Tag: آسٹریلیا

  • بڑی خبر، پی آئی اے کو اہم ملک کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

    بڑی خبر، پی آئی اے کو اہم ملک کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

    کرا چی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی، آسٹریلوی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی نے پی آئی اے کو آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

    پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں، اس سلسلے میں پہلی پرواز 22 اپریل کو لاہور سے پی کے 9808 سڈنی کے لیے اڑان بھرے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 24 اپریل کو سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، قومی ایئر لائن لاہور سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی، اور آسٹریلیا کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج استعمال ہوں گے، پی آئی اے دوسرے مر حلے میں کراچی سے سڈنی کے لیے پرواز شروع کر ے گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ آسٹریلیا کے لیے براہ راست پرواز شروع کر نے سے ہم وطنوں کو عید سے قبل سفری سہولت میسر ہوگی، اور آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی عید اپنوں میں کر سکیں گے۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق آسٹریلیا کے لیے براہ راست پرواز سے 35 گھنٹے کا سفر 12 گھنٹوں میں طے ہوگا۔

  • پیچھے دیکھنا کیوں ضروری ہے؟ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ (ویڈیو)

    پیچھے دیکھنا کیوں ضروری ہے؟ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ (ویڈیو)

    کچھ لوگ بہت محتاط ہوتے ہیں، وہ جہاں بھی جاتے ہیں یا کہیں بیٹھتے ہیں تو آس پاس کا بہ غور جائزہ لے لیتے ہیں، لیکن اکثر لوگ اس بات کا خیال نہیں رکھتے۔

    خصوصاً ایسی جگہوں پر جہاں ہمارا آنا جانا یا بیٹھ کر کام کرنا ایک معمول ہو، وہاں ہمارے دماغ کے اندر موجود حفاظتی نظام پر سکون حالت میں رہتا ہے۔

    لیکن کبھی کبھی ایسے واقعات جنم لیتے ہیں جو دہشت زدہ کر دینے والے ہوتے ہیں، اسی لیے بہت سارے لوگ روز ایک ہی جگہ جا کر بھی خاصی احتیاط برتتے ہیں۔

    تو بعض اوقات اس سوال کا جواب مل جاتا ہے کہ پیچھے دیکھنا کیوں ضروری ہے؟ آسٹریلیا میں ایسا ہی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    آسٹریلیا میں کسی مقام پر ایک شہری اپنے عرشے پر آرام کر رہا تھا، جب اس کا ایک انتہائی ڈرپوک سانپ سے غیر متوقع طور پر سامنا ہو گیا۔

    ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آسٹریلوی کتنے اطمیان سے میز کے آگے کرسی پر لیپ ٹاپ پر کام کر رہا ہے، اور پیچھے ایک سیاہ لمبا سانپ دھیرے دھیرے اس کی طرف بڑھتا ہے۔

    لیکن سانپ جیسے ہی کرسی کے نیچے آتا ہے، چند لمحوں بعد کھٹکا ہوتے ہی سانپ ڈر کے مارے اچھل کر ایک طرف بھاگتا ہے، اور اسی دوران اس شخص کو بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ پیروں کے پاس کچھ ہے۔

    ڈر کے مارے آسٹریلوی شخص کے رد عمل نے سانپ کو اور ڈرایا، غیر متوقع طور پر سانپ اس سے زیادہ ڈرپوک نکلا اور آن کے آن میں رینگ کر غائب ہو گیا، تاہم آسٹریلوی شخص کے دل کی دھڑکن کچھ دیر کے لیے خوف کے مارے ضرور رک گئی تھی۔

  • ویمنز ورلڈ کپ 2022: آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    ویمنز ورلڈ کپ 2022: آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستانی ٹیم نے اب تک ایونٹ میں اپنے 2 میچز کھیلے اور دونوں میں شکست کھائی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، آسٹریلیا نے 191 رنز کا ہدف 35 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    آسٹریلیا کی ایلسا ہیلی 72، لیننگ 35 اور ہائینز 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

    پاکستان نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر 190 رنز بنائے، کپتان بسمہ معروف نے 78 اور عالیہ ریاض نے 53 رنز بنائے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2022 میں اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں اسے شکست ہوئی ہے، اپنا پہلا میچ پاکستان نے روایتی حریف بھارت سے کھیلا تھا جس میں اسے 107 رنز سے شکست ہوئی۔

    قومی ویمنز ٹیم 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کوئی بھی کھلاڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی۔

    قومی ٹیم اب اپنا اگلا میچ 11 مارچ بروز جمعہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

  • آسٹریلیا میں بارشوں کے بعد ‘ایلین’ نما  پُر اسرار مخلوق  نمودار

    آسٹریلیا میں بارشوں کے بعد ‘ایلین’ نما پُر اسرار مخلوق نمودار

    سڈنی : آسٹریلیا کے دارلحکومت سڈنی میں شدید بارشوں کے بعد نمودار ہونے والی ایلین نما مخلوق نے ماہرین حیاتیات کو چکرا کر رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٓآسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ، طوفانی موسم میں سڈنی کا ایک مقامی نوجوان صبح کی سیر کے لیے نکلا تو سڑک پر عجیب و غریب ایلین نما مخلوق دیکھ کر چونک گیا۔

    ہیری ہیز میریک وِل میں جاگنگ کر رہا تھا ، جب اس نے ایک عجیب نظر آنے والی مخلوق کو زمین پر پڑا دیکھا، اس کی شکل اور رنگ کے عجیب و غریب ہونے کی وجہ سے وہ اسے کسی قسم کا ‘ایمبریو’ سمجھا۔

    ہیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہاتھی جیسی سونڈ والی سرمئی رنگ کی مخلوق کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا : "یہ سڑک پر ملا، یہ کیا ہے؟”

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @_harryhayes

    تایم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ آیا یہ مخلوق زندہ تھی کیونکہ ہیری نے اسے چھڑی سے متعدد بار مارا لیکن وہ مکمل طور پر غیر متحرک رہی۔

    ہیری کی پوسٹ کے بعد ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی، ایلی نامی ماہر حیاتیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس پراسرار اجنبی مخلوق کے بارے میں کچھ نہیں ڈھونڈ سکی۔

    یاد رہے پچھلے سال رومن فیڈورسٹوو نامی ایک ماہی گیر نے سمندر سے عجیب الخلقت مچھلی پکڑی تھی، مچھلی کی ساکت ایسی تھی ، جیسے کوئی چیز برگر ہو جس کے دانت بھی ہیں۔

    رومن نامی ماہی گیر نے مچھلی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن لکھا تھا کہ ‘سمندر کی تہہ سے عجیب و غریب شہ برآمد ہوئی’۔

  • کھانا پکانے کے دوران سبزی سے خطرناک شے نکل آئی

    کھانا پکانے کے دوران سبزی سے خطرناک شے نکل آئی

    آسٹریلیا میں ایک خاتون اس وقت نہایت خوفزدہ ہوگئیں جب کھانا پکانے کے لیے پھول گوبھی کے پیکٹ سے ایک بچھو نکل آیا۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ پھول گوبھی کا پیکٹ قریبی سپر اسٹور سے لایا گیا تھا، انہوں نے کھانے کی تیاری کے دوران اسے کھولا تو کاٹنے کے دوران اس میں سے ایک خطرناک بچھو نکل آیا۔

    خاتون نے چیخ کر اپنے شوہر کو بلایا، بچھو کو باہر پھینکنے کے دوران بچھو نے نہایت مزاحمت کی اور ایسا لگا جیسے وہ حملہ کردے گا۔

    گوبھی میں سے بچھو نکلنے کا واقعہ مذکورہ سپر اسٹور کو بھی رپورٹ کیا گیا، اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس فارم سے یہ سبزیاں لائی گئی ہیں بچھو یقیناً اسی فارم سے ان سبزیوں کے ساتھ آیا ہے۔

  • سوچ کو ٹویٹ میں تبدیل کرنے کا تجربہ کامیاب

    سوچ کو ٹویٹ میں تبدیل کرنے کا تجربہ کامیاب

    کینبرا: دماغی عارضے میں مبتلا شخص کے خیالات کو براہ راست ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی برین کمپیوٹر انٹر فیس کمپنی سنکرون نے دماغی عارضے میں مبتلا شخص کے خیالات کو براہ راست ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    مذکورہ شخص نے ٹویٹ میں لکھا، ہیلو ورلڈ، اس مقصد کے لیے 62 سالہ شہری کے دماغ میں ایک خاص چپ ڈالی گئی۔

    یہ بی سی آئی ٹیکنالوجی کا علامتی طور پر ایک اہم لمحہ ہے جو فالج کا شکار لوگوں کے لیے دنیا کے ساتھ رابطے میں رہنے کا دروازہ کھول سکتا ہے۔

  • آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر زور دیا، انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان میں خدمات کی تعریف بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین ہائی کمشنر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

  • جمپنگ کیسل پر اچھلتے بچوں‌ کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    جمپنگ کیسل پر اچھلتے بچوں‌ کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    تسمانیہ: آسٹریلیا کے ایک شہر ڈیونپورٹ میں جمپنگ کیسل پر اچھلتے بچوں‌ کے ساتھ جان لیوا حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 5 بچے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ریاست تسمانیہ میں ایک باؤنسی قلعے سے گرنے سے 5 بچے ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جمپنگ کیسل تیز ہواؤں کی وجہ سے اڑ گیا تھا، مرنے والوں میں دو بچیاں اور دو بچے شامل ہیں۔

    آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے حادثے کو "دل دہلا دینے والا” قرار دیا، اور کہا کہ ایسے واقعے کے بارے میں تو سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔

    یہ حادثہ آج جمعرات کو ایک پرائمری اسکول کے تفریحی دن کے موقع پر ہوا کے تیز جھونکے کی وجہ سے پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے 10 میٹر (32 فٹ) کی اونچائی سے گرے تھے۔

    حکام نے بچوں کی عمریں نہیں بتائیں لیکن کہا گیا کہ سبھی پانچوں یا چھٹے گریڈ میں تھے، جہاں عام طور پر 10 سے 12 سال کی عمر کے بچوں پڑھتے ہیں، یہ اگلے سال ہائی اسکول میں جانے کا جشن منا رہے تھے۔

    تسمانیہ کے پولیس کمشنر ڈیرن ہائن نے کہا کہ ہوا کے جھونکے نے مبینہ طور پر جمپنگ کیسل اور ہوا کے گیندوں کو فضا میں اچھال دیا تھا۔

    آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے رپورٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں جمپنگ کیسل کے کچھ حصے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب تیز ہواؤں سے جمپنگ کیسل اڑ کر حادثہ پیش آیا ہو، ایسے واقعے میں امریکا میں مبینہ طور پر چار بچے زخمی ہوئے تھے، اسپین اور برطانیہ میں بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں بچوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

  • طویل عمارتوں پر چھلانگ لگانے کا دل دہلا دینے والا اسٹنٹ

    طویل عمارتوں پر چھلانگ لگانے کا دل دہلا دینے والا اسٹنٹ

    آسٹریلیا میں ایک شخص نے 12 میٹر طویل عمارتوں کے اوپر چھلانگ لگا کر لوگوں کو حیران کردیا، پولیس نے مذکورہ شخص کی تلاش شروع کردی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص عمارت کی چھت پر موجود ہے اور اپنے آپ کو وارم اپ کر رہا ہے۔

    جس عمارت پر وہ موجود ہے وہ اور اس کے سامنے والی عمارت کی بلندی لگ بھگ 12 میٹر ہے جبکہ دونوں کے درمیان 5 میٹر کا فاصلہ ہے۔

    وارم اپ کرنے کے بعد وہ شخص بھاگتا ہے اور ایک جست لگا کر دوسری عمارت پر پہنچ جاتا ہے۔

    اطراف میں کھڑے لوگ اس کے اسٹنٹ پر نہایت حیران ہوتے ہیں۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے مذکورہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • خواب میں لاٹری کے نمبر آنے پر شہری مالا مال ہو گیا

    خواب میں لاٹری کے نمبر آنے پر شہری مالا مال ہو گیا

    کینبرا: خوابوں نے ایک شخص کی کایا پلٹ دی، شہری لاکھوں ڈالر کا مالک بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈورڈسٹاؤن میں ایک شخص کے خواب میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری کے درست نمبر آنے لگے، جس نے اسے مالا مال کر دیا۔

    شہری نے بتایا کہ تقریباً 3.4 ملین ڈالر کا جیک پاٹ جیتنے کے لیے اسے مطلوبہ نمبر خواب میں دیے گئے، جنھیں استعمال کر کے اس نے لاٹری جیت لی۔

    شہری کا کہنا تھا کہ ایک بار خواب میں اس نے کچھ نمبر دیکھے، اس کے بعد برسوں سے وہ نمبروں کا یہی سیٹ استعمال کرتے ہوئے لاٹری گیمز کھیل رہا ہے۔

    اس نے کہا ٹھیک ہے اس پر یقین کرنا اب مشکل ہے لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے برسوں پہلے انھی نمبروں کو دیکھا تھا جنھیں اب میں اپنے لاٹری ٹکٹس پر نشان زد کرتا ہوں، اور میں تب سے یہی نمبر استعمال کرتا آ رہا ہوں۔

    مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ جو خواب اس نے دیکھا تھا وہ بالکل واضح تھا، خواب میں میں نے ان نمبروں کا استعمال کر کے لاٹری جیتی، مجھے یہ ایک پیش گوئی کی طرح محسوس ہوئی۔

    اس کے بعد اس آسٹریلوی نے ان نمبروں کو اتوار کے سیٹ کے لیے اپنی ٹکٹ کو نشان زد کرنے کے لیے استعمال کیا، اور یہ واحد ڈویژن تھا جس کا وہ فاتح نکلا، اور اس نے 33 لاکھ 83 ہزار ڈالرز جیت لیے۔