Tag: آسکر ایوارڈ

  • سلمان احمد کو آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کی ساتھ گانے کی دعوت

    سلمان احمد کو آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کی ساتھ گانے کی دعوت

    معروف پاکستان گلوکار سلمان احمد کو امریکا میں پرفارم کرنے کی خصوصی دعوت موصول ہوئی جو انہوں نے بصد شوق قبول کرلی۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار میلیسا ایتھریج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سلمان احمد کو مخاطب کرتے ہوئے دعوت دی کہ وہ ان کے ساتھ نیو جرسی میں ’رنگ دی بیلز‘ گانے پر پرفارم کریں۔

    سلمان احمد نے ان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے انہیں ای میل کرنے کا کہا۔

    جواباً میلیسا ایتھریج نے ایک اور ٹوئٹ کیا، کہ ’میرا بھائی سلمان 10 ہزار میل کا سفر طے کر کے ان تعطیلات کو یادگار بنانے آرہا ہے‘۔

    میلیسا ایتھریج 15 بار گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کی جاچکی ہیں جبکہ انہیں دو بار سنہ 1993 اور 1995 میں گریمی ایوارڈ ملا۔ سنہ 2007 میں ان کے گانے ’آئی نیڈ ٹو ویک اپ‘ کو آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    melissa-etheridge

    بعد ازاں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ میلیسا ایتھریج ایک عظیم گلوکارہ ہیں اور انہیں فخر ہے کہ انہیں (سلمان کو) ان کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

    salman

    واضح رہے کہ یہ دونوں گلوکار پہلی بار سنہ 2007 میں اوسلو میں ہونے والی نوبل انعام کی تقریب میں ایک دوسرے سے ملے تھے جہاں ان دونوں نے ایک ساتھ اسی گانے پر پرفارم کیا تھا۔

  • جیکی چن کے لیے آسکر ایوارڈ

    جیکی چن کے لیے آسکر ایوارڈ

    لاس اینجلس: ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن کو اعزازی طور پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جیکی چن کو یہ اعزازی آسکر ان کے شاندار ایکٹنگ کیریئر کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

    پانچ دہائیوں تک مارشل آرٹس کی شاندار صلاحیتوں سے فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے جیکی چن کو اعزاز ی آسکر ایوارڈ مل گیا۔

    jackie-5

    آسکر کے اعزازی یا گورنرز ایوارڈ کا آغاز 2009 میں ان فنکاروں کے اعزاز میں کیا گیا جو اکیڈمی ایوارڈز کی مرکزی فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا پاتے لیکن ان کا کام ہالی ووڈ کے لیے سرمایے کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اس سے قبل اوپرا ونفرے اور انجلینا جولی سمیت کئی اداکاروں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کو بھی اس اعزازی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

    رواں برس جیکی چن کے ساتھ مزید 3 افراد کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے جن میں فلم ایڈیٹر اینی کوٹس، کاسٹنگ ڈائریکٹر لین سلمسٹر اور ڈاکیومنٹری ڈائریکٹر فریڈرک وائس مین شامل ہیں۔

    jackie-3

    اینی کوٹس فلم ’لارنس آف عربیہ‘ میں اپنے کام کے باعث اس سے قبل بھی آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ اپنے 60 سالہ کیریئر میں انہوں نے ہالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں بطور فلم ایڈیٹر کام کیا۔

    سلمسٹر 200 سے زائد فلموں کے لیے انڈسٹری کی بہترین کاسٹ تخلیق کر چکے ہیں جبکہ فریڈرک وائس مین 1967 سے تقریباً ہر سال ایک ڈاکیومنٹری فلم بنا چکے ہیں۔

    اکیڈمی کے آٹھویں سالانہ گورنرز ایوارڈز کی تقریب میں اعزاز وصول کرنے کے بعد جیکی چن کا کہنا تھا کہ 56 سال فلمی صنعت میں گزارنے اور متعدد ہڈیاں تڑوانے کے بعد آخرکار انہیں یہ ایوارڈ مل ہی گیا۔

    jackie-2

    تقریب میں معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون سمیت متعدد اداکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔

    jackie-4

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے 62 سالہ مارشل آرٹ اداکار جیکی چن اپنی مارشل آرٹ کی ناقابل یقین مہارت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ اپنے بچپن سے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلموں میں کام کر رہے ہیں اور اب تک 200 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

  • ماحولیاتی آلودگی کے خلاف لڑنے والا سپر ہیرو بڑی اسکرین پر

    ماحولیاتی آلودگی کے خلاف لڑنے والا سپر ہیرو بڑی اسکرین پر

    آپ کو نوے کی دہائی کی مشہور کارٹون سیریز کیپٹن پلینٹ اینڈ دا پلینٹیرز تو ضرور یاد ہوگی جس میں ایک سپر ہیرو زمین پر آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف لڑتا تھا۔ اب خوش ہوجایئے کیونکہ اب وہی کیپٹن پلینٹ بہت جلد بڑی اسکرینوں پر بھی آنے والا ہے۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی پہلی کوشش اس سیریز کے کاپی رائٹس کو حاصل کرنا ہے۔

    فلم کا اسکرپٹ لکھنے کے لیے ’سنز آف انارکی‘ میں کام کرنے والے جونو میٹ اور ’سکریم کوئینز‘ کے اداکار گلین پاول مشاورت اور تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

    leo-1

    فلم میں مرکزی کردار کے لیے گلین پاول کو ہی لیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    اگر اس پروجیکٹ پر مزید کام جاری رہتا ہے تو یہ ہالی ووڈ کے سپر ہیروز میں ایک اور اضافہ ہوگا جو ماحول کو بچانے کے لیے بچوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرے گا۔

    واضح رہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے امن ہیں اور ان کا شعبہ ماحول سے متعلق موسمیاتی تغیرات کا ہے۔

    لیو کی پروڈکشن میں ایک فلم ’بیفور دا فلڈ‘ بھی پیش کی جانے والی ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے
    بارے میں ہے۔ یہ فلم 21 اکتوبر کو ریلیز کردی جائے گی۔

  • جیکی چن کے لیے اعزازی آسکر ایوارڈ

    جیکی چن کے لیے اعزازی آسکر ایوارڈ

    لاس اینجلس: ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن کو اعزازی طور پر آسکر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکیڈمی ایوارڈز منتظمین کے مطابق یہ ایوارڈ ان کے شاندار ایکٹنگ کیریئر کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

    ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے 62 سالہ مارشل آرٹ اداکار جیکی چن اپنی مارشل آرٹ کی ناقابل یقین مہارت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ اپنے بچپن سے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلموں میں کام کر رہے ہیں اور اب تک 150 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

    jackie-2

    جیکی چن کے ساتھ فلم ایڈیٹر اینی کوٹس، کاسٹنگ ڈائریکٹر لین سلمسٹر اور ڈاکیومنٹری ڈائریکٹر فریڈرک وائس مین کو بھی اعزازی اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    اینی کوٹس فلم ’لارنس آف عربیہ‘ میں اپنے کام کے باعث اس سے قبل بھی آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ اپنے 60 سالہ کیریئر میں انہوں نے ہالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں بطور فلم ایڈیٹر کام کیا۔

    سلمسٹر 200 سے زائد فلموں کے لیے انڈسٹری کی بہترین کاسٹ تخلیق کر چکے ہیں جبکہ فریڈرک وائس مین 1967 سے تقریباً ہر سال ایک ڈاکیومنٹری فلم بنا چکے ہیں۔

    ان فنکاروں کو یہ اعزاز نومبر میں ہونے والے اکیڈمی کے آٹھویں سالانہ گورنرز ایوارڈز میں دیا جائے گا۔

    jackie-3

    آسکر کے گورنرز ایوارڈ کا آغاز 2009 میں ان فنکاروں کے اعزاز میں کیا گیا جو اکیڈمی ایوارڈز کی مرکزی فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا پاتے لیکن ان کا کام ہالی ووڈ کے لیے سرمایہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اس سے قبل اوپرا ونفرے اور انجلینا جولی سمیت کئی اداکاروں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کو بھی اس اعزازی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

  • شرمین عبید کے لیے سبین محمود ایوارڈ

    شرمین عبید کے لیے سبین محمود ایوارڈ

    اسلام آباد: آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کو سبین محمود ایوارڈ برائے جرات سے نوازا گیا۔

    شرمین عبید کو یہ ایوارڈ ان کی دستاویزی فلم ’آ گرل ان دا ریور‘ کے لیے دیا گیا۔ فلم غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔

    یہ ایوارڈ موزائیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کی جانب سے دیا گیا۔ اسے سبین محمود سے منسوب کرنے کا مقصد مقتول سماجی کارکن سبین محمود کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    شرمین عبید کی اس فلم کو آسکر ایوارڈ سمیت کئی دیگر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

    شرمین کو پہلا آسکر ایوارڈ ان کی دستاویزی فلم ’سیونگ فیس‘ کے لیے ملا تھا جو تیزاب سے جلائی جانے والی خواتین کی داستان پر مبنی تھی۔

  • شرمین عبید کی ڈاکیومنٹری فلم کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ

    شرمین عبید کی ڈاکیومنٹری فلم کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ

    کراچی: آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی ایک اور ڈاکیومنٹری فلم ’سانگ آف لاہور‘ کو لندن انڈین فلم فیسٹیول میں آڈینس چوائس ایوارڈ دیا گیا۔

    فلم کی تخلیق میں شرمین عبید چنائے کے ساتھ اینڈی شاکن نے حصہ لیا ہے۔

    SONG LHR POST 1

    فلم کی کہانی سچل اسٹوڈیو کے گرد گھومتی ہے جو عزت مجید نے 2014 میں لاہور میں قائم کیا تھا۔

    فلم کی ویب سائٹ پر دیے جانے والے اسکرپٹ کے مطابق یہ اسٹوڈیو پاکستان کی موسیقی کی روایات اور روایتی آلات موسیقی کو حیات نو بخشنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس اسٹوڈیو نے پاکستانی معاشرے کی مردہ ہوجانے والی موسیقی کی روایات کو دوبارہ زندہ کرنے کا بیڑا اٹھایا۔

    SONG LHR POST 2

    سچل اسٹوڈیو نے کئی موسیقاروں کو، جو اپنا کام چھوڑ چکے تھے، دوبارہ سے گانے پر مجبور کیا اور اس کے تحت کئی کلاسیکی اور اور لوک موسیقی کے البم ریلیز کیے۔

    ان گانوں میں استعمال کیے جانے مشرقی ایشیائی آلات موسیقی نے پوری دنیا میں موسیقی کے چاہنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اس پلیٹ فارم کے ذریعہ کئی موسیقاروں کو بیرون ملک بھی مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    SONG LHR POST 3

    فلم کے ہدایتکاروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ فلم موسیقی کے دیوانوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ یہ فلم پاکستانی ثقافتی ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

    اس ڈاکیومنٹری کو 2015 میں ٹریبیکا فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا جہاں اسے بہترین ڈاکیومنٹری کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔

    SONG LHR POST 4

    واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے 2 بار آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔ ان کی آسکر ایوارڈ یافتہ ڈاکیومنٹری ’سیونگ فیس‘ تیزاب سے جلائی جانے والی مظلوم خواتین جبکہ ’آ گرل ان دی ریور‘غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے موضوع پر بنائی گئیں۔

  • شرمین عبید چنائے کی ڈاکیو منٹری آسکر ایوارڈ نامزدگی کیلئے شارٹ لسٹ

    شرمین عبید چنائے کی ڈاکیو منٹری آسکر ایوارڈ نامزدگی کیلئے شارٹ لسٹ

    پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی ایک اور ڈاکیو منٹری ، اے گرل ان دی ریور، دی پرائس آف فار گیونِس،کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، شرمین کی ڈاکیومینٹری فلم، اے گرل ان دی ریور، دی پرائس آف فار گیونِس، کو بیسٹ ڈاکیو مینٹری شارٹ سبجیکٹ کے لیے ان دس فلموں میں شامل کیا گیا ہے جن میں سے پانچ کو آسکرایوارڈ کی نامزدگی ملے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو پاکستان کی پہلی انیمیٹد فلم بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    Sharmeen Obaid Chinoy

  • فلم ’سانگ آف لاہور‘ اگلے ماہ  امریکہ میں ریلیز کی جائے گی

    فلم ’سانگ آف لاہور‘ اگلے ماہ امریکہ میں ریلیز کی جائے گی

    کراچی:  آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فلم ’سانگ آف لاہور‘اگلے ماہ  امریکہ میں ریلیز کی جائے گی۔

    پریس ریلیز کے مطابق شرمین عبید کی دستاویزی فلم سانگ آف لاہور امریکہ میں نومبر کے ماہ میں ریلیز کی جائے گی جس کا پریمیئر امریکہ کے شہر نیویارک میں 3 نومبر 2015 کو ہوگا، جبکہ سن فرانسسکو میں 6 نومبر 2015 اور لاس انجلس میں 9 نومبر 2015 کو اس فلم کا پریمئیر منعقد کیا جائے گا۔

    دستاویزی فلم ’سونگ آف لاہور‘ میں 1970ء کی دہائی کے دوران مقبول ہونے والی موسیقی کا اجمالی جائزہ لیا گیا ہے؛ اور اس کے موسیقاروں کے انٹرویوز بھی اس دستاویزی فلم میں شامل کئے گئے ہیں۔ یہ فلم پاکستانی موسیقی کی تاریخی کہانی بھی ہے جس میں اہم کردار لاہور کے سچل گروپ نے ادا کیا۔

    فلم کا موضوع لاہور میں بسنے والی ایک موسیقی کے فن سے منسلک برادری ہے جو کہ 1970 تک اپنے بہترین فن اور موسیقی کی وجہ سے مشہور تھی، عزت مجید نے 2004 میں سچل سٹوڈیوز قائم کیا، جہاں لوگوں کی یادداشت سے گم ہو جانے والی روایتی موسیقی کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    فلم کی عکس بندی لاہور اور اس کے گرد و نواح کے علاوہ امریکہ اور دیگر ممالک میں کی گئی۔ اس فلم  کا موضوع چونکہ موسیقی ہے، لہذا اس میں کلاسیکل موسیقی، فوک اور نیم کلاسیکل موسیقی کے پاکستان میں فروغ کا ذریعہ بننے والی شخصیات کے انٹرویو  شامل کئے گئے ہیں۔ اور ان کی حالات زندگی کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

  • آسکر کی جگمگاتی شام ایکشن فلم برڈ مین کے نام

    آسکر کی جگمگاتی شام ایکشن فلم برڈ مین کے نام

    لاس اینجلس : دنیا بھر کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈ میں فلم برڈ مین چھائی رہی، جس نے بہترین فلم سمیت تین ایوارڈ ز حاصل کئے، بہترین اداکارہ جولیان مور جبکہ ایڈی ریڈمائن بہترین اداکار قرار پائے۔

    آسکر کے ریڈ کارپٹ پر حسیناوں نے پر کشش لباس پہن کر سب کے دل جیت لئے، لیڈی گاگا،جنیفر لوپیز ،کیٹ بلانچٹ حسین نظر آئیں تو شوخ رنگوں کے انتخاب کے لئے مشہور اداکارہ لوپیٹا کے سفید لباس نے سب کو متوجہ کیا۔

    دنیا کے سب سے بڑے فلمی اعزاز کا رنگارنگ میلہ لاس انجلس میں سجا، جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستاروں کی کہکشاوں نے میلہ لوٹ لیا۔ آسکر کی جگمگاتی شام ایکشن فلم برڈ مین کے نام ہوئی، جس نے بہترین فلم کے ایوارڈ کیساتھ بہترین ہدایتکار اور اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کیا۔

    سال دوہزار پندرہ کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ ایڈی ریڈ مائن نے تھیوری آف ایوری تھنگ کیلئے جیتا جبکہ فلم اسٹل ایلس میں بہترین اداکاری پر جولیان مور کو ایوارڈ دیا گیا۔

    تقريب میں ايوارڈز کی بارش فلم دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل پر ہوئی، جس نے چار ایوارڈز اپنے نام کئے۔

    بوائے ہڈ کی پیٹریشیا ایرکوئیٹ بہترین معاون اداکارہ جبکہ وپلیش کیلئے جے کے سائمنز بیسٹ معاون اداکار ٹھہرے۔

    بہترین اینی میٹڈ فلم کا اکیڈمی ایوارڈ بگ ہیرو سکس لے اڑی۔ بہترین گانے کا آسکرایوارڈ فلم سیلما کے گانے گلوری کو دیا گیا۔