Tag: آشیانہ اسکینڈل

  • نیب نے آشیانہ کیس میں بھی شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت چیلنج کر دی

    نیب نے آشیانہ کیس میں بھی شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت چیلنج کر دی

    لاہور: قومی احتساب بیورو نے آشیانہ اسکینڈل کیس میں بھی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت چیلنج کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے آشیانہ کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔

    نیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نیب مقدمات میں ضمانت کا معیار مقرر کر چکی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی معیار کے بر عکس فیصلہ دیا، شہباز شریف اور فواد حسن فواد کیس میں مرکزی ملزمان ہیں جنھیں ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس : شہبازشریف نے نئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا

    نیب نے استدعا کی ہے کہ عدالت ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرے۔

    خیال رہے کہ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پیشی ہوئی، شہباز شریف سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس : نواز شریف کا آج کوٹ لکھپت جیل میں بیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان

    اپوزیشن لیڈر نے بیان ریکارڈ کرا دیا، نواز شریف کا بیان بھی آج ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، جے آئی ٹی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

  • آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ٹھیکا دینے کا راز نیب کو کس نے بتایا؟

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ٹھیکا دینے کا راز نیب کو کس نے بتایا؟

    لاہور: آشیانہ اسکینڈل میں کب کیا ہوا، اس بارے میں نیب کو کس نے بتایا، اے آر وائی نیوز نے راز بتانے والے کا سراغ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ایل ڈی سی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر معظم علی نے نیب ٹیم کو آگاہ کیا، معظم علی نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ٹھیکا دینے کا راز افشا کیا۔

    ذرائع کے مطابق معظم علی نے نیب کو پی ایل ڈی سی پروجیکٹ میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مداخلت اور فواد حسن کے دھمکانے کا بتایا۔

    معظم علی نے بتایا کہ 2012 میں فواد حسن فواد نے دفتر بلایا، لطیف سنز کا ٹھیکا منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، اس وقت کاسا ڈیولپرز کے عہدے دار بھی کمرے میں موجود تھے۔

    معظم علی نے بتایا کہ ٹھیکا منسوخ کرنے سے انکار پر انھیں دھمکیاں دی گئیں، فواد حسن نے چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی کو بھی فون کرکے دباؤ ڈالا۔


    یہ بھی پڑھیں:  آشیانہ اقبال اسکینڈل: احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا


    قومی احتساب بیورو نے معظم علی کے بیان پر دونوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا جو بعد ازاں شہباز شریف کی گرفتاری تک جا پہنچا۔

    یاد رہے کہ تین دن قبل آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس میں گرفتار احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا تھا، ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، انھوں نے کہا تھا کہ جو کچھ کیا شہباز شریف کے کہنے پر کیا۔

  • شہبازشریف کوآشیانہ اسکینڈل میں گرفتارکیا، ان پرغیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزامات ہیں: نیب

    شہبازشریف کوآشیانہ اسکینڈل میں گرفتارکیا، ان پرغیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزامات ہیں: نیب

    اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق صدرمسلم لیگ ن  شہبازشریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتارکیا گیا.

    ترجمان نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان پر غیرقانونی ٹھیکےدینےکےالزامات ہیں.

    ترجمان نیب کے مطابق شہبازشریف کوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ادھر اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے. واضح رہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی ایم این اےکی گرفتاری سے پہلے اسپیکر کو اطلاع دینا ضروری ہے۔

    آشیانہ اسکینڈل میں شہبازشریف کی گرفتاری تیسری بڑی کارروائی ہے. نیب اس سے قبل احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو بھی آشیانہ اسکینڈل میں گرفتارکرچکی ہے.


    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا

    یاد رہے کہ آشیانہ اسکینڈل میں ایل ڈی اےکےمتعددافسران کوبھی گرفتارکیاجاچکا ہے، نیب نےآشیانہ اسکینڈل کی تحقیقات رواں سال کےآغازمیں شروع کی تھی.

    نیب ذرایع کے مطابق آشیانہ اسکینڈل میں نیب کی جانب سےمزیدگرفتاریوں کاامکان ہے.

    یاد رہے کہ شہباز شریف کو آج صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا.

  • آشیانہ اسکینڈل: پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی کا سعد رفیق کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    آشیانہ اسکینڈل: پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی کا سعد رفیق کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    لاہور : آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل وفاقی وزیر ریلوے کے گلے پڑگیا، نیب میں آشیانہ اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد خواجہ سعد رفیق سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا، پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں سعد رفیق کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی نیب میں تحقیقات رنگ دکھانے لگی، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف قرار داد جمع کرادی۔

    پی ٹی آئی کے محمد شعیب صدیقی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں خواجہ سعد رفیق سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سعد رفیق کے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے روابط سامنے آچکےہیں، خواجہ سعد رفیق پر بیواؤں اور یتیموں کی زمینوں پر قبضے کا الزام ہے۔

    قرارداد کے متن کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کاٹھیکہ جنہیں ملا وہ سعد رفیق کی فرنٹ لائن کمپنیاں ہیں، دوسری جانب پنجاب لینڈ ڈوویلپمنٹ کمپنی نے آشیانہ اقبال اسکیم کا ریکارڈ نیب میں جمع کرادیاہے، نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔


    مزید پڑھیں: سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے روابط کا انکشاف


    واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    پروجیکٹ کا ٹھیکہ سپارکو گروپ سے ہوا جس میں تین کمپنیاں شامل تھیں، لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے منصوبے آشیانہ اقبال لاہور کا ٹھیکہ تین کمپنیوں کو دیا گیا جن کے نام سپارکو گروپ، بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی، انہوئی کنسٹرکشن ہیں۔