Tag: آصف زرداری کو جواب

  • عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

    عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا بھٹوکےنام پرپرانےنعروں اور سیاست کو ختم کردو، عمران خان 5 نہیں 10سال نکالیں گے ،6 ہزار ارب روپے سے قرضہ 30 ہزار ارب روپے تک لےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سابق صدر آصف زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آصف زرداری کےہاتھ میں تو عوام ہےہی نہیں، بھٹو کے نام پر پرانے نعروں اور سیاست کو ختم کردو، عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سندھ کی75فیصد آبادی غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، آصف زرداری ڈالر کی قدر بڑھنے پر نظرر کھتے تھے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے ان کو فائدہ ہوتاتھا، یہ 6ہزار ارب روپے سے قرضہ 30ہزار ارب روپے تک لےگئے۔

    یاد رہے سابق صدر آصف زرداری نے بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان 5سال نہیں نکال سکتے،سوال ہی پیدانہیں ہوتا، یہ عوام کے ذریعےنہیں، ہماری پالیسی بھی آپ کو اسکینڈل نظر آتی ہے، اپنےاسکینڈل کہاں چھپا رکھے تھے۔

    مزید پڑھیں : سب کا مقابلہ اکیلے ہی کریں گے، آصف زرداری

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خدمت کرناپیپلزپارٹی کا اٹوٹ انگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ تعاون کرےتوزیادہ نوکریاں دےسکتاہوں، گمان میں بھی نہ سوچیں کہ آپ کوکوئی خوف ہو، سب کامقابلہ اکیلے ہی کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب کا ساتھ دینے کی بات کی، حق بھی دیا۔ بی بی صاحبہ کو سازش کے تحت شہید کیا گیا، اتنا دیوار سے نہ لگاؤ، عوام میرے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔ ملک میں ایسے کام کر کے دکھائے جو دوستوں نے سوچے بھی نہیں تھے۔