Tag: آسکر  ایوارڈ یافتہ

  • عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو بھیک مانگنے کا مشورہ کس نے دیا؟

    عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو بھیک مانگنے کا مشورہ کس نے دیا؟

    آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر  رحمان مسلسل ایسی دھنیں بنا رہے ہیں جس نے سامعین کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار اللہ رکھا رحمن المعروف اے آر رحمان 6 جنوری 1967 کو اے ایس دلیپ کمار کے طور پر مدراس، تمل ناڈو میں پیدا ہوئے، انہوں نے چار سال کی عمر میں پیانو سیکھنا شروع کیا اور بچپن سے ہی اپنے والد، تامل اور ملیالم فلموں کے فلمی موسیقار کی مدد کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق والد کے انتقال کے بعد انہیں اپنے خاندان کی کفالت کے لیے انتہائی کم عمری میں کام کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اکثر اسکول سے غیر حاضر رہتے اور امتحانات میں بھی اچھے نمبر حاصل نہیں کر پاتے تھے۔

    اے آر رحمان کی پرنسپل نے ان کی والدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں مشورہ دیں کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کے بجائے اپنی تعلیم پر زیادہ توجہ دیں اور پھر ایک دن اسی پرنسپل نے اے ار رحمٰن کی والدہ کو مشورہ بھی دے ڈالا کہ وہ انہیں مزید اسکول نہ بھیجیں بلکہ شہر کی سڑکوں پر بھیک مانگنے لے جائیں۔

    اس سے قبل بھی اے آر رحمان اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کے سر سجا چکے ہیں، انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا تھا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی والدہ کا ہاتھ ہے۔

    موسیقار نے کہا تھا کہ میری والدہ نے مجھے آگے بڑھانے اور کامیاب بنانے کے لیے بہت سی قربانیاں دیں، انہوں نے اپنا زیور گروی رکھ کر مجھے پیسے  دئیے، والدہ کے دئیے گئے پیسوں سے اسٹوڈیو بنایا اور موسیقی کے آلات خریدے جس کے بعد متعدد دھنیں تخلیق کیں جو بہت مشہور ہوئیں۔

    خیال رہے کہ اس عظیم موسیقار اے آر رحمان کو اب تک دو آسکر، دو گریمی اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے، انہوں نے سینکڑوں فلموں میں موسیقی دی ہیں۔

    آے آر رحمان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’سلم ڈاگ ملنیئر‘ کے ساتھ ’لگان‘ اور ’تال‘ جیسی فلمیں شامل ہیں، جبکہ انہوں نے دنیا بھر کے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

  • ہالی وڈ: بطور ایکسٹرا فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے وہ اداکار جو اسٹار بنے

    ہالی وڈ: بطور ایکسٹرا فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے وہ اداکار جو اسٹار بنے

    ہالی وڈ میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت شہرت پانے والے کئی فن کار ایسے ہیں جن کے فنی سفر کا آغاز بطور ایکسٹرا ہوا۔ وہ ان فلموں میں ایک یا دو مرتبہ مختصر ترین دورانیے کے لیے ہی پردے پر نظر آئے اور اپنے کیریئر کے آغاز پر متعدد فلموں میں معمولی کردار ادا کیے۔

    یہ ہالی وڈ کے چند وہ نام ہیں جنھیں آج دنیا بھر میں‌ پہچانا جاتا ہے اور مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں، لیکن فلم کی دنیا میں ان کی آمد بطور ایکسٹرا ہوئی تھی۔

    بریڈ پٹ
    بریڈ پٹ کو بلاشبہ ان کی شان دار پرفارمنس نے ہالی وڈ اسٹار بنایا اور انھوں نے فلم بینوں کے دل جیتے وہ ایسے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جس نے بطور فلم پروڈیوسر بھی قسمت آزمائی امریکی اداکار بریڈ پٹ نے 1987ء میں فلم Less Than Zero سے بطور ایکسٹرا اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ ہالی وڈ کے اس بڑے اداکار نے اپنی شہرت اور مقبولیت کے اس سفر میں متعدد چھوٹے کردار بھی نبھائے۔

    رینے زیلویگر
    جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے 2020ء میں بہترین فلم کا آسکر جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ یہ آسکرز کی تاریخ کا پہلا تھا کہ انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں بنائی جانے والی فلم نے ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ جیتا۔ اس فلم میں جوڈی گارلینڈ کا کردار رینے زیلویگر نے نبھایا تھا جن کا تعلق امریکہ سے ہے۔ اداکارہ نے فلم پیرا سائٹ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے رینے Bridget Jones’s اور Jerry Maguire جیسی فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری پر ناقدین سے داد سمیٹ چکی تھیں۔ لیکن 1993ء میں اداکارہ نے بطور ایکسٹرا کام شروع کیا تھا۔ معروف اداکارہ کی بطور ایکسٹرا فلم Dazed and Confused تھی۔

    سلویسٹر اسٹالون
    بطور ایکشن اسٹار فلم کی دنیا میں سلویسٹر اسٹالون کی خوب پذیرائی ہوئی اور وہ نوجوانوں میں خاصے مقبول ہوئے۔ فلم بین اُن کے ایکشن اور اسٹائل کے دیوانے تھے۔ ایکشن فلموں کے اس ہیرو نے بھی متعدد فلموں میں بطور ایکسٹرا کام کیا۔ 1971ء میں فلم Bananas کے اس ایکسٹرا نے بعد میں بھی کئی فلموں میں معمولی کردار ادا کیے اور پھر بطور ایکشن ہیرو ان کی شہرت کا آغاز ہوا۔

    رگی- ژان پیج
    رگی- ژان پیج (Regé-Jean Page) کو مشہورِ‌ زمانہ نیٹ فلکس کی 2020ء میں ریلیز ہونے والی سیریز Bridgerton نے خوب شہرت دی۔ اداکار نے اس فلم میں ڈیوک آف ہیسٹنگز کا کردار نبھایا، لیکن بطور ایکسٹرا وہ چند سال پہلے اپنا سفر شروع کرچکے تھے۔ اس اداکار کو فلم Harry Potter and The Deathly Hallows: Part 2″ میں شادی کے ایک منظر میں بحیثیت مہمان ایما واٹسن کے پیچھے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

    انجلینا جولی
    آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی 1982ء میں اپنے والد جون ووئٹ کی فلم Lookin’ to Get Out میں ایکسٹرا کے طور پر کام کیا تھا۔ وہ انتہائی کم عمر تھیں اور بڑے پردے پر پہلی مرتبہ کام کیا تھا۔

    میٹ ڈیمن
    میٹ ڈیمن امریکی اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کے طور پر آج بڑا نام ہیں، لیکن ہالی وڈ میں شہرت اور کام یابیاں سمیٹنے سے پہلے انھوں نے انتہائی معمولی کردار بھی قبول کیے۔ 1988 میں اداکار نے فلم Mystic pizza میں ایکسٹرا کے طور پر کام کیا تھا۔

    جونی ڈیپ
    ہالی وڈ کے بہترین اور مقبول اداکاروں‌ میں شامل جونی ڈیپ نے 1984ء میں فلم A Nightmare on Elm Street میں بطور ایکسٹرا کام کیا تھا۔ بعد میں انھیں Edward Scissorhands اور Pirates of the Caribbean جیسی فلمیں ملیں جن کی بدولت جونی ڈیپ نے اپنے کیریئر کا عروج دیکھا۔

    کیتھرین ہیپ برن
    ماضی کی بات کریں تو لیجنڈری کیتھرین ہیپ برن نے 1920ء کی دہائی میں کئی خاموش فلموں میں معمولی اور بعض ثانوی نوعیت کے کردار نبھائے تھے۔ قسمت نے یاوری کی اور ناطق فلموں کی بدولت کیتھرین ہیپ برن کا نام ہالی وڈ کی عظیم ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

  • اداکار رام چرن کے ہاں 11 سال بعد بیٹی کی پیدائش

    اداکار رام چرن کے ہاں 11 سال بعد بیٹی کی پیدائش

    تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کونی ڈیلا کے ہاں شادی کے 11 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکار رام چرن کے ہاں بیٹی کی پیدائش 20 جون بروز منگل کی صبح بھارتی حیدرآباد کے ایک اسپتال میں ہوئی جس کا اعلان اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کی نومولود بالکل صحت مند ہیں جب کہ ان کی اہلیہ اپاسنا کی حالت بھی بہتر ہے۔

    دوسری جانب اداکار آسکر  ایوارڈ یافتہ گانے ’ناٹو ناٹو‘ کے گلوکار کالا بھیروا نے رام چرن کی بیٹی کے لیے خصوصی دھن تخلیق کی ہے، اس خصوصی دھن کو اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ram Charan (@alwaysramcharan)

    رام چرن نے اس دھن کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمارے انمول بچے کے لیے یہ معنی خیز دھن تحلیق کرنے کے لیے کالا بھیروا کا شکریہ، یہ دھن دنیا بھر کے لاکھوں بچوں کے لیے خوشی اور مسرت لائے گی‘۔

    واضح رہے کہ رام چرن ایک مشہور بھارتی فلمی اداکار ہیں جبکہ اپاسنا ایک کاروباری شخصیت اور اپولو فاؤنڈیشن کی وائس چیئرمین ہیں۔

    دونوں نے 2012 میں محبت کی شادی کی تھی، وہ اپنے کالج کے دنوں میں مشترکہ دوستوں کے ذریعے ایک دوسرے سے ملے اور دوست بن گئے، بعدازاں ان کی دوستی محبت میں بدل گئی اور انہوں نے ڈیٹنگ شروع کی۔