Tag: آصفہ بھٹو

  • آزاد کشمیرمیں انتخابی مہم ، آصفہ بھٹو زرداری میدان میں اترنے کو تیار

    آزاد کشمیرمیں انتخابی مہم ، آصفہ بھٹو زرداری میدان میں اترنے کو تیار

    اسلام آباد : آصفہ بھٹو زرداری کے دورہ آزاد کشمیر کا شیڈول تیار کرلیا گیا ، وہ 17جولائی کو آزادکشمیر روانہ ہوں گی، جہاں وہ انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں الیکشن مہم مزید تیز کرنےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئیں اور ان کے دورہ آزادکشمیر کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو17جولائی کوآزادکشمیر روانہ ہوں گی اور آزادکشمیرمیں انتخابی مہم کی قیادت کریں گی، اس دوران آصفہ بھٹوآزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو17جولائی کو کوہالہ پل ریلی کی قیادت کریں گی، ریلی کوہالہ سے امبور جائے گی، آصفہ بھٹوامبورکےمقام پر ریلی اور جلسہ سے خطاب کریں گی۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی نے چییئرمین بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کے پیش نظر آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • آزاد کشمیر انتخابات  ، بلاول کی عدم موجودگی میں آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

    آزاد کشمیر انتخابات ، بلاول کی عدم موجودگی میں آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

    کراچی : پیپلزپارٹی نے چییئرمین بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کے پیش نظر آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ، آصفہ بھٹو آزاد کشمیرمیں پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے چییئرمین بلاول بھٹو کی عدم موجودگی میں آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول کی عدم موجودگی میں آصفہ بھٹوآزادکشمیرکادورہ کریں گی۔

    ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو آزاد کشمیرمیں پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی او آزادکشمیرمیں جلسوں،ریلیوں سےخطاب کریں گی۔

    خیال رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج دوپہرکو کراچی سےامریکاروانہ ہوں گے ، بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتہ امریکا میں قیام کریں گے۔

    دورے کے دوران بلاول بھٹو امریکامیں اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ پہلے ہی امریکاموجود ہے ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ساتھ مل کر مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، ذرائع کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ امریکا میں مختلف عالمی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بتایا تھا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے، انہیں امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔

  • بلاول گرفتار ہوں گے تو پیپلزپارٹی کی خواتین جدوجہد کیلیے تیار ہیں، آصفہ بھٹو

    بلاول گرفتار ہوں گے تو پیپلزپارٹی کی خواتین جدوجہد کیلیے تیار ہیں، آصفہ بھٹو

    ملتان: پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو گرفتار ہوں گے تو پیپلزپارٹی کی خواتین جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو لگتا ہے ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، وعدہ کرتی ہوں میں بھی آپ کے ساتھ رہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر پیپلزپارٹی کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتی ہوں، آج آپ کے درمیان ایسے وقت میں آئی جب بلاول کورونا میں مبتلا ہیں، جس طرح دختر مشرق کا ساتھ دیا امید ہے آپ بلاول کا بھی ساتھ دیں گے۔

    آصفہ بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے مشن اور محترمہ کے خواب کو پورا کریں گے، ملتان کی عوام نے آج اپنا فیصلہ دے دیا ہے، عوام کی شکر گزار ہوں کہ وہ باہر نکلے۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف جیسا فرمانبردار بیٹا پورے پاکستان میں نہیں، مریم نواز

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا پہلے پوچھتا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے تو میں اندر آجاؤں، کورونا پوچھتا ہے حکومتی جلسہ ہے تو میں واپس چلا جاؤں، پی ڈی ایم اور ن لیگ اور پی پی کے جلسے میں کورونا آتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت، ملکی ترقی، روزگار، نظام عدل کو کون سا وائرس لگا ہے، گندم کی چوری، چینی کو کون سا وائرس لگا ہے، اس وائرس کا نام ملتان کی عوام جانتی ہے۔

  • آصفہ بھٹو ملتان میں  پی ڈی ایم  جلسے سے خطاب کریں گی

    آصفہ بھٹو ملتان میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی

    ملتان : پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو یوم تاسیس پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی، بلاول بھٹو کورونا کے باعث شریک نہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضاگیلانی نے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے دن 30نومبرپیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے ، آصفہ بھٹو جلسے میں شرکت کرکے سرپرائز دے سکتی ہیں۔

    یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کورونا کے باعث شریک نہیں ہوسکتے، حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے،ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ 30نومبر کو آصفہ بھٹو زرداری ملتان آئیں گی اور یوم تاسیس پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی۔

    پارٹی قیادت نے آصفہ بھٹو کی 30 نومبر کو جلسہ میں آمد کی تصدیق کر دی ہے۔

    خیال رہے ڈپٹی کمشنر ملتان نے پی ڈی ایم کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 31جنوری تک ہر طر ح کی سماجی تقریبات پر پابندی ہے۔ 300سے زائد افراد کوکسی بھی جگہ جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

  • آصف زرداری کو ضمانت کے لیے کس نے راضی کیا؟

    آصف زرداری کو ضمانت کے لیے کس نے راضی کیا؟

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو ضمانت کے لیے راضی کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی صاحب زادی آصفہ بھٹو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہلا رضا نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو نے آصف زرداری کو ضمانت کے لیے راضی کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سابق صدر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، علاج کی ضرورت ہے، ان کے باہر جانے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    شہلا رضا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سندھ اور بلوچستان کے نمایندوں کو حکومت نے نظر انداز کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کرانے کا اعلان کیا تھا، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت کے لیے جلد درخواست دائر کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کرنے کا اعلان

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ آصف زرداری کا مؤقف تھا کہ ضمانت کے لیے درخواست نہیں دیں گے مگر اب آصفہ بھٹو نے ان کو طبی بنیادوں پر ضمانت حاصل کرنے پر آمادہ کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے درخواست ضمانت دینے سے روکا ہوا تھا البتہ اب وہ اس بات پر رضا مند ہو گئے ہیں کہ ان کی ضمانت کرائی جائے۔

  • آصف زرداری پمز سے ڈسچارج، اڈیالہ روانہ، آصفہ بھٹو کا والد کی صحت سے متعلق اظہار تشویش

    آصف زرداری پمز سے ڈسچارج، اڈیالہ روانہ، آصفہ بھٹو کا والد کی صحت سے متعلق اظہار تشویش

    لاہور: منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار  آصف زرداری کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جیل انتظامیہ سابق صدر کو پمزسے لے کراڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔

    [bs-quote quote=” آصف زرداری کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”آصفہ بھٹو”][/bs-quote]

    آصف زرداری کو میڈیکل بورڈکی سفارش پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں گزشتہ دن ان کے خون اور یورین کے ٹیسٹ ہوئے.

    ادھر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں.

    انھوں نے انتظامیہ غفلت کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی صحت کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے.

    مزید پڑھیں: زرداری کے پانچ ہزار اکاؤنٹس نکلے ہیں، فواد چوہدری

    پریس کانفرنس میں پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز  اشرف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت سےمتعلق تشویش ہے.

    انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے نزدیک آصف زرداری کا اسپتال میں رہنا بہتر ہے، لیکن انھیں‌ ڈسچارج کر دیا گیا.

  • آصفہ بھٹو کی 26 ویں سالگرہ، 26 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا

    آصفہ بھٹو کی 26 ویں سالگرہ، 26 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا

    کراچی: شہید بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحب زادی آصفہ بھٹو 26 سال کی ہوگئیں، بلاول ہاؤس میں ان کی سال گرہ منائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کی چھبیس ویں سال گرہ منائی گئی۔

    آصفہ بھٹو کی سال گرہ کی تقریب بلاول ہاؤس میں منائی گئی، جس میں ان کی عمر کے حساب سے 26 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔

    سال گرہ کی تقریب میں بختاور بھٹو، فریال تالپور، عذرا پیچوہو اور سادیہ جاوید بھی موجود تھیں، تقریب کے بعد آصفہ بھٹو نے خواتین اراکین اسمبلی اور رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصفہ بھٹو نے سال گرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سال گرہ پر مجھے لوگوں کی بہت زیادہ محبت اور تعاون ملا، میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور جیالوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    خیال رہے کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی نے بلاول ہاؤس میں آصفہ بھٹو کی سال گرہ تقریب کا انتظام کیا۔

    بختاور بھٹو نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر آصفہ کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ’میری پیاری بہن کو سال گرہ مبارک ہو۔‘

  • بختاوربھٹو اور آصفہ بھٹو کی چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت

    بختاوربھٹو اور آصفہ بھٹو کی چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت

    کراچی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں حملےکی مذمت کی اور حملے کو المناک قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اورکزئی میں 20سے زیادہ افراد کی موت اور چینی قونصلیٹ پرحملہ المناک ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالے بہادرآفیسرزکوسلام پیش کرتی ہوں۔

    دوسری جانب چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اورکزئی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے، ہنگو واقعہ پوری قوم کے لیئے سانحہ ہے، امتحان کی گھڑی میں پوری قوم متحد ہے۔

    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئیکے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو حلف اٹھاتے دیکھ کر جو خوشی ہوئی وہ بیان سے باہر ہے، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو حلف اٹھاتے دیکھ کر جو خوشی ہوئی وہ بیان سے باہر ہے، آصفہ بھٹو

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا کہنا ہے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو حلف اٹھاتے دیکھا،جو خوشی ہوئی وہ بیان سے باہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں حلف اٹھاتے دیکھا، بطور خاندان اور پارٹی جو خوشی ہوئی، وہ بیان سے باہر ہے۔

    خیال رہے کہ سندھ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ پہلی بار قومی اسمبلی میں قدم رکھا۔

    یاد رہے کہ افتتاحی اجلاس میں نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا، اسپیکرایاز صادق نےانتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوں سے حلف لیا۔

    آصف زرداری نے نئی اسمبلی میں سب سے پہلے ارکان کی فہرست میں دستخط کئے جبکہ بلاول بھٹو دستخظ کرنے آئے تو پی پی ارکان نے تالیاں بجائیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری پہلی بار قومی اسمبلی کاحصہ بنے ہیں۔

    مہمان گیلری میں آصفہ بھٹو اور بختاوربھٹو نے بھی اجلاس دیکھا اور خوش نظر آئیں نیٹ جبکہ ان کے پیچھے شیری رحمان اور رحمان ملک بھی مہمان گیلری کا حصہ بنے۔

  • بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کا ملالہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید

    بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کا ملالہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول اور آصفہ بھٹوزرداری نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو 6 سال بعد وطن واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں کہا ویلکم ہوم ملالہ، ہمیں اسی طرح قابل فخربناتی رہیں۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ویل کم بیک ٹو پاکستان ملالہ یوسفزئی اور ضیاالدین یوسفزئی۔

    یاد رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رات گئے چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں تھیں، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، ملالہ کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    پاکستان میں قیام کے دوران ملالہ اہم شخصیات سےملاقات اورکئی تقریبات میں شرکت کریں گی جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔


    مزید پڑھیں : ملالہ یوسف زئی کی 6 سال بعد پاکستان آمد


    ملالہ یوسفزئی دو اپریل کو برطانیہ واپس جائیں گی، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملالہ کے دورے کوخفیہ رکھا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے ملالہ یوسفزئی کووطن واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں، ملالہ ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔

    واضح رہے 2012 میں مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی  پر  اسکول سے گھر جاتے ہوئے طالبان نے حملہ کردیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئی تھیں،  ابتدائی طورپر  ملالہ کو پاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تاہم بعد میں انہیں برطانیہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے کے علاوہ متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والی 20 سالہ ملالہ اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔