Tag: آصف زرداری کی گرفتاری

  • شیری رحمان کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ، پی پی عوامی رابطہ مہم کے لیے سرگرم

    شیری رحمان کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ، پی پی عوامی رابطہ مہم کے لیے سرگرم

    اسلام آباد: سینیٹر شیری رحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا ہے، پی پی رہنما نے کہا کہ گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز کا اجرا اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے اسپیکر سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر بلا تاخیر جمعے کے لیے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں۔

    سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کے فوری اجرا پر سمجھوتا نہیں ہوگا، فوری پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوا تو اسے متعصبانہ رویہ سمجھا جائے گا۔

    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم کے لیے سرگرم ہو گئی ہے، مہم کے سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری کا آر آئی سی میں طبی معائنہ، صحت تسلی بخش قرار

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف کمیٹی کا حصہ ہوں گے، فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، قائم علی شاہ، تاج حیدر، نجم الدین خان، صابر بلوچ بھی شامل ہوں گے۔

    پیپلز پارٹی کے صوبائی پارٹی صدور اور جنرل سیکریٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، پی پی آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان کے صدور بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

    پیپلز پارٹی کی یہ کوآرڈینیشن کمیٹی عوامی رابطہ مہم سے متعلق امور دیکھے گی۔

  • میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کے دوبارہ طبی معائنے کا فیصلہ

    میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کے دوبارہ طبی معائنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد میڈیکل بورڈ نے آج پھر ان کا طبی معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے دوبارہ طبی معائنے کا فیصلہ کیا ہے، آصف زرداری کا دوسرا طبی معائنہ آج صبح کیا جائے گا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے کلینیکل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ نے مختلف کلینکل ٹیسٹ تجویز کر دیے۔

    [bs-quote quote=”سابق صدر کی میڈیکل ہسٹری میں عارضۂ قلب، کمر درد، ذیابیطس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ذرایع کے مطابق آصف زرداری کے دل، جگر اور گردوں کے ٹیسٹ آج ہوں گے، جن میں ایکوکارڈیوگرام، آرایف ٹی، ایل ایف ٹی ٹیسٹ شامل ہیں، یہ ٹیسٹ نیب راولپنڈی کے دفتر میں ہوں گے، ٹیسٹ کے لیے مشینیں پولی کلینک سے نیب دفتر لائی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد میڈیکل بورڈ نے ان کا طبی معائنہ کیا تھا جس کے بعد انھیں صحت مند قرار دیا گیا، طبی معائنہ پولی کلینک کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، طبی معائنہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

    میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد آصف زرداری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ نیب حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا شوگر لیول 170، نبض کی رفتار 88 فی منٹ تھی، بلڈ پریشر کا لیول 170/80 ریکارڈ ہوا، آصف زرداری نے مطمین انداز میں ڈاکٹرز کے سوالات کے جوابات دیے۔

    سابق صدر کی میڈیکل ہسٹری میں عارضۂ قلب، کمر درد، ذیابیطس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف عرفان تھے، ڈاکٹر حامد اقبال، نیب سرجن ڈاکٹر امتیاز احمد بورڈ کا حصہ ہیں، یہ خصوصی میڈیکل بورڈ نیب کی درخواست پر تشکیل دیا گیا۔

  • عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ انصاف ہمیشہ یک طرفہ ہوتا ہے: یوسف رضا گیلانی

    عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ انصاف ہمیشہ یک طرفہ ہوتا ہے: یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ انصاف ہمیشہ یک طرفہ ہوتا ہے، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق صورت حال کا مقابلہ کریں گے، ہمارے ساتھ انصاف ہمیشہ یک طرفہ ہوا کرتا ہے۔

    دریں اثنا، پی پی رہنماؤں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری کا کوئی جعلی اکاؤنٹ نہیں۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے خود عزت کے ساتھ گرفتاری دی ہے، ہم نے ہمیشہ قانون کی پاس داری کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بھی کہا کہ ہمیشہ ہمارے کیسز سندھ سے پنجاب میں لائے جاتے رہے ہیں، لیکن ہمیں کوئی ڈر خوف نہیں، آصف زرداری نے خود گرفتاری دی۔

    پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ آصف زرداری کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ نیب ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کر لیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

  • ٓآصف زرداری کی گرفتاری، جیالوں کا سندھ بھر میں شدید احتجاج

    ٓآصف زرداری کی گرفتاری، جیالوں کا سندھ بھر میں شدید احتجاج

    سکھر/حیدر آباد/ کراچی: جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آصف زرداری کی ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد نیب نے انھیں گرفتار کر لیا، جس پر جیالوں نے سندھ بھر میں شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں سابق صدر کی گرفتاری پر جیالے سڑکوں پر نکل آئے، ڈنڈا بردار جیالوں نے مختلف بازاروں میں گشت گیا اور دکانیں زبردستی بند کرا دیں، پولیس ڈنڈا بردار جیالوں کو روکنے کی کوشش کرتی رہ گئی۔

    ادھر سکھر میں پی پی کارکنان نے سندھ پنجاب قومی شاہراہ بھی بلاک کر دی، کارکنان اور جیالوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے، قومی شاہراہ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، علی واہن شاہراہ پر پی پی کارکنان نے ٹائرز جلا کر سڑک بلاک کر دی، دریں اثنا، سکھر میں رکاوٹیں ہٹا کر سندھ پنجاب شاہراہ کھول دی گئی۔

    سندھ کے شہر حیدر آباد میں بھی آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف جیالوں نے احتجاج کیا، اور ڈسٹرکٹ کونسل کے سامنے ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دیا گیا، دادو میں بھی آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف پی پی کارکنان نے احتجاج کیا۔

    لاڑکانہ میں پی پی کارکنوں نے جناح باغ چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور ٹریفک معطل ہو گیا، جناح باغ چوک کے اطراف دکانیں اور پٹرول پمپ بھی بند کرائے گئے، شہر میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، مختلف علاقوں میں کاروبار بند کیا گیا اور کارکنوں نے باغ جناح چوک پر دھرنا دیا، ڈنڈا بردار جیالوں نے کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

    ادھر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا، ٹریفک پولیس حکام ایمرجنسی صورت حال پر قابو پانے میں نا کام رہے، صدر، ایمپریس مارکیٹ، گرو مندر، ایم اے جناح روڈ، ٹاور، جامع کلاتھ، اولڈ سٹی ایریا، نمائش، تین ہٹی سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک جام ہوا۔

    ہوٹل میٹرو پول سے اسٹار گیٹ تک ہزاروں گاڑیاں پھنسی رہیں، اختر کالونی سے کالا پل صدر تک بھی ٹریفک جام رہا، تمام فلائی اوورز اور انڈر پاسز میں بھی ٹریفک جام رہا۔

    آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے اس صورت حال پر ہدایت جاری کی کہ سندھ میں پر امن احتجاجی شرکا کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے، اور قانون شکن عناصر کی نگرانی اور مؤثر اقدامات کو ممکن بنایا جائے۔ انھوں نے سرکاری اور نجی املاک کی سلامتی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

  • آصف زرداری کی گرفتاری : پیپلزپارٹی کا لاہور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

    آصف زرداری کی گرفتاری : پیپلزپارٹی کا لاہور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

    لاہور: سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے لاہور میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا، احتجاجی مظاہرے لاہور کے 9 مختلف مقامات پر کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے ، لاہور کے 9 مختلف مقامات پر کئے جائیں گے اور پی پی کی جانب سےساڑھے 4بجے فیروزپور روڈ پرمیٹرو ٹریک بند کیا جائے گا۔

    ضلعی سطح کے عہدیداروں کو احتجاج کے لئے تیار رہنے اور پولیس چھاپوں سے بچنے کے لئے گھروں سے باہر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی نے 14 جون کو مال روڈ پر مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ احتجاج میں بھرپور شرکت کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام ضلعی صدور کوبھی جاری کی گئی ہیں تاکہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں کامیابی سے لاک ڈاون کیا جاسکے۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری کوگرفتار کرنے نیب ٹیم زرداری ہاؤس میں داخل

    یاد رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیئے 5 افسران سمیت نیب کی ٹیم زرداری ہاؤس پہنچ گئی ہے۔

  • جےآئی ٹی رپورٹ پر آصف زرداری کی گرفتاری سے ملک میں ردعمل آ سکتا ہے، سلیم مانڈوی والا

    جےآئی ٹی رپورٹ پر آصف زرداری کی گرفتاری سے ملک میں ردعمل آ سکتا ہے، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت آصف زرداری یا کسی اور کو بھی گرفتارکیاجائے تو حرج نہیں ہے لیکن صرف جے آئی ٹی رپورٹ پرگرفتاری ہوئی تو ردعمل آ ئےگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت درست کرنے کے لئے انڈسٹریز ناگزیر ہیں، کسی ایک طبقے کی خرابی ملک کی خرابی ہے، معیشت پر ہر سیاسی جماعت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ گرینڈالائنس یاسیاست کاتعلق ہے، اس میں کچھ غلط نہیں ، کسی نے نہیں کہا یہ حکومت آئےگی اور سرمایہ کاری نہیں ہوگی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کے لئے ہم سب ایک ٹیم ہیں۔

    [bs-quote quote=” قانون کے تحت آصف زرداری یاکسی اورکوبھی گرفتارکیاجائےتوحرج نہیں ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”ڈپٹی چیئرمین سینیٹ "][/bs-quote]

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے آصف زرداری یا کسی کی گرفتاری پر حرج نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ پرگرفتاری ہوئی تو ملک میں ردعمل آ سکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا نواز شریف بطور وزیر اعظم بھی نیب میں پیش ہوئے، نیب جسے بھی طلب کرے اسے پیش ہونا چاہئے، عمران خان خود کہتے ہیں الزام ہے تو کٹہرے میں لانا چاہیے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فوری ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا وفاقی کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ اسکینڈل نیب کو منتقل کئے جانے کے بعد آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جلد ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔