Tag: آسیہ اندرابی

  • بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات بھی بھول چکی ہے، مشعال ملک

    بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات بھی بھول چکی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے آسیہ اندرابی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات سے بھی نکل چکی ہے۔

    مشعل ملک کا ممتازکشمیری حریت پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی حراست اور تشدد کا نشانہ بنانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون رہنما کو کالے قانون کے تحت حراست میں لے کر تشدد کیاگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور علاج نہ ہونے پر آسیہ اندرابی کی جان کو خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں اگر آسیہ اندرابی کوکچھ ہوا تو ان پر تشدد کرنے والوں سے حساب لیا جائےگا۔

    مشعل ملک نے عالمی اداروں سے آسیہ اندرابی پر تشدد کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں نہتے بچوں اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے چھلنی کیا جارہا ہے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر علامی برادری اور خصوصآ اقوام متحدہ سخت ایکشن لے۔

    واضح رہے *دختران ملت کی رہنما آسیہ اندرابی کو گزشتہ ماہ بھی پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا تھا* تاہم جلد ہی عوامی اور عالمی دباؤ کے باعث بھارت سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی اور حریت پسند رہنما کو رہا کردیا گیا تھا.

  • کشمیری رہنماآسیہ اندرابی کورہا کیا جائے‘بلاول بھٹو

    کشمیری رہنماآسیہ اندرابی کورہا کیا جائے‘بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزرداری نے بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

    بلاول بھٹوزردای کاکہناہےکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبانے کے لیےتمام مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔انہوں نےکہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹ رہے ہیں۔

    آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ خاتون حریت رہنما کو فوری رہا کیا جائے۔


    کشمیری طالبات بھارتی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


    بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کشمیر کےمظلوم عوام کی سیاسی،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

    دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفترکےباہر احتجاج کیا۔اس دوران یوسف نسیم کا کہناتھاکہ بھارت کشمیر میں جنگ ہارچکاہے۔

    یوسف نسیم کا کہناتھاکہ بھارت جلد کشمیریوں کے عزم وہمت کےسامنے گھٹنے ٹیک دےگا،۔انہوں نےکہاکہ مقبوضہ وادی کا چپہ چپہ خالی ہونے تک آزادی کی جنگ جاری رہےگی۔


    کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار


    واضح رہےکہ کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کے ترجمان کاکہناتھاکہ انہیں سری نگر کے علاقے سورا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیاگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • عدالت کا فیصلہ مسترد، کشمیری رہنما نے گائے ذبح کرڈالی

    عدالت کا فیصلہ مسترد، کشمیری رہنما نے گائے ذبح کرڈالی

    سری نگر : کشمیری رہنما آسیہ اندرابی نے ہائیکورٹ کے گائے ذبح کرنے پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی موجودگی میں گائے ذبح کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں گائے کے ذبح کرنے پر پابندی کا  عدالتی حکم ہوا میں اڑا دیا، بچپورہ میں اپنی رہائش گاہ پر گائے ذبح کروا ڈالی۔

    اس حوالے سے ایک وڈیوبھی جاری کی گئی ہے جس میں ہندو جارحیت کے ظلم کیخلاف آسیہ انداربی نے ہندو رہنماؤں کو للکارا ہے کہ کسی صورت مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دینگے۔

    گائے ذبح کرنا مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے اور اسے کشمیر میں رہنے والا ہر مسلمان پور اکرے گا۔ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ریاست میں گائے کے گوشت کی فروخت اور کاٹنے پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    عدالت نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ر یاست بھر کے تمام پولیس حکام اور بالخصوص ضلعی سربراہان اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرکے اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں بتایاکہ خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب کشمیری رہنماؤں سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک نے وادی میں کل کورٹ کے حکم کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ آج نماز جمعہ کے بعد بھی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔