Tag: آسٹریلین اوپن

  • آسٹریلین اوپن: نواک جوکووچ سیمی فائنل میں انجری کے باعث کورٹ چھوڑ گئے

    آسٹریلین اوپن: نواک جوکووچ سیمی فائنل میں انجری کے باعث کورٹ چھوڑ گئے

    آسٹریلین اوپن میں ناقابل شکست رہنے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ سیمی فائنل میں انجری کے باعث کورٹ چھوڑ گئے۔

    سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں ٹانگ میں تکلیف ہوئی جب وہ سیمی فائنل کھیلنے اترے تو تکلیف کے باعث گیم مکمل نہ کرسکے اور کورٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

    نواک کے جانے کے بعد واک اوور ملنے پر الیگزینڈر زیوریو نے فائنل میں انٹری دے دی۔

    میچ کے بعد تماشائیوں نے جوکووچ پر جملے کسے جس پر الیگزینڈر زیوریو نے سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی جب کوئی کھلاڑی انجرڈ ہوجائے تو اس پر تنقید نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سب نے ٹکٹ خریدا تھا اور سب میچ دیکھنا چاہتے تھے لیکن جوکووچ نے گزشتہ بیس برسوں میں اس کھیل کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

    جوکووچ نے بدھ کو سائٹ پر پریکٹس نہیں کی پھر جمعرات کو ایک سیشن منسوخ کردیا تھا جبکہ میچ سے کچھ دیر پہلے ہی وارم اپ ہوا تھا۔

  • آسٹریلین اوپن: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ایگا شیواٹک کا قصہ تمام ہوگیا

    آسٹریلین اوپن: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ایگا شیواٹک کا قصہ تمام ہوگیا

    آسٹریلین اوپن میں خواتین کی عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر ایگا شیواٹک کا قصہ تمام ہوگیا، نوعمر کھلاڑی نے انھیں اپ سیٹ شکست دی۔

    چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ غیرمعروف پلیئر لینڈا نوسکووا نے خواتین کی عالمی نمبر ایک پلیئر ایگا شیواٹک کو تیسرے راؤنڈ میں شکست سے دوچار کیا۔ مردوں میں عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر برطانیہ کے کیمرون نوری چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیب ہوگئے

    تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر پولش خاتون کھلاڑی ایگا شیواٹک اور چیک ری پبلک کی ان سیڈڈ کھلاڑی لینڈا نوسکووا کے درمیان مقابلہ تھا۔ تاہم چیک کھلاڑی ان کے لیے مشکل حریف ثابت ہوئیں۔

    ایگا نے پہلا سیٹ باآسانی 3-6 کے اسکور سے جیتا لیکن پھر لیندا نوسکووا نے واپسی کرتے ہوئے مضبوط حریف کو بقیہ دونوں سیٹ میں 3-6 اور 4-6 سے مات دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

    مردوں میں برطانیہ کے عالمی نمبر ایک کیمرون نوری کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ اُنھوں نے نمبر 11 سیڈ کیسپر رووڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ نوری کی جیت کا اسکور 4-6، 6-7، 4-6 اور 3-6 رہا۔

    اس کے علاوہ اسپین سے تعلق رکھنے والے کارلوس الکاریز بھی پہلی مرتبہ چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے، اُن کے مدمقابل شینگ جن چینگ انجری کا شکار ہونے کے سبب تیسرے راؤنڈ کے دوران میچ سے دستبردار ہوگئے۔

  • آسٹریلین اوپن سے قبل ٹینس اسٹار جوکووچ اور کوہلی میں کیا باتیں ہورہی ہیں؟

    آسٹریلین اوپن سے قبل ٹینس اسٹار جوکووچ اور کوہلی میں کیا باتیں ہورہی ہیں؟

    معروف بھارتی بیٹر ویرات کوہلی اور ٹینس سپراسٹار نوواک جوکووچ سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے رابطے میں ہیں۔

    سربین ٹینس اسٹار اور 24 گرینڈ سلم جیتنے کا اعزاز رکھے والے نوواک جوکووچ نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران خود اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ویرات اور میں کئی برس سے ایک دوسرے کو پیغامات بھیجتے رہے ہیں لیکن ابھی تک ملنے کا موقع نہیں مل سکا۔

    ٹینس لیجنڈ جوکووچ 36 سال کی عمر میں آسٹریلین اوپن 2024 جیتنے کا عزم لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں اور اپنی فٹنس اور عزم کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ لیجنڈ کوہلی کے ساتھ اچھی دوستی ہے اور وہ ان کے ساتھ کئی سالوں سے بات کر رہے ہیں۔ جوکووچ نے کوہلی کے شاندار کیریئر پر ان کی تعریف بھی کی۔

    بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ ہمیں کبھی ذاتی طور پر ملنے کا موقع نہیں ملا لیکن یہ واقعی ایک اعزاز ہے کہ وہ میرے بارے میں اچھی سوچ رکھتے ہیں۔

    25 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے حصول کے لیے کوشاں سربین اسٹار نے کہا کہ میں نے تقریباً 10 سال پہلے بھارت کا دوراہ کیا تھا۔ امید ہے کہ میں مستقبل قریب میں جلد بھارت جاؤں گا۔

    واضح رہے کہ 10 بار آسٹریلین اوپن کے فاتح نوواک کا اتوار کو آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں کروشین ڈینو پرزمک سے مقابلہ ہوگا، اس سال نوواک گولڈن سلم جیتنے کے لیے بھی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

  • نواک جوکووچ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    نواک جوکووچ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن کے دوران کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آسٹریلین اوپن کے اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ٹینس کورٹ میں کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    نواک جوکووچ کو حریف کھلاڑی نے بولنگ کروائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلے سے بیٹنگ کرتے ہوئے نواک جوکووچ پہلی گیند مس کرگئے جس کے بعد انہوں نے ٹینس سے بیٹنگ کی اور گیند شائقین کے درمیان جاگری۔

    نواک جوکووچ کی ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

  • نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہرا کر آسٹریلین اوپن جیت لیا

    نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہرا کر آسٹریلین اوپن جیت لیا

    میلبرن: سربین ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہراکر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربین ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہراکر آسٹریلین اوپن کا ٹٓائٹل اپنے نام کرلیا، جوکووچ نے ریکارڈ 7ویں بار آسٹریلین اوپن اپنے نام کیا ہے۔

    عالمی نمبر ایک جوکووچ نے مجموعی طور پر 15 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرلیے، سربین اسٹار نے فائنل میں حریف نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

    نوواک جوکووچ کی جیت کا اسکور 6-3، 6-2 اور 6-3 رہا، سربین اسٹار نے اسپین کے نڈال کو صرف 2 گھنٹے چار منٹ میں اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔

    نوواک جوکووچ نے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر خوشی ہورہی ہے اس کے لیے سخت محنت کی، انجری سے چھٹکارا پاکر دوبارہ واپس آنا کافی مشکل تھا۔

    دوسری جانب نڈال نے کہا کہ آج فائنل میں ایک راؤنڈ بھی نہیں جیت سکا، آج کی رات میرے لیے اچھی نہیں تھی، جوکووچ نے مجھ سے اچھا کھیل پیش کیا اور وہ جیت کے حق دار تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلین اوپن کے ویمن فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کو شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا اور عالمی نمبر ایک بن گئی تھیں۔

    دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اوساکا نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا، کویٹوا نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 7-5 سے اپنے نام کیا، تیسرے سیٹ میں اوساکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 7-6 سے کامیابی حاصل کی اور پہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

  • راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن جیت لیا

    راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن جیت لیا

    میلبرن : سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کو شکست دے کر ریکارڈ 18 واں گرینڈ سلیم جیت لیا۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کےشہر میلبرن میں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں راجرفیڈرر اور رافیل نڈال کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

    سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجرفیڈرر نے خوب صورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےرافیل نڈال کو 6-4، 3-6، 6-1، 3-6 اور 6-3 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ٹورنامنٹ کے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔راجرکا یہ پانچواں آسٹریلین اوپن ٹائٹل اور18 واں گرینڈ سلیم ہے۔

    r1

    آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ ’میں گذشتہ 20 سالوں سے یہاں آرہا ہوں،مجھے ہمیشہ یہاں مزہ آتا ہے اور اب میری فیملی بھی یہاں لطف اندوز ہوتی ہے۔‘

    r2

    دوسری جانب رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہاں پہنچنے تک جہاں میں آج ہوں کے لیے بہت محنت کی،میں بہت لڑا ہوں، ممکنہ طور پر راجر آج مجھ سے تھوڑا زیادہ اس جیت کے حقدار تھے۔‘

    r3

    واضح رہےکہ 35 سالہ راجر فیڈرر نےاس کامیابی کے ساتھ اپنے گرینڈ سلیم اعزازات کی تعداد کو بہتر کرتے ہوئے 18 کرلیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

    r4