Tag: آسکر ایوارڈز

  • آسکر ایوارڈز 2026ء کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    آسکر ایوارڈز 2026ء کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر آسکر ایوارڈز 2026ء کی 98 ویں تقریب کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسکر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب شائقین 15 مارچ 2026ء اتوار کے روز دیکھ سکیں گے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دی اکیڈمی نے اس حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نامزدگیاں 22 جنوری 2026 کو سامنے آئیں گی۔

    دی اکیڈمی کی جانب سے 98 ویں آسکرز کے لیے قواد و ضوابط میں اہم تبدیلیاں کردی گئی ہیں، جن کے مطابق اب ووٹرز کو اپنی پسندیدہ فلم کے لیے ووٹ کرنے سے قبل متعلقہ کیٹیگری کی دیگر تمام نامزد فلمیں بھی دیکھنا ہوں گی، تاکہ ووٹر مکمل آگاہی اور دیانتداری کے ساتھ اپنا ووٹ دے سکیں۔

    میڈیا رپورٹس کہا گیا ہے کہ فلمی حلقوں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کردیا گیا ہے، آسکرز 2026ء کے لیے ایک نئی کیٹیگری ’اچیومنٹ ان کاسٹنگ‘ بھی متعارف کروائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔

    انہوں نے غزہ کی پٹی میں ”انسانیت کے خلاف جرائم”کے ارتکاب پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ذمہ داروں کا محاسبہ کرے۔

    بارڈیم نے اسپین میں سان سیباسٹین فلم فیسٹیول کے ڈونوسٹیا ایوارڈ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی قیادت، اپنی انتہائی بنیاد پرست حکومت کے تحت، ”انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے خلاف جرائم”کا ارتکاب کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی قیادت میں 7 اکتوبر کے حملے فلسطینیوں کی اجتماعی سزا کا جواز پیش نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے اسرائیلی حملوں کو ”مکمل طور پر ناقابل قبول، خوفناک اور غیر انسانی”قرار دیا۔

    آسکر میں نامزدگی کیلئے غلط فلمیں بھیجی جاتی ہیں، اے آر رحمان

    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے ممالک، خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی ”غیر مشروط حمایت”پر نظر ثانی کریں اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر زور دیا کہ وہ ذمہ داروں کا احتساب کرے۔

  • 97 ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ فلم ’انورا‘ نے لوٹ لیا

    97 ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ فلم ’انورا‘ نے لوٹ لیا

    دنیائے فلم کا سب سے بڑا 97ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ اینجلس میں سج گیا جہاں ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں اتر آئی ہے۔

    97 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار کو امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی، ستانویں آسکر ایوارڈز میں فلم ایوارڈ انورا کو پانچ ایوارڈ مل گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Onevision Media (@onevisionmedia.in)

    سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’انورا‘ کو بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیے گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Letterboxd (@letterboxd)

    فلم بُروٹالسٹ کے لیے ایڈرین برُوڈی بہترین اداکار  قرار پائے، کیرین کُلکر اور زوئے سیلڈئنا کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا، آئی ایم اسٹل ہئر کو بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ دستاویزی کیٹیگری میں فلم’’نو لینڈ‘‘ بہترین فلسطینی دستاویزی فلم قرار دی گئی۔

  • لاس اینجلس آگ، آسکر ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کی تقریب پھر ملتوی

    لاس اینجلس آگ، آسکر ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کی تقریب پھر ملتوی

    لاس اینجلس میں آگ کے باعث آسکر ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کی تقریب دوسری بارملتوی کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈزکی نامزدگیوں کی تقریب اب 23 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

    آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کی تقریب پہلے 17 جنوری کو اور پھر انیس جنوری کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، منتطمین نے نامزدگیوں کے لیے ووٹنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ نے وہاں موجود ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے، تاہم اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آگ بجھانے کے لئے کی جانے والی تمام کوششیں ناکام ہورہی ہیں، مختلف مقامات پر لگی آگ سے اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔

    آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں جل کر راکھ بن چکی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں 3 مختلف مقامات پر لگی آگ کا تیز ہواؤں کے باعث اس ہفتے مزید تباہ کن شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو اب تک آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔

    ونچورا کاؤنٹیز اور لاس اینجلس میں 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث جلتی ہوئی چیزیں اڑ کر گرنے سے آگ مزید پھیل رہی ہے۔

    فلم کی شوٹنگ پر بورڈ امتحانات کو ترجیح، راشا تھاڈانی نے مثال قائم کردی

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جلے ہوئے مکانوں اور عمارتوں کے ملبے میں ممکنہ طور پر موجود افراد کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔

  • آسکر ایوارڈز میں نئی کیٹیگری کا اضافہ

    آسکر ایوارڈز میں نئی کیٹیگری کا اضافہ

    آسکر ایوارڈز میں ایک نئی ​​کیٹیگری کا اضافہ کردیا گیا اب کاسٹنگ ڈائریکٹرز کو ایوارڈز دیا جائے گا۔

    فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز میں اب ایک نئی کیٹیگری کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کیٹیگری کے تحت اب فلموں میں اداکاروں کو کاسٹ کرنے والے ہدایت کاروں کو بھی آسکر جیتنے کا موقع ملے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ابھی تک آسکرز میں 23 کیٹیگری میں ایوارڈ دیے جاتے تھے، اس نئی کیٹیگری میں اضافے کے بعد آسکر ایوارڈ کی اب 24 کیٹیگریز ہو گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز نے اعلان کیا کہ آسکر میں کاسٹ کرنے کے لیے ایک زمرہ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس زمرے کے تحت 2025 میں ریلیز ہونے والی فلموں کا دعویٰ کیا جائے گا اور اسے 98ویں اکیڈمی ایوارڈز سے نافذ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سال آسکر ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد 10 مارچ کو ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کیا جائے گا جس کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

  • بالی ووڈ کی دل دہلا دینے والی دستاویزی فلم آسکر کے لیے نامزد

    بالی ووڈ کی دل دہلا دینے والی دستاویزی فلم آسکر کے لیے نامزد

    لاس اینجلس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر آسکر ایوارڈز کے 96 ویں سالانہ ایوارڈز کی نامزدگیاں کا اعلان کردیا گیا، جس میں بالی ووڈ کی دل دہلا دینے والی دستاویزی فلم بھی شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ‘ٹو کل اے ٹائیگر’ واحد بھارتی فلم ہے جسے آسکر 2024 کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مزید چار فلموں کو ڈاکومینٹری فیچر فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    دستاویزی فیچر فلم ‘ٹو کِل اے ٹائیگر’ کی ہدایت کاری نشا پاہوجا نے کی ہے، ‘ٹو کل اے ٹائیگر’ 10 ستمبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس فلم کا ورلڈ پریمیئر بھی ہوا، جہاں اس نے بہترین کینیڈین فیچر فلم کا ایمپلیفائی وائس ایوارڈ جیتا۔

    فلم ‘ٹو کل اے ٹائیگر’ کی کہانی بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں پر مبنی ہے، جہاں ایک باپ  اپنی 13 سالہ بیٹی کے  انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک 13 سالہ لڑکی کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں اسے تین افراد زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔ جس کے بعد رنجیت، جو متاثرہ کا باپ ہے، اس کے لیے لڑتا ہے۔

    ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق ایک باپ کی اپنی بیٹی کے لیے محبت اور انصاف کے لیے اس کی مشکل جنگ کی وجہ سے اس فلم کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آسکر کی 96 ویں سالانہ تقریب مارچ میں لاس اینجلس میں ہوگی، اس بار پاکستانی فلم ان فلیمز غیر ملکی بہترین فلم کی دوڑ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئی تھی۔

  • آسکر ایوارڈز میں تھپڑ کی گونج: ول اسمتھ پر 10 سال کی پابندی عائد

    آسکر ایوارڈز میں تھپڑ کی گونج: ول اسمتھ پر 10 سال کی پابندی عائد

    آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب میں میزبان کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ پر آسکر تقاریب میں شرکت کرنے پر 10 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اکیڈمی کے بورڈ ممبران کی 8 اپریل کو ایک میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں یہ طے کیا گیا کہ 27 مارچ کے آسکر کی تقریب میں پیش آئے واقعے کے تناظر میں اداکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    اکیڈمی ایوارڈز کے حکام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے لیے دنیا بھر میں اپنے مہمانوں، ناظرین اور اپنی اکیڈمی فیملی کے لیے مثال قائم کرنے کا ایک موقع تھا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے۔

    بیان میں کہا گیا کہ وِل اسمتھ کے رویے کے جواب میں ہم آج یہ کارروائی کر رہے ہیں جو ہمارے فنکاروں اور مہمانوں کی حفاظت کے ایک بڑے مقصد کی طرف ایک قدم ہے۔

    دوسری جانب وِل اسمتھ کا کہنا ہے کہ میں اکیڈمی کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران اداکار کرس راک ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئے تھے اور اس دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑ جانے پر مذاق اڑایا تھا۔

    کرس کے مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کے منہ پر زور دار مکا مارا تھا۔

    بعد ازاں انہوں نے اس عمل کی معافی بھی مانگی تھی جبکہ کرس راک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ کسی کی بیماری کو مذاق کا نشانہ بنا رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس بھی وہاں پہنچ گئی تھی لیکن کرس راک نے انہیں کسی قسم کی کارروائی کرنے یا ول اسمتھ کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

  • آسکر ایوارڈز 2021: فلم نومیڈلینڈ نے میلہ لوٹ لیا

    آسکر ایوارڈز 2021: فلم نومیڈلینڈ نے میلہ لوٹ لیا

    لاس اینجلس: فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ آسکر فلم نومیڈلینڈ نے جیت لیا، چینی فلم ڈائریکٹر کی فلم نے تین آسکر ایوارڈز جیتے۔

    تفصیلات کے مطابق فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈز کی فلمی شام کرونا وبا کی ایس او پیز کے باعث محدود پیمانے پر منعقد کی گئی، یہ شام صرف 170 افراد کے درمیان سجی، آسکر ایوارڈز کی مختصر تقریب میں فیشن کے رنگ بھی خوب دیکھنے کو ملے۔

    93 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں فلم نومیڈلینڈ نے بہترین پکچر ایوارڈ اپنے نام کیا،  آسکرایوارڈ کی تاریخ میں پہلی بار چینی فلم ساز کی فلم چھا گئی، فلم نومیڈلینڈ (Nomadland) بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ کے 3 ایوارڈز لے اڑی۔

    فرانسس مک ڈورمنڈ نے تیسری بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا

    بہترین اداکار کا ایوارڈ اینتھنی ہوپکنز اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسس مک ڈورمنڈ کو ملا، معان اداکارہ کا ایوارڈ یو جنگ یوون کے حصے میں آیا، جب کہ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ڈینیئل کلویا نے حاصل کیا۔

    بہترین اینی میٹڈ اور بہترین اوریجنل اسکور ایوارڈ فلم سول کو ملا، بہترین سنیما ٹوگرافی ایوارڈ اور پروڈکشن ڈیزائن ایوارڈ فلم مینک کے حصے میں آیا، بہترین اوریجنل سونگ ایوارڈ فائٹ فور یو کو، اور بیسٹ ساؤنڈ ایوارڈ ساؤنڈ آف میٹل کو ملا۔

    اوریجنل اسکرین پلے ایوارڈ فلم پرومسنگ ینگ وومن کو، اڈاپٹڈ اسکرین پلے ایوارڈ فلم دی فادر کو، انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ ڈنمارک کی فلم این ادر راؤنڈ کو ملا، جب کہ فلم مارینیز بلیک بوٹم بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائل کے ساتھ ساتھ کوسٹیوم ڈیزائننگ کا بھی ایوارڈ لے اڑی۔

  • آسکرز 2017 کی ’غلطی‘ کی ترجمانی کرتی تصویر

    آسکرز 2017 کی ’غلطی‘ کی ترجمانی کرتی تصویر

    رواں برس ہونے والی 89 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب اپنی ’شاندار غلطی‘ کی وجہ سے یادگار ہوگئی۔ تقریب میں ہونے والی یہ غلطی جس میں بہترین فلم کا ایوارڈ ’لا لا لینڈ‘ کو دے دیا گیا، اور پھر اس سے واپس لے کر ’مون لائٹ‘ کو دیا گیا، اب تک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موضوع بحث ہے۔

    معروف ہالی ووڈ اداکار وارن بیٹی نے جب بہترین فلم کے لیے لا لا لینڈ کے نام کا اعلان کیا، تو شائقین و حاضرین کو پہلے سے ہی اس کی توقع تھی۔

    جب فلم کی کاسٹ اسٹیج پر آئی اور فلم کے 2 پروڈیوسرز نے اپنی تقریر کر ڈالی، تب ایک اور پروڈیوسر جارڈن ہوروٹز کو غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے صحیح فلم کا نام بتایا۔

    بعد ازاں وارن بیٹی نے وضاحت کی کہ انہیں غلط لفافہ تھما دیا گیا تھا جو دارصل بہترین اداکارہ، ’ایما اسٹون ۔ لالا لینڈ‘ کا تھا۔

    اس موقع پر ہچکچاہٹ، بے یقینی اور حیرت کے جذبات صرف اسٹیج پر موجود افراد کے ہی نہیں بلکہ ان سینکڑوں شرکا کے بھی تھے جو وہاں موجود تھے۔

    سب ہی حیرت اور بے یقینی سے اسٹیج پر ہونے والی اس کارروائی کو دیکھ رہے تھے۔

    امریکی اداکارہ بزی فلپس نے ایسی ہی ایک تصویر اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’جب میں سو کر اٹھی تو میرے 4 ہزار قریبی دوست اس بارے میں مجھے پیغامات بھیج چکے تھے۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے پاس اس لمحے کا تصویری ثبوت موجود ہے جو یہ بتا رہا ہے کہ اس وقت وہاں پر موجود ہونا کیسا ہوتا‘۔

    تصویر میں میرل اسٹریپ، سلمیٰ ہائیک، ڈوائن جانسن اور میٹ ڈیمن سمیت کئی افراد حیرت و بے یقینی میں مبتلا ہیں۔

    ایسے ہی کچھ مزید تاثرات کو مختلف کیمروں نے اپنے اندر قید کرلیا۔

    oscar-4

    oscar-2

    lala

    oscar-5

    oscar-7

    ryan

    oscar-8

    oscar-6

    oscar-3

  • جیکی چن کے لیے اعزازی آسکر ایوارڈ

    جیکی چن کے لیے اعزازی آسکر ایوارڈ

    لاس اینجلس: ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن کو اعزازی طور پر آسکر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکیڈمی ایوارڈز منتظمین کے مطابق یہ ایوارڈ ان کے شاندار ایکٹنگ کیریئر کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

    ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے 62 سالہ مارشل آرٹ اداکار جیکی چن اپنی مارشل آرٹ کی ناقابل یقین مہارت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ اپنے بچپن سے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلموں میں کام کر رہے ہیں اور اب تک 150 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

    jackie-2

    جیکی چن کے ساتھ فلم ایڈیٹر اینی کوٹس، کاسٹنگ ڈائریکٹر لین سلمسٹر اور ڈاکیومنٹری ڈائریکٹر فریڈرک وائس مین کو بھی اعزازی اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    اینی کوٹس فلم ’لارنس آف عربیہ‘ میں اپنے کام کے باعث اس سے قبل بھی آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ اپنے 60 سالہ کیریئر میں انہوں نے ہالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں بطور فلم ایڈیٹر کام کیا۔

    سلمسٹر 200 سے زائد فلموں کے لیے انڈسٹری کی بہترین کاسٹ تخلیق کر چکے ہیں جبکہ فریڈرک وائس مین 1967 سے تقریباً ہر سال ایک ڈاکیومنٹری فلم بنا چکے ہیں۔

    ان فنکاروں کو یہ اعزاز نومبر میں ہونے والے اکیڈمی کے آٹھویں سالانہ گورنرز ایوارڈز میں دیا جائے گا۔

    jackie-3

    آسکر کے گورنرز ایوارڈ کا آغاز 2009 میں ان فنکاروں کے اعزاز میں کیا گیا جو اکیڈمی ایوارڈز کی مرکزی فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا پاتے لیکن ان کا کام ہالی ووڈ کے لیے سرمایہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اس سے قبل اوپرا ونفرے اور انجلینا جولی سمیت کئی اداکاروں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کو بھی اس اعزازی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

  • آسکر ایوارڈز کی سالانہ تقریب سے پہلے ستاروں کیلئے شاندار لنچ

    آسکر ایوارڈز کی سالانہ تقریب سے پہلے ستاروں کیلئے شاندار لنچ

    کیلی فورنیا: ہالی ووڈ فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کی تقریب سے پہلے متوقع امیداوروں کے لیے خصوصی ظہرانہ دیا گیا، جسمیں نامور اداکاروں نے شرکت کر کےتقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

    آسکر ایوارڈز سے پہلے اداکاروں کا جادو چھایا ہوا ہے، ہالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کی تیاریا ں عروج پر ہیں، ایوارڈز کی سالانہ تقریب سے پہلے ستاروں کا جھرمٹ کیلی فورنیا میں امڈ آٰیا۔

    جہاں نامزد ہونے والے ڈیڑھ سو سے زائد امیدواروں کو روایتی ظہرانہ دیا گیا۔

    فلمی دنیا کے دمکتے ستاروں نے کھانے کے بعد ایک ساتھ روایتی "آسکر کلاس ” تصویر بھی بنوائی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    آسکر ایورڈز کی تقریب بائیس فروری کو ہوگی جس کی میزبانی اداکار نیل پیٹرک ہیرس کریں۔