Tag: آسٹریلین ٹیم

  • آسٹریلین ٹیم نے 1 رن پر 8 وکٹیں گنوا کر تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا دیا

    آسٹریلین ٹیم نے 1 رن پر 8 وکٹیں گنوا کر تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا دیا

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے محض 1 رن پر 8 وکٹیں گنوا کر تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنایا، 6 بیٹرز صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوئے۔

    وکٹوں کی جھڑی لگنا شائقین کرکٹ نے کئی بار سنا ہوگا تاہم اس کی صحیح مثال آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں دیکھنے کو ملی، آسٹریلیا ون ڈے کپ میں ویسٹرین آسٹریلیا کی ٹیم تسمانیہ کے خلاف صرف 53 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ایک مرحلے پر ویسٹرن آسٹریلیا کے 52 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ تھے تاہم کچھ ہی منٹوں بعد 53 رنز پر 10 کھلاڑی پویلین لوڈ چکے تھے، اس طرح وکٹیں گرنے پر اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔

    ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم میں انٹرنیشنل آسٹریلوی پلیئر کیمرون بین کرافٹ اور جوش انگلس بھی موجود تھے، تاہم پرتھ سے تعلق رکھنے والی ٹیم کے آخری سات بیٹرز اپنی ٹیم کے لیے ایک رنز کا اضافہ کرنے سے بھی قاصر رہے۔

    صرف 28 بال کی قلیل گیند بازی میں تسمانیہ کے بولرز نے تاریخ کی بدترین تباہی مچائی، کیمرون بین کرافٹ کا پچ چھوڑنا تھا کہ پھر وکٹوں کی صحیح معنوں میں جھڑی لگ گئی۔

    اس سارے فسانے کے مرکزی کردار تسمانیہ کے بولر بیو ویبسٹر تھے جنھوں نے تباہ کن بولن کرتے ہوئے 6 وکٹیں اپنے نام کیں، بلی اسٹین لیک نے 3 بیٹرز کو پویلین بھیجا جب کہ ایک وکٹ ٹام روجرز ایک وکٹ حاصل کی۔

    تسمانیہ کی ٹیم نے 50 اوورز میں ملنے والا 54 رنز کا ہدف 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے جیت اپنے نام کی۔

  • ورلڈکپ میں کس ٹیم کی فیلڈنگ سب سے شاندار رہی؟

    ورلڈکپ میں کس ٹیم کی فیلڈنگ سب سے شاندار رہی؟

    عالمی کپ کا میلہ آسٹریلیا کی چھٹی بار جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، تاہم اس ایونٹ میں کس ٹیم کی فیلڈنگ سب سے اچھی رہی آئی سی سی نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

    اس ایونٹ میں یوں تو اکثر ٹیموں نے فیلڈنگ میں جان لڑانے کی کوشش کی لیکن جس ٹیم کی فیلڈنگ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں سب سے شاندار رہی وہ کوئی اور نہیں بلکہ عالمی کپ کا فاتح آسٹریلیا ہی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلین ٹیم کے فیلڈنگ امپکیٹ ریٹنگ پوائنٹس 383.58 ہیں جو کہ سب سے زیادہ ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ورلڈکپ جیتنے میں کینگروز کی فیلڈنگ کا بھی اہم کردار رہا۔

    دوسرے نمبر پر بہتر فیلڈنگ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم رہی جس نے 340.59 فیلڈنگ امپکیٹ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔ حیران کن طور پر نیدر لینڈز کی نوآموز ٹیم تیسرے نمبر پررہی جس کے پوائنٹس 292.02 ہیں۔

    فائنل میں شکست کا منہ دیکھنے والا بھارت چوتھے نمبر پر رہا جس نے فیلڈنگ میں 281.04 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ لسٹ میں پاکستان کا نمبر ساتواں ہے جس نے فیلڈنگ میں محض 212.61 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔

    ایونٹ میں سب سے خراب فیلڈنگ افغانستان کی ٹیم نے کی جس کے پلیئرز نے میدان میں کئی کیچز چھوڑے، ان کے ریٹنگ پوائنٹس سب سے کم 123.12 رہے۔

  • ورلڈکپ میں دو شکستوں کے بعد آسٹریلین ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری

    ورلڈکپ میں دو شکستوں کے بعد آسٹریلین ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری

    آسٹریلیا کی ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں لگتار دو میچز میں شکست کھا چکی ہے، تاہم اب کینگرو سائیڈ کے لیے ایک خوش کی خبر آگئی ہے۔

    بھارت میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ جمعرات کو اپنے ملک سے اڑان بھریں گے۔ تاہم پاکستان کے خلاف آئندہ میچ کے لیے وہ کینگرو ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ٹریوس ہیڈ 25 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف ہونے والے مقابلے کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ امکان ہے کہ ان کی ٹیم میں شمولیت سے بیٹنگ میں کافی بہتری آئیگی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں ٹریوس ہیڈ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ اب تک ٹیم کے لیے مایوس کن ثابت ہوا ہے۔

    بھارت میں منعقدہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے چھٹی بار ٹرافی جیتنے کے امکانات کافی کم نظر آرہے ہیں کیوں کہ وہ اپنے دو ابتدائی میچز بھارت اور جنوبی افریقہ سے شکست کھا چکا ہے۔ تاہم شائقین کو یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ ورلڈ کپ میں کبھی بھی آسٹریلیا کو کم تصور نہیں کرنا چاہیے۔

    چیف سلیکٹر جارج بیلی نے ورلڈکپ کے لیے فائنل 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد کہا تھا کہ ٹریوس ہمارے لیے واقعی اہم کھلاڑی ہیں اور جب وہ دستیاب ہوں گے تو ٹورنامنٹ میں ہمارے لیے بہتر ہوگا۔

  • دبئی ٹیسٹ:آسٹریلین ٹیم شدید مشکلات کا شکار

    دبئی ٹیسٹ:آسٹریلین ٹیم شدید مشکلات کا شکار

    دبئی: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا پاکستان کے چار سو اڑتیس رنز کے تعاقب میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ کینگروز کو جیت کیلئے مزید تین سو اناسی رنز کی ضرورت ہے اور اس کی صرف چھ وکٹیں باقی ہے۔

    دبئی ٹیسٹ کے چوتھےروز بھی پاکستان ٹیم چھائی رہی۔ کیا بلے باز کیا گیند باز سب نےکینگروز پر ہاتھ صاف کیے۔ احمد شہزاد اور یونس خان کی سنچریوں کے بعد بولرز نے کینگروزکو جمنے نہ دیا۔

    شاہینوں نے دوسری نامکمل اننگز اڑتیس رنز پر شروع کی تو اظہر علی کی صورت میں پاکستان کو پہلا دھچکا لگا۔ یونس خان نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ایک سو اڑسٹھ رنز کی شراکت قائم کی۔

    احمد شہزادچار چھکوں کی مدد سے کیئرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ یونس خان کی چھبیسویں سنچری بنتے ہی مصباح الحق نے دوسری اننگز دو کھلاڑی آؤٹ دو سو چھیاسی رنز پر ڈیکلیر کردی۔

    چار سو اڑتیس رنز کاپہاڑ جیسا ہدف دیکھ کینگروز کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے۔ چوالیس رنز پر آسٹریلیاکو وارنر کی شکل میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد بلےبازوں کی لائن کی لگ گئی۔

    چوتھےروز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے چار وکٹوں پر انسٹھ رنز بنالئے ہے۔ آج پانچویں روز کینگروز کو جیت کیلئے تین سو اناسی اور شاہینوں کو چھ وکٹیں درکار ہونگی۔