Tag: آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس

  • آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ٹھیکا دینے کا راز نیب کو کس نے بتایا؟

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ٹھیکا دینے کا راز نیب کو کس نے بتایا؟

    لاہور: آشیانہ اسکینڈل میں کب کیا ہوا، اس بارے میں نیب کو کس نے بتایا، اے آر وائی نیوز نے راز بتانے والے کا سراغ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ایل ڈی سی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر معظم علی نے نیب ٹیم کو آگاہ کیا، معظم علی نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ٹھیکا دینے کا راز افشا کیا۔

    ذرائع کے مطابق معظم علی نے نیب کو پی ایل ڈی سی پروجیکٹ میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مداخلت اور فواد حسن کے دھمکانے کا بتایا۔

    معظم علی نے بتایا کہ 2012 میں فواد حسن فواد نے دفتر بلایا، لطیف سنز کا ٹھیکا منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، اس وقت کاسا ڈیولپرز کے عہدے دار بھی کمرے میں موجود تھے۔

    معظم علی نے بتایا کہ ٹھیکا منسوخ کرنے سے انکار پر انھیں دھمکیاں دی گئیں، فواد حسن نے چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی کو بھی فون کرکے دباؤ ڈالا۔


    یہ بھی پڑھیں:  آشیانہ اقبال اسکینڈل: احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا


    قومی احتساب بیورو نے معظم علی کے بیان پر دونوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا جو بعد ازاں شہباز شریف کی گرفتاری تک جا پہنچا۔

    یاد رہے کہ تین دن قبل آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس میں گرفتار احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا تھا، ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، انھوں نے کہا تھا کہ جو کچھ کیا شہباز شریف کے کہنے پر کیا۔

  • آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس: احد چیمہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع

    آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس: احد چیمہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع

    لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث احمد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔

    احتساب عدالت میں ملزم احد چیمہ سمیت دیگرملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں۔

    عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور شاہد شفیق سمیت ملزمان کو 20 اگست کوپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرگواہان کوشہادتوں کے لیے طلب کرلیا۔

    احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت، ایک کروڑ 45 لاکھ کی رقم برآمد

    خیال رہے کہ 13 جولائی کو احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی تھی۔

    آشیانہ اقبال اسکینڈل کے حوالے سے احد چیمہ سمیت دیگرملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی کرپشن کرکے ملکی خزانے کونقصان پہنچایا ہے۔

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی : سابق ڈی جی ایل ڈی اے گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال 21 فروری کو قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیرقانونی طورپرالاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔