Tag: آصف درانی

  • کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سکون سے رہ رہے ہیں: آصف درانی

    کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سکون سے رہ رہے ہیں: آصف درانی

    افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی کا کہنا ہے تحریک طالبان پاکستان کے چھ ہزار جنگجو افغانستان میں سکون سے رہ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے انڈپینڈنٹ اردو کو انٹر ویو میں بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سکون سے رہ رہے ہیں،  وہ جنگجو پاکستانی سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

    نمائندہ خصوصی نے کہا کہ یہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک تشویش کی بات ہے بلکہ اس کا اثر پاکستان افغانستان تعلقات پر بھی ہو گا، ٹی ٹی پی کے لوگ افغانستان میں رہ رہے ہیں، انہیں وہاں پناہ دی گئی ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

  • معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو دبئی حکام نے رہا کردیا

    معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو دبئی حکام نے رہا کردیا

    ابوظہبی: سینئر صحافی معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو دبئی حکام نے رہا کردیا۔

    اخبار دی نیشن اسلام آباد کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر اور نیویارک ٹائمز کے پاکستانی نمائندے سلمان مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ  صحافی معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو کل شام دبئی حکام نے رہا کردیا ہے، تاہم اس آزاد ذرائع کے خبر کی تاحال تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

    صحافی معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو دبئی حکام نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے بیمار والد کی تمارداری کی لئے دبئی گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ نے ایک ہسپتال میں زیرعلاج اپنے والد سے کچھ کاغذات پر دستخط لینے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا، دفترخارجہ نے صحافی کی گرفتاری کی  تصدیق کردی ہے۔

    معید پیرزادہ کو 4 اگست کو دبئی پولیس نے حراست میں لیا تھا ، دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ معید پیرزادہ نے گرفتاری سے قبل پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا تھا ۔

  • سینئرصحافی معید پیرزادہ ابوظہبی میں گرفتار،دفتر خارجہ کی تصدیق

    سینئرصحافی معید پیرزادہ ابوظہبی میں گرفتار،دفتر خارجہ کی تصدیق

    کراچی : سینئرصحافی معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں گرفتارکرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئرصحافی معیدپیرزادہ کو ابوظہبی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیاہے۔

    دفترخارجہ نے صحافی کی گرفتاری کی  تصدیق کردی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ معید پیرزادہ کو جائیداد کی مبینہ جعلسازی کےالزام میں گرفتارکیاگیا ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستانی سفیر آصف درانی نے بھی معید پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے،انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ بھی امارات حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

    مذکورہ صحافی اپنے والد کی تیمار داری کے حوالے سے ابو ظہبی  گئے تھے، جبکہ ڈاکٹر معید پیرزادہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندانی معاملے کی بناء پر انہیں ابوظہبی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

    ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق معید پیرزادہ کو پولیس نے جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ نے ایک ہسپتال میں زیرعلاج اپنے والد سے کچھ کاغذات پر دستخط لینے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔