Tag: آصف زرداری مولانا فضل الرحمان ملاقات

  • مولانا فضل الرحمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    مولانا فضل الرحمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    ڈی آئی خان: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان حکومت، سینیٹ کی چیئرمین شپ اور گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کی پیشکش کی گئی۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ انہیں حکومت کی جانب سےاہم عہدوں کی پیشکش کی گئیں جنہیں انہوں نے مسترد کردیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ انہیں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت دے دیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے گورنر اور سینیٹ کی چیئرمین شپ کی پیشکش تھی کی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ، ان پیشکشوں کو حقیر سمجھا اور تمام آفرز مسترد کردیں۔

    [bs-quote quote=”ان پیشکشوں کو حقیر سمجھا اور تمام آفرز مسترد کردیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    جے یو آئی(ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری احتجاجی تحریک اب گلی کوچوں اور بازاروں تک پھیل گئی ہے، ہر ضلع میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے، اس نااہل حکومت کو گھر جانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، انہیں اب استعفیٰ دینا پڑے گا، وزیراعظم کی تقریر میں جو الفاظ استعمال ہوئے وہ ان کے شایان شان نہیں۔

  • زرداری، نواز شریف دوریاں ختم کرانے کے لیے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک

    زرداری، نواز شریف دوریاں ختم کرانے کے لیے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان دوریاں ختم کرانے کے لیے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک ہو گئے، دونوں رہنماؤں کے درمیاں ہونے والی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

    [bs-quote quote=”آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر نواز شریف سے ملاقات کے لیے فوری ہامی بھرنے سے معذرت کر لی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائیوں پر اظہارِ تشویش کیا۔

    آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کی، فضل الرحمان نے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے آمادہ کرنے کی بھی کوششں کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ موجودہ صورتِ حال میں تمام گلے شکوے ختم کر دینے چاہئیں، اور اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر حکمتِ عملی طے کرنی چاہیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  احتساب سے خوف زدہ اپوزیشن نے گرینڈ الائنس بنانے کے لیے سر جوڑ لیے


    فضل الرحمان نے کل آصف زرداری کو نواز شریف سے با ضابطہ ملاقات کی تجویز دی، ان کا مؤقف تھا کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، تاہم آصف زرداری نے ملاقات کے لیے فوری ہامی بھرنے سے معذرت کر لی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں ہیں، ملاقات کیسے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی پی رہنما نے مشاورت کے بعد آگاہ کرنے کا کہا۔

  • حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے آصف زرداری سرگرم، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے آصف زرداری سرگرم، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    اسلام آباد: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری سرگرم ہو گئے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں حکومت کے خلاف قرارداد لانے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ان کے گھر پر ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتِ حال، اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں فعال بنانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    [bs-quote quote=”ضروری نہیں کہ حکومت گرائی جائے، حکومت گرانا مقصد نہیں: اپوزیشن رہنماؤں کا مؤقف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایوان میں حکومت کے خلاف قرارداد لانے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا، ملاقات میں نیئر بخاری اور راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے بعد آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال تک جمہوریت کے لیے مل کر کام کیا، جمہوری طاقتیں کم زور نظر آ رہی ہیں، اب یہ ملک چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے، جمہوریت کی بقا کے لیے ہم اپنا فرض نبھاتے رہیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ضروری نہیں کہ حکومت کو گرایا جائے، حکومت گرانا مقصد نہیں بلکہ اس کے طور طریقے جمہوری نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سب دوستو ں کے ساتھ مل کر بات کی جا سکتی ہے، ہم نے ہمیشہ کوششیں کی کہ غیر جمہوری قوتوں کو موقع نہ ملے، مولانا فضل الرحمان ن لیگ سے رابطہ کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  میں این آر او کا کبھی بینفشری نہیں رہا، آصف زرداری


    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گی، مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت کو چلانا ہے، یہ جعلی مینڈیٹ ہے انھیں حکومت کرنے کا حق نہیں ہے۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں جس کے لیے ہم نے قربانیاں دیں تھیں، یہ وہ پاکستان نہیں جس کے لیے ہم نے ضیا الحق سے پنگے لیے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق سے ملاقات ہوئی ہے، اپوزیشن مل کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی، ہم سب کا مؤقف ہے کہ مل کر چلا جائے۔