Tag: آصف بلوانی

  • تاجر آصف بلوانی کا قاتل زخمی حالت میں گرفتار

    تاجر آصف بلوانی کا قاتل زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی : ڈیفنس میں تاجر آصف بلوانی کے قتل کا کیس حل کرلیا گیا، پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ تاجر آصف بلوانی کو قتل کرنے والا ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ خیابان ساحل کے قریب سے ملزم کو زخمی حالت میں پکڑا گیا، ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزم بینک ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہے۔

    واضح رہے کہ 04 جون 2024 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فلور مل کے تاجر آصف بلوانی کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق آصف بلوانی کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، وہ بینک سے دس لاکھ روپے نکال کر گھر کی طرف جارہے تھے کہ ملزمان سے بچنے کے لئے کار تیز چلائی تو ان کی کار کے الیکٹرک کے کھمبے سے ٹکرا گئی تھی۔

  • صنعت کار آصف بلوانی قتل کیس میں اہم پیشرفت

    صنعت کار آصف بلوانی قتل کیس میں اہم پیشرفت

    کراچی: صنعت کار آصف بلوانی کو قتل کرنے والا ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے، دونوں ملزمان درجنوں ورداتوں میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تھانہ ڈیفنس کی حدود میں صنعت کار آصف بلوانی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ آصف بلوانی بینک سے10لاکھ روپے نکال کرگھرجارہےتھے، انھوں نے ملزمان سے بچنے کیلئے کار بھگائی جوکھمبے سے ٹکرا گئی۔

    ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں2ملزمان گزشتہ دنوں مارے گئے تھے، پولیس نے ملزمان کی ہلاکت کے بعد اسلحہ کی فرانزک کرائی ،اسلحہ فرانزک سےتصدیق ہوئی کہ انھی ملزمان نےآصف بلوانی کوقتل کیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ ملزمان ذوالفقار اور شیر علی درجنوں ورداتوں میں ملوث تھے اور بینک سے رقم لیکرنکلنے والوں کو ٹارگٹ کرتے تھے۔

    ملزمان کا گروہ شہر میں موٹرسائیکل اور اسٹریٹ کرائم کی ورداتوں میں بھی ملوث ہیں، ہلاک ملزمان کے گروہ کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔