Tag: آصفہ بھٹو

  • آئندہ ہونے والے الیکشن کی مہم آصفہ بھٹو چلائیں گی، آصف زرداری

    آئندہ ہونے والے الیکشن کی مہم آصفہ بھٹو چلائیں گی، آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیالے کسی غلط فہمی میں رہے 2018 الیکشن کا سال ہے بھرپور تیاریاں کریں اس بار آصفہ بھٹو آپ کے ساتھ ہوں گی.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں شیری رحمان، جام شورو اور نادیہ گبول نے ملاقات کی اور ملک بھر کے بالعموم اور سندھ کی بالخصوص سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    سابق صدر آصف زرداری نے دورانِ ملاقات پارٹی رہنماؤں کو آئندہ الیکشن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی اور کارکنان کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ 2018 الیکشن کا سال ہے.

    انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آصفہ بھٹو جیالوں کے ساتھ ہوں گی اور نواب شاہ سے لیکر ہر ایک ایک حلقہ آصفہ بھٹو کا منتظر ہوگا اور پھر سے دھما دم مست قلندر ہوگا.

    آصف علی زرداری نے کہا کہ اس بارجو پی پی کے جیالوں کے ساتھ نہیں ہوگا وہ پچھتائے گا اور اگلے سیاسی سیٹ اپ میں عوام کی اپنی حکومت کو دوام حاصل ہوگا.

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قانون کا سامنا کرنا چاہیئے لیکن اداروں کو بدنام کرنے کی سازش میں ہم ان کا ساتھ نہیں دے سکتے اور نہ ہی کسی ایک شخص کو بچانے کے لیے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پولیو ویکسین سے بچے کی ہلاکت کا تعلق نہیں، آصفہ بھٹو، سلمان احمد

    پولیو ویکسین سے بچے کی ہلاکت کا تعلق نہیں، آصفہ بھٹو، سلمان احمد

    کراچی : کراچی میں بچے کی ہلاکت کا پولیو ویکسین سے کوئی تعلق نہیں، یہ بات پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو، گلوکار سلمان احمد اور ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ نے اپنے بیان میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی بچے کی موت سے پولیو ویکسین کا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہ اکہ میڈیا کو غلط معلومات پھیلانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچے کی ہلاکت کا الزام پولیو ویکسین کو دینا پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں پولیو مہم کے سفیر اورمعروف گلوکارسلمان احمد نے کہا ہے کہ آج تک پولیو ویکسین سے دنیا بھرمیں کوئی بچہ متاثر نہیں ہوا، پولیو ویکسین سے متعلق جھوٹی خبروں سےنقصان ہوتا ہے، اس کے علاوہ جھوٹی خبروں سے گھر گھر جاکر ویکسین پلانے والے پولیو ورکرزکی جان کو بھی خطرات لاحق ہوتےہیں۔

    دریں اثناء ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے ترجمان نے بھی اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے بچے کی پولیو ویکسین سے موت کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ آج تک کوئی بچہ پولیو ویکسین سےجاں بحق نہیں ہوا، انسداد پولیو کے قطرے کسی بھی صورت خطرناک نہیں، اس ویکسین کے قطرے دنیا بھرمیں پلائےجاتے ہیں اور آج تک اس قسم کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔

    مزید پڑھیں : مبینہ طورپرپولیو کے قطرے پینے سے بچہ ہلاک

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 80 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو رواں مہم میں قطرے پلائے گئے، پولیو ویکسین عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ دوا ہے، ویکسین کی بنیاد پرپاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جاسکتا ہے۔