Tag: آسٹریلین ٹور

  • معین خان نے صائم ایوب اور شان مسعود کے لیے بڑا مطالبہ کردیا

    معین خان نے صائم ایوب اور شان مسعود کے لیے بڑا مطالبہ کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے ان فارم اوپنرز صائم ایوب اور شان مسعود کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور شان مسعود کو آسٹریلیا کے ٹور میں ٹیم کا حصہ بنایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینا چاہیے کیوں کہ آسٹریلیا ایسی جگہ ہے جہاں نوجوان پلیئرز کو کرکٹ کے بارے میں سیکھنے کے کافی مواقع ملیں گے۔

    معین خان نے کہا کہ صائم ایوب اور شان مسعود جیسے اوپنرز کو آسٹریلیا کے ٹور میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے۔


    واضح رہے کہ صائم ایوب ان دنوں کافی اچھی فارم میں ہیں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں انھوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ جتوایا تھا۔

    اس کے علاوہ حالیہ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں بھی اوپنر نے تاریخ ساز کارکردگی دکھاتے ہوئے دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کی تھیں۔