Tag: آسٹریلیا

  • یونس خان کے175رنز‘پاکستان315رنزپرآؤٹ

    یونس خان کے175رنز‘پاکستان315رنزپرآؤٹ

    سڈنی : آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہو گیا ہے اور پاکستان کی جانب سے یونس خان کے 175رنزمکمل جبکے پاکستان ٹیم315رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان اورعمران خان کریز پر موجود ہیں اور اب سےکچھ دیر قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں315 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

    بارش کے باعث سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلے سیشن میں ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چار بجے شروع ہونا تھاجوتاخیر سے شروع ہوا۔

    اس سے قبل گذشتہ روز تیسرے روز کھیل کا اختتام پر یونس خان 136 اور یاسر شاہ پانچ رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے تھے۔

    کھیل کے تیسرے روز بھی بارش نے کھیل کو صرف 54 اوورز تک محدود رکھا تھالیکن آسٹریلیا اس دوران چھ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔پاکستان نے یہ چھ وکٹیں صرف 112 رنز کے اضافے پر گنوادیں۔

    مزید پڑھیں:یونس خان 11ممالک کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

    یاد رہے کہ یونس خان آسٹریلوی سرزمین پر پہلی سنچری بناکر دنیا کے پہلے بیٹسمین بنے ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات سمیت 11 ممالک میں ٹیسٹ سنچری اسکور کی ہے۔

    واضح رہے کہ میزبان ٹیم آسٹریلیا نے اس سے قبل اپنی پہلی اننگز538رنزپر ڈکلیئرکی تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

  • سڈنی ٹیسٹ :آسٹریلیا نے پہلی اننگز 538 بنا کرڈکلیئر کردی

    سڈنی ٹیسٹ :آسٹریلیا نے پہلی اننگز 538 بنا کرڈکلیئر کردی

    سڈنی: پاکستان کےخلاف تسیرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزآسٹریلیا نے 8وکٹوں کے نقصان پر538رنزبناکرڈکلیئر کردی۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا نےسڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز 3وکٹوں پر365رنز سے کیا۔

    دوسرے روز کھیل کے آغاز پرمیٹ رینشا 167 اور ہینڈس کومب 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،رینشا 184 کے انفرادی اسکور پر عمران خان کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

    post-1

    ڈیبیوکرنے والے ہلٹن کارٹ رائٹ کو بھی477 کےمجموعی اسکور پرعمران خان نےبولڈ کیا،انہوں نے37 رنز بنائے۔

    post-3

    ہینڈس کومب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے9چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور110رنز پر وہاب ریاض کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے۔

    post-2

    میتھیو ویڈ 29 رنز بنا کر اظہر علی کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مچل اسٹارک بھی 2 چھکوں کی مدد سے 16 رنز بنا کر اظہر علی کا شکار بنے۔

    اظہر علی نے ایک ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمران خان نے 2، وہاب ریاض نے3 اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    یاد رہے کہ واضح رہےکہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیوڈ وارنرسے95 گیندوں پر 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجبکہ عثمان خواجہ 13 اوراسٹیون اسمتھ 24 رنزبنا کر آؤٹ ہوئےتھے۔

    met-shaw-post

    آخری ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے کارٹ رائٹ اور پاکستان کی طرف سے شرجیل خان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

    warner-post

    پاکستانی ٹیم میں سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے سہیل خان کی جگہ عمران خان کو جبکہ آسٹریلیا نے اسٹیواو کیف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    واضح رہے کہ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

  • سڈنی ٹیسٹ، محمد عامر کی خطرناک باؤنسر پر رینشا گر پڑے

    سڈنی ٹیسٹ، محمد عامر کی خطرناک باؤنسر پر رینشا گر پڑے

    سڈنی: تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز محمد عامر کی خطرناک باؤنسر پر آسٹریلوی اوپنر میتھیو رینشا گر پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز رینشا، محمد عامر کی خطرناک باؤنسر کو کھیلنے کی غلطی کر بیٹھے، خوش قسمتی سے گیند رینشا کے ہیلمٹ پر لگی اور وہ کسی بڑی انجری سے محفوظ رہے لیکن وہ پچ پر ہی گر گئے۔ اُس وقت اوپننگ بلے باز 91 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔

    بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر محمد عامر نے اسپورٹس میں اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رینشا کے پاس جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور میچ تھوڑی دیر کے لیے رکا رہا۔

    بعدازاں میتھیو تھامس رینشا نے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، پہلے دن کھیل کے اختتام تک تھامس رینشا 167 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں انہوں نے 18 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔

    آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنا رکھے ہیں، کم روشنی کے باعث میچ دو اوورز قبل ختم کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں ڈومیسٹک میچ کے دوران سر کے پچھلے حصے پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہونے والے فلپ ہیوز نومبر 2014ء میں انتقال کرگئے تھے۔

    یاد رہے کہ ماضی میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی اپنی طوفانی گیندوں سے مایہ ناز بلے بازوں برائن لارا ، گیری کرسٹن اور سارو گنگولی کو زخمی کرچکے ہیں۔

  • مرتی ہوئی مونگے کی چٹانوں کو بچانے کی کوشش

    مرتی ہوئی مونگے کی چٹانوں کو بچانے کی کوشش

    دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو زمین کے سبزے اور اس کی خوبصورتی کو بچانے کے لیے دیوانہ وار کام کر رہے ہیں۔ یہ لوگ پوری دنیا کو، زمین کو لاحق ان مسائل کی طرف متوجہ کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈتے ہیں، اور اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی رہتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک دیوانہ معروف اطالوی پیانو نواز لڈووکو اناڈی تھا جس نے قطب شمالی کے سمندر میں برفانی گلیشیئرز کے سامنے بیٹھ کر پیانو کی پرفارمنس پیش کی۔

    اس پرفارمنس کا مقصد دنیا کو متوجہ کرنا تھا کہ برفانی علاقوں کی برف تیزی سے پگھل کر دنیا کو کن خطرات سے دو چار کرنے والی ہے۔

    لارا جونز بھی ایسی ہی ایک مصورہ ہیں جو اپنے فن پاروں کے ذریعہ دنیا کو مونگے کی بے رنگ ہوتی چٹانوں کی طرف متوجہ کرنا چاہ رہی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق دنیا بھر کے سمندروں میں موجود رنگ برنگی مونگے یا مرجان کی چٹانیں اپنی رنگت کھو رہی ہیں جسے بلیچنگ کا عمل کہا جاتا ہے۔

    7

    اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی رنگ برنگی چٹانوں کا سلسلہ جو گریٹ بیریئر ریف یا عظیم حائل شعب کہلاتا ہے آسٹریلیا کے سمندر میں موجود ہے۔ یہاں موجود ایک تہائی سے زیادہ چٹانیں اپنی رنگت کھو چکی ہیں یا کھو رہی ہیں۔

    یہ دنیا کا واحد سب سے بڑا سمندری ڈھانچہ ہے جو زندہ اجسام نے بنایا ہے اور ان رنگ برنگی چٹانوں کو اربوں ننھے اجسام نے ترتیب دیا ہے جو کورل یعنی مونگے یا مرجان کہلاتے ہیں۔

    سنہ 1981 میں گریٹ بیرئیر ریف کو عالمی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔

    6

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ان چٹانوں کی رنگت اڑنے کی وجہ سمندروں کی آلودگی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ یعنی گلوبل وارمنگ ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندروں کا پانی بھی گرم ہورہا ہے جس کے باعث یہ چٹانیں بے رنگ ہورہی ہیں۔

    لارا جونز انہی مرتی ہوئی خوبصورت چٹانوں کو اپنے فن پاروں میں پیش کر رہی ہیں۔

    ان کے فن پارے دیکھ کر آپ کو یوں لگے گا جیسے آپ خود سمندر میں موجود ہیں اور اپنی آنکھوں سے ان چٹانوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

    2

    4

    3

    5


     

  • قومی کرکٹ‌ ٹیم کے کھلاڑی، آسٹریلوی وزیر اعظم کے خصوصی مہمان

    قومی کرکٹ‌ ٹیم کے کھلاڑی، آسٹریلوی وزیر اعظم کے خصوصی مہمان

    سڈنی: آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبال کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ اُن کی بیگمات اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے دی جانے والی خصوصی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے علاوہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، ٹیم انتظامیہ اور آسٹریلوی کھلاڑیوں سمیت اُن کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

    10

    اس موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور اُن کے ساتھ یادگار تصاویر بھی بنوائیں، پرتکلف ظہرانے میں اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    8

    پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو مچوں می کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

    5

    پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان نے تاریخی بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی سرزمین میں پہلی ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

    1

    اظہر  نے ڈبل سینچری اسکور کر کے پاکستان کے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا جبکہ دوسری اننگز میں 43 رنز بنائے تھے لیکن میچ کے آخری روز ڈرامائی شکست سے ٹیم کو نہ بچا سکے جس کے نتیجے میں آسٹریلیا نے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی جیت لی۔

    6

    3

    12

    18

    17

    21

    22

    19

    20

  • نیوزی لینڈ میں سال 2017 کا استقبال

    نیوزی لینڈ میں سال 2017 کا استقبال

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں سال 2017 کا آغاز ہوگیا۔ آسٹریلیا بھی اب سے ٹھیک 2 گھنٹے بعد نئے سال میں داخل ہوجائے گا۔

    دنیا بھر کے وقت میں تبدیلی کے باعث نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ دنیا کا وہ پہلا شہر ہے جو نئے سال کا سب سے پہلے استقبال کرتا ہے۔

    australia-post-2

    nz-3

    بارہ بجنے سے 10 سیکنڈ قبل لوگوں نے باآواز بلند 10 سے گنتی شروع کی اور 12 بجتے ہی آسمان رنگا رنگ روشنیوں اور پھلجڑیوں سے نہا گیا۔

    nz-2

    ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    nz-4

    دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا جشن شروع ہوگیا جو اب سے بہ مشکل 2 گھنٹوں بعد نئے سال میں داخل ہوجائے گا۔

    ہزاروں افراد مرکزی مقامات پر جمع ہوچکے ہیں اور نئے سال کی آتش بازی کا انتظار کر رہے ہیں۔

    aus

    آسٹریلیا سمیت تمام مغربی ممالک میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

  • میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    میلبورن : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 18رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن آسٹریلیا کی پہلی اننگز 642 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 163رنزپرڈھیر ہوگئی۔

    پاکستان ٹیم کے اوپنرز پانچویں روزاچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور سمیع اسلم 2 اور بابر اعظم صرف 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مصباح االحق صفر، یونس خان 24 اور اسد شفیق 16 رنز بناکر ہینڈز کومپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    post-1

    اظہر علی نے 43رنز بنائے اور وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے،جبکہ محمد عامر نے سرفراز احمد کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائےاور وہ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    post2

    پاکستان کی آٹھویں وکٹ اس وقت گری جب سرفراز احمد 43 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،جبکہ فاسٹ بولر وہاب ریاض اور لیگ اسپنریاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    post-3

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنےنام کرلی۔

    post4

  • ٔکوکین اسمگلنگ‘آسٹریلیامیں15افراد گرفتار

    ٔکوکین اسمگلنگ‘آسٹریلیامیں15افراد گرفتار

    سڈنی :آسٹریلوی حکام کا کہناہے کہ انہوں نے کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں 15افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریلیوی حکام نے سڈنی کے نزدیک کرسمس کے دن 500 کلوگرام کوکین سے لدی ہوئی کشتی پکڑی تھی جس میں تین افراد بھی سوار تھے۔

    آسٹریلوی پولیس کی جانب سے گزشتہ پانچ روز کے دوران مزید12افرادکو کوکین اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔اگران افراد پر الزام ثابت ہوگیاتو ان کو عمر قید کی سزاہوسکتی ہے۔

    آسٹریلین فیڈرل پولیس کے قائم مقام کمشنر کرس شیہان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں اس سے بڑی مقدار میں کوکین کبھی نہیں پکڑی گئی۔

    نیو ساؤتھ ویلز کے اسسٹنٹ کمشنر مارک جینکنز نے بتایاکہ ڈھائی سال قبل ایک چھوٹی سے اطلاع فراہم کی گئی تھی جس کے بعد منشیات کو سمگل کرنے والے گروہ کے خلاف مشن کا آغاز ہوا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکام نے 600 کلوگرام کوکین ٹاہیٹی سے پکڑی تھی جس کو آسٹریلیا بھیجا جا رہا تھا۔یہ کوکین جنوبی امریکہ سے آسٹریلیا بھیجی گئی تھی۔

  • میلبورن ٹیسٹ:اظہرعلی کی شاندارسنچری،پاکستان نے310رنزبنالیے

    میلبورن ٹیسٹ:اظہرعلی کی شاندارسنچری،پاکستان نے310رنزبنالیے

    میلبورن : پاکستان نےآسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کھیل کے دوسرے روز310رنزچھ کھلاڑی آؤٹ پر بنالیے جبکہ پاکستان کی جانب سےبیٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں دوسرے روز کے کھیل کا آغاز142رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔

    اظہر علی اور اسد شفیق نے پانچویں نے ناصرف دوسرے روز اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ قومی ٹیم کے اسکور میں 105رنز کا اضافہ بھی کیا۔

    کھانے کےوقفےکے بعد اسد شفیق 240 رنز کے مجموعی اسکور پر50 رنز بنانے کے بعد جیکسن برڈ کا شکار بنے۔

    اسد شفیق کے بعد اظہرعلی کاساتھ نبھانے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریز پر آئے لیکن 268 کے اسکور پر وہ بھی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی139 اور فاسٹ باؤلر محمد عامر28رنزبناکرکریز پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے سیریز میں0-1 کی برتری حاصل ہے۔

  • آسٹریلیا میں کرسمس پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

    آسٹریلیا میں کرسمس پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

    سڈنی : آسٹریلوی پولیس کا کہناہےکہ سڈنی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کےالزام میں7افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق وکٹوریا پولیس چیف گریم ایشٹن کا کہنا تھا کہ جمعرات کی شب دو افراد،جبکہ جمعےکی صبح چھاپوں میں پانچ افراد کومزیدگرفتارکیاگیا۔

    انہوں نےکہا کہ میلبرن سمیت پانچ مقامات پرکرسمس کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ تھا،اس منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کا استعمال ہونا تھا۔

    post-1

    گریم ایشٹن نے کہا کہ منصوبے کا نشانہ شہر کے اہم مقامات فلنڈرز اسٹریٹ اسٹیشن، فیڈریشن اسکوئر، اور سینٹ پالز کتھیڈرل تھے۔

    post-2

    انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے افراد میں سے چار آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے لبنانی نژاد آسٹریلوی شہری تھےجبکہ ایک مصری نژاد آسٹریلوی شہر تھا۔

    post-3

    یاد رہےکہ چھاپوں میں ایک اور مرد اور ایک عورت کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں بعد میں رہا کر دیاگیا۔

    مزید پڑھیں: برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    واضح رہے کہ تین روز قبل جرمنی کے دارالحکومت برلن کےکرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیاتھا،جس کے نتیجے میں کم سےکم12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئےتھے۔

    post-4