیادہ تر حصہ جل کر راکھ ہوگیا ہے، تاہم واقعے میں کسی شخص کو بھی سنگین زخم نہیں آئے۔ عینی شاہد نے دو افراد کو دیکھا تھا جنہوں نے ماسک پہنا ہوا تھا۔

    پولیس نے کہا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پیٹرولنگ بڑھا رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے انٹرویوز کی مدد سے بھی سراغ لگانے کی کوشش کریں گے۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں میں موجود سیناگوگ کے بورڈ ممبر بینجمن کلین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آگ لگنے کے وقت کچھ افراد عبادت میں مصروف تھے اور ایک دھماکے دار آواز سنائی دی۔ انہوں نے کہا کہ سیناگوگ کے اندر مائع مواد ڈالا گیا تھا اور آگ لگائی گئی۔

    سعودی عرب میں غیر ملکی شہری کو سزائے موت

    بینجمن کلین نے بتایا کہ اگر یہ واقعہ ایک گھنٹے بعد پیش آیا ہوتا تو اس وقت عمارت کے اندر سینکڑوں افراد ہو سکتے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آگ بہت زیادہ پھیلی ہوئی تھی اور لوگ پچھلے دروازے سے باہر کی جانب نکلنا شروع ہوئے اور اپنی زندگیاں بچائیں۔

  • 16سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

    16سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

    سخت ترین فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 16سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

    ملک میں سوشل میڈیا پر پابندی کی جذباتی بحث کافی عرصے سے جاری تھی، جس کے بعد آسٹریلوی حکام نے جمعرات کو اس فیصلے کی منظوری دی ہے، اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سوشل میڈیا پر سخت ترین ضابطوں کے حوالے سے دنیا بھرمیں ایک معیار بھی قائم کردیا ہے۔

    قانون کے تحت انسٹاگرام اور فیس بک سے لے کر ٹک ٹوک تک بڑی ٹیکنالوجیکل کمپنیز اس بات کی پابند ہوں گی کہ وہ وہ نابالغوں کو لاگ ان کرنے سے روکیں

    اگر یہ کمپنیاں نابالغوں کو ایسا کرنے سے نہیں روکتیں تو انھیں 49.5 ملین آسٹریلین ڈالرز (32 ملین امریکی ڈالرز) تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اس قانون کو نافذ کرنے کے طریقوں کی آزمائش آئندہ سال جنوری میں شروع ہو گی جبکہ مذکورہ پابندی ایک سال میں نافذ ہو جائے گی، بہت سے ممالک پہلے ہی قانون سازی کے ذریعے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کا عزم رکھتے ہیں لیکن آسٹریلیا کی پالیسی کافی سخت ہے۔

    فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم آسٹریلوی پارلیمنٹ کے طے کردہ قوانین کا احترام کرتے ہیں تاہم ہم فکر مند بھی ہیں۔

    اس قانون سازی کے حوالے سے کافی تیزی دکھائی گئی جبکہ شواہد پر صحیح طریقے سے غور و فکر نہیں کیا گیا کہ ہماری صنعت پہلے سے ہی عمر کے مطابق تجربات اور نوجوانوں کے لیے کس لائحہ عمل کو یقینی بناتی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ بل کے ساتھ منسلک تمام قواعد پر بہتر مشاورت ہو تاکہ ایک تکنیکی طور پر قابل عمل نتیجے کو یقینی بنایا جا سکے جو والدین اور نوعمروں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالے۔

    گرینز پارٹی کی سینیٹر سارہ ہینسن ینگ نے اس حوالے سے کہا کہ ’یہ ایک کچرا بل ہے، اس میں کوئی بہترین بات نہیں ہے اور یہ مزید 12 ماہ تک بھی نہیں چل سکتا، بل بنانے والوں کوئی اندازہ نہیں کہ نوجوان انٹرنیٹ کے ساتھ کس طرح مشغول ہیں۔

  • آسٹریلیا، بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

    آسٹریلیا، بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

    آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت اگر سوشل میڈیا کمپنیوں نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو اکاؤنٹس بنانے سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کئے تو اِن کمپنیوں پر تقریباً 32.5 ملین امریکی ڈالرز تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پابندی ایکس، ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی۔

    پارلیمنٹ میں بل منظور ہونے کی صورت میں یہ قانون ایک سال کے اندر نافذ العمل ہوگا۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ”سوشل میڈیا ہمارے بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اور میں اس پر وقت مانگ رہا ہوں۔“

    انھوں نے سوشل میڈیا کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو لاحق خطرات کا حوالہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر لڑکیوں کو ان کی تصاویر کی نقصان دہ عکاسی اور لڑکوں کی جانب سے زن بیزار کمنٹس سے خطرات لاحق ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چودہ سالہ عمر کے بچے اگر اس طرح کی نقصان دہ چیزیں حاصل کر رہے ہیں تو یہ تشویش ناک بات ہے، کیوں کہ اس عمر میں وہ زندگی کی تبدیلیوں سے گزرتے ہیں اور ان کے خیالات پختگی حاصل کرتے ہیں، چناں چہ اس مشکل وقت میں انھیں سننا اور عمل کرنا ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ بہت سے ممالک نے پہلے ہی قانون سازی کے ذریعے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کا عزم کیا ہے، تاہم آسٹریلیا کی پالیسی سب سے سخت ہے۔ ابھی تک کسی بھی ملک نے عمر کی توثیق کے کے لیے بائیو میٹرکس یا حکومتی شناخت کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی ہے، آسٹریلیا ان دونوں طریقوں کی آزمائش کر رہا ہے۔

    بھارت میں سوشل میڈیا کا کنٹرول فوج کے سپرد

    یہاں کی تجاویز دنیا کی پہلی تجاویز ہیں جن میں سب سے زیادہ عمر کی حد مقرر کی گئی ہے، یعنی 16 سال، اور ان میں نہ تو والدین کی رضامندی کے لیے کوئی چھوٹ دی گئی ہے، نہ ہی پہلے سے موجود اکاؤنٹس کے لیے کوئی چھوٹ ہوگی۔

  • بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل بڑا جھٹکا

    بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل بڑا جھٹکا

    بارڈ گواسکر ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کی مشکلات کم ہونے میں نہیں آرہی ہیں، بلیو شرٹس کو سیریز سے قبل ایک اور بڑا جھٹکا مل گیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف بھارت کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے سلسلے میں 22 نومبر سے برسرپیکار ہونا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز شبمن گل بھی پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

    شبمن گل کو انجری کا سامنا ہے جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ میں شاید میدان میں نہ اترسکیں، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے جبکہ بی سی سی آئی نے بھی اس معاملے کو واضح نہیں کیا۔

    سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 نومبر تک پرتھ میں ہونا ہے، شبمن گل کی انگلی زخمی ہوگئی ہے، ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد پرتھ ٹیسٹ میں ان کے کھیلنے کے بارے میں جلد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    اس سے قبل شبمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دوسرے بھارتی بیٹرز کے مقابلے میں قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جہاں میزبان کو پہلی بار اپنی سرزمین پر وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

    اس وقت ٹیسٹ میچز میں شبمن گل تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں جو کہ کافی اہم اسپاٹ خیال کیا جاتا ہے۔ گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 2 میچوں کی 4 اننگز میں 144 رنز بنائے تھے جبکہ 90 رنز ان کا سب سے بڑا سکور تھا۔

    بھارتی ٹیم بارڈر گواسکر ٹرافی سے قبل انجری کے مسائل کا شکار ہے، بلے باز سرفراز خان بھی زخمی ہیں جبکہ تجربہ کار بلے باز کے ایل راہول بھی پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

  • آسٹریلیا میں کس عمر تک کے بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے؟

    آسٹریلیا میں کس عمر تک کے بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے؟

    سڈنی: آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر دنیا کی سخت ترین پابندی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر بڑی اور سخت پابندی کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے، ان اقدامات کو ایک ایسا پیکج کہا جا رہا ہے جو دنیا میں منفرد ہوگا، اور اس کے اگلے برس قانون بننے کا امکان ہے۔

    آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے جمعرات کو کہا کہ مجوزہ قوانین اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے، جن کا مقصد سوشل میڈیا کے نقصان کو کم کرنا ہے جو آسٹریلوی بچوں کو پہنچ رہا ہے، انھوں نے کہا ہم والدین کے ساتھ ہیں جو بچوں کی آن لائن حفاظت کے بارے میں پریشان ہیں۔

    اس سلسلے میں آسٹریلیا ایک ایسے ’ایج ویری فکیشن سسٹم‘ کی آزمائش کر رہا ہے جس کی مدد سے 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی سے روکا جائے گا، اس کے علاوہ بھی کئی ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو سخت ترین کنٹرول پر مشتمل ہوں گے، آج ایسے اقدامات کسی ملک نے نہیں اٹھائے۔

    وزیر اعظم البانیز نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’’سوشل میڈیا ہمارے بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اور میں اس پر وقت مانگ رہا ہوں۔‘‘ انھوں نے سوشل میڈیا کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو لاحق خطرات کا حوالہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر لڑکیوں کو ان کی تصاویر کی نقصان دہ عکاسی اور لڑکوں کی جانب سے زن بیزار کمنٹس سے خطرات لاحق ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چودہ سالہ عمر کے بچے اگر اس طرح کی نقصان دہ چیزیں حاصل کر رہے ہیں تو یہ تشویش ناک بات ہے، کیوں کہ اس عمر میں وہ زندگی کی تبدیلیوں سے گزرتے ہیں اور ان کے خیالات پختگی حاصل کرتے ہیں، چناں چہ اس مشکل وقت میں انھیں سننا اور عمل کرنا ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ بہت سے ممالک نے پہلے ہی قانون سازی کے ذریعے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کا عزم کیا ہے، تاہم آسٹریلیا کی پالیسی سب سے سخت ہے۔ ابھی تک کسی بھی ملک نے عمر کی توثیق کے کے لیے بائیو میٹرکس یا حکومتی شناخت کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی ہے، آسٹریلیا ان دونوں طریقوں کی آزمائش کر رہا ہے۔

    آسٹریلیا کی تجاویز دنیا کی پہلی تجاویز ہیں جن میں سب سے زیادہ عمر کی حد مقرر کی گئی ہے، یعنی 16 سال، اور ان میں نہ تو والدین کی رضامندی کے لیے کوئی چھوٹ دی گئی ہے، نہ ہی پہلے سے موجود اکاؤنٹس کے لیے کوئی چھوٹ ہوگی۔

  • پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلا ون ڈے میلبرن میں کھیلا جارہا ہے۔

    پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے جنہیں صرف ایک رن پر مچل اسٹارک نے آؤٹ کردیا۔ جبکہ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 24 رنز پر گرگئی عبداللہ شفیق 12رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔

    قومی ٹیم ایک سال بعد پہلا ون ڈے انٹر نیشنل کھیل رہی ہے، ٹیم چار فاسٹ بولروں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

    پہلے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے 11 کھلاڑیوں میں پیٹ کمنز (کپتان)، جیک فریزر میکگورک، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، آرون ہارڈی، گلین میکسویل، شان ایبٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی کی دھوم

    اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلوی کپتان کی جانب سے ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی کرائی گئی، ایم سی جی میں سیریزکے آغاز سے قبل محمد رضوان، پیٹ کمنزنے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔