Tag: آسٹریلین والی بال ٹیم

  • آسٹریلیا کی نیشنل والی بال ٹیم تاریخی دورے پر پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

    آسٹریلیا کی نیشنل والی بال ٹیم تاریخی دورے پر پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

    آسٹریلین والی بال ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پہلی بار تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئی، پاکستان والی بال فیڈریشن حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی قومی والی بال ٹیم نحیمیا موٹے کی قیادت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی۔ اس موقع پر انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے چہرے پر بھی مسکراہٹ رقصاں تھی۔

    پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے، مضبوط ٹیم کیخلاف بہتر پرفارمنس کیلٸے پرامید ہیں۔

    والی بال سیریز کے کامیاب انعقاد کیلٸے تمام انتظامات مکمل کر لٸے ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کریں گے۔

    خیال رہے کہ آسٹریلین والی بال ٹیم عالمی درجہ بندی میں 35ویں رینک کی حامل ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم 51 ویں نمبر پر براجمان ہے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کی والی بال ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی، میچز لیاقت جمنازیم پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔

    دونوں ٹیمیں سیریز کے پہلا میچ میں 28 مئی کو آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دوسرا مقابلہ 29 اور تیسرا میچ 30 مئی کو شیڈول ہے۔

  • آسٹریلین والی بال ٹیم سیریز کھیلنے اسی ہفتے پاکستان آئیگی

    آسٹریلین والی بال ٹیم سیریز کھیلنے اسی ہفتے پاکستان آئیگی

    اسلام آباد: آسٹریلیا کی والی بال ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، کینگروز کا اسکواڈ اتوار کو پاکستان پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلین والی بال ٹیم جو کہ عالمی درجہ بندی میں 35ویں رینک کی حامل ہے وہ سیریز کھیلنے پاکستان آئیگی۔ آسٹریلیا کا 20 رکنی اسکواڈ اتوار کو پاکستان پہنچے گا، مذکورہ اسکواڈ میں کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہوں گے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کی والی بال ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی، میچز لیاقت جمنازیم پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔

    دونوں ٹیمیں سیریز کے پہلا میچ میں 28 مئی کو آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دوسرا مقابلہ 29 اور تیسرا میچ 30 مئی کو شیڈول ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں عالمی درجہ بندی میں 51 ویں رینک کی حامل پاکستانی ٹیم نے ترکمانستان کو فائنل میں شکست دے کر ایشین والی بال چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 3-1 سے باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہی تھی۔