Tag: آصف زرداری کے خلاف درخواست

  • پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کرپشن کیسز میں پہلے بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے: خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کرپشن کیسز میں پہلے بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے: خرم شیر زمان

    کراچی: پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کیسز میں پہلے بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے۔

    الیکشن کمیشن سندھ آفس میں آصف زرداری کے خلاف درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری ہے۔

    [bs-quote quote=”چاہتے ہیں الیکشن کمیشن آصف علی زرداری کو ڈی سیٹ کر دے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خرم شیر زمان”][/bs-quote]

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک کا کام تمام ہوگیا اب دوسرے کی باری ہے، 24 دسمبر کو قوم کو اچھی خبر ملے گی۔

    خرم شیر زمان نے کہا ’آصف زرداری نےگوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں، ان کی جائیداد سے متعلق کچھ دستاویزات ملی ہیں، پاکستان سے باہر موجود جائیداد کی دستاویزات پیش کی جا چکی ہیں، الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کی نا اہلی کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی۔‘

    انھوں نے مزید کہا ’ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن جائیداد کی تحقیقات کر کے آصف زرداری کو ڈی سیٹ کر دے، جے آئی ٹی بھی تحقیقات میں مصروف ہے، جے آئی ٹی تحقیقات کرے کہ یہ جائیداد کس طریقے سے خریدی گئیں۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن سندھ نے آصف زرداری کے خلاف درخواست وصول کر لی


    خرم شیر زمان نے بتایا کہ آصف زرداری کے خلاف 62 ون ایف کے تحت درخواست جمع کرائی گئی ہے، امریکا میں جائیداد چھپائی نہیں جا سکتی، ویب سائٹ سے بھی پتا چل جاتا ہے کہ جائیداد کس کی ہے اور کس کے نام پر ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انھیں معافی نہیں ملے گی، احتساب شروع ہو چکا ہے،اب جیل جانا پڑے گا۔ ادارے آزاد ہیں پی ٹی آئی نے کسی بھی ادارے پر دباؤ نہیں ڈالا، کسی کے پاس پی ٹی آئی رہنما کے خلاف دستاویزات ہیں تو عدالت جائے۔

  • آصف زرداری کو نا اہل کیا جائے، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو درخواست

    آصف زرداری کو نا اہل کیا جائے، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو درخواست

    کراچی: الیکشن کمیشن سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست وصول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے خرم شیر زمان نے صوبائی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی، الیکشن کمیشن نے شروع میں معذرت کرنے کے بعد آخر کار درخواست وصول کر لی۔

    [bs-quote quote=”صوبائی الیکشن کمیشن نے درخواست وصول کرنے سے یہ کہہ کر معذرت کی تھی کہ درخواست ان کی حدود میں نہیں آتی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    قبل ازیں، سابق صدر آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دینے کے لیے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان الیکشن کمیشن آفس پہنچے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن نے درخواست وصول کرنے سے یہ کہہ کر معذرت کی کہ درخواست ان کی حدود میں نہیں آتی، الیکشن کمیشن حکام کامؤقف تھا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن پاکستان سے رجوع کریں۔

    تاہم، خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ تحریری طور پر بتائیں کہ آپ درخواست وصول نہیں کر سکتے، جس پر درخواست وصول کر لی گئی۔

    واضح رہے کہ آصف زرداری پر الیکشن گوشواروں میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آصف زرداری مین ہیٹن، امریکا میں ایک عمارت میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، لیکن انھوں نے امریکا میں اپارٹمنٹ کا اثاثوں میں ذکر نہیں کیا، اثاثے چھپانے پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔