Tag: آصف زرداری کا

  • مخالفین نامعلوم نجومیوں کے اشارے پرحکومت گرانا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

    مخالفین نامعلوم نجومیوں کے اشارے پرحکومت گرانا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام شکست خوردہ اور سازشی عناصرکو مسترد کر چکے ہیں، پاکستان میں اب صرف کارکردگی کی سیاست ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات نے اسلام آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں تین سیاسی کزن کا اجتماع جاری ہے، نامعلوم افراد اور کٹھ پتلیوں کوعوام نے مستردکر دیا 2018 میں عوام جس کوووٹ دیں گے، وہی اقتدارمیں آئے گا.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری ہمیشہ خاص وقت پرانتشار پھیلانے پاکستان آتے ہیں، آج کنٹینرمیں نامعلوم افراد کی پیش گوئیاں ہورہی ہیں، قومی اسمبلی میں اتنےاہم بل پاس ہوئے، اس وقت عمران خان کہاں تھے.

    ایک طرف سی پیک اوردوسری طرف کنٹینرسیاست جاری ہے‘ مریم اورنگزیب

    وزیر مملکت نے کہا کہ یہ کیسے احتساب کا نعرہ ہے، تمام جماعتیں صرف ن لیگ کے خلاف جمع ہوگئی ہیں، جس وقت پاکستان میں سی پیک آرہاتھا، تب بھی ایک کنٹینرتیارہورہا تھا، آج بھی یہی معاملہ ہے. جو آدمی دن کی روشنی میں پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے، اس کے خلاف بھی عدالت کوکارروائی کرنی چاہیے.

    احتجاج کا مقصد حصول انصاف نہیں، حصول اقتدارہے: رانا ثنا اللہ

    انھوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبے سے کنٹینر تیار کرتے ہیں، عوام کی خدمت بھی کرلیں. پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے.

    یاد رہے کہ طاہر القادری کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ گذشتہ تین سال سے ہمارے مخالفین سڑکوں پر ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام اور انتشار ہو، احتجاج کا مقصد حصول انصاف نہیں، حصول اقتدارہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • زرداری کا چوہدری نثار کے حلقے میں جلسے کا اعلان

    زرداری کا چوہدری نثار کے حلقے میں جلسے کا اعلان

    لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقہ چکری میں جلسہ کرنے کااعلان کردیا اور کہا ہے کہ مفاہمت کی سیاست کے4 سال ختم ہوگئے اب جارحانہ سیاست ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں پی پی راولپنڈی کے عہدے داروں،ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں عہدے داروں کے ساتھ آئندہ انتخابی حکمت عملی اور پارٹی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں عہدیداروں نے بلاول بھٹو کو مکمل اختیار دینے اور فرنٹ لائن قیادت سونپنے کی اپیل کی جس پر آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو مکمل بااختیار ہیں، وہی پی پی کی قیادت کررہے ہیں،بلاول کی جوانی اور میرا تجربہ پیپلز پارٹی میں نئی جان ڈال دے گا۔

    انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ چکری میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن چکری میں جلسے کی تیاری کریں، کارکنوں سے اگلی ملاقات چکری میں ہوگی،پی پی پر جو بھی حملہ کرے گا کارکن جواب دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت کی سیاست کے چار سال ختم ہوگئے اب جارحانہ سیاست ہوگی۔