Tag: آصف زرداری کے خلاف ریفرنس

  • آصف زرداری کے خلاف ریفرنس مسترد، زلفی بخاری کا بڑا اعلان

    آصف زرداری کے خلاف ریفرنس مسترد، زلفی بخاری کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے آصف زرداری کے خلاف ریفرنس مسترد کرنے پر جلد پریس کانفرنس کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کیخلاف ریفرنس پر اسپیکرقومی اسمبلی کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنمازلفی بخاری نے جلد پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔

    زلفی بخاری نے اسپیکرقومی اسمبلی کے فیصلے پر ابتدائی ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کیخلاف کارروائی سے گریز کیلئے تکنیکی وجوہات کا سہارا لیا گیا، اسپیکر نے قرار دیا آصف زرداری کیخلاف ریفرنس پر کارروائی نہیں ہوسکتی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری توشہ خانہ سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں لیتے وقت رکن اسمبلی نہیں تھے، اسپیکر صاحب کا شکریہ کہ اس تکنیکی جواز سے یہ ثابت ہوگیا۔

    انھوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا آصف زرداری کی گاڑیاں لینے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا، قانون میں کہیں ذکر نہیں کہ غیر رکن اسمبلی ریفرنس جمع نہیں کروا سکتا۔

    زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر نے اعتراف کر لیا کہ گاڑیاں لیتے وقت آصف زرداری صدر کے عہدے پر تھے، اس معاملے پر جلد پریس کانفرنس کرکے مزید حقائق قوم کے سامنے رکھوں گا۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہقومی وسائل پرڈاکہ ڈالنےوالے ہر کردار کا پوری طرح تعاقب کریں گے۔

  • خرم شیر زمان کل آصف زرداری کے خلاف درخواست دائر کریں گے

    خرم شیر زمان کل آصف زرداری کے خلاف درخواست دائر کریں گے

    کراچی: پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان جائیداد چھپانے پر آصف زرداری کو نا اہل قرار دیے جانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے۔

    [bs-quote quote=”درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں پارٹی کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خرم شیر زمان”][/bs-quote]

    آج شام تک تمام دستاویزی ثبوتوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں پارٹی کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔

    خیال رہے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آصف زرداری مین ہیٹن، امریکا میں ایک عمارت میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، لیکن انھوں نے امریکا میں اپارٹمنٹ کا اثاثوں میں ذکر نہیں کیا، اثاثے چھپانے پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اثاثے چھپانے پر آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا: فواد چوہدری


    وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ خرم شیر زمان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ آصف زرداری کے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر کیا جائے۔

    فواد چوہدری نے مزید بتایا ہے کہ سندھ میں آصف زرداری کے معاملات کی تفصیلات جمع ہو رہی ہیں، کچھ دستاویز میڈیا پر سرکولیٹ ہونے کی وجہ سے تفصیل بتا رہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کا سیاست میں اب کوئی مستقبل نہیں رہا۔

  • اثاثے چھپانے پر آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا: فواد چوہدری

    اثاثے چھپانے پر آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری امریکا میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، اثاثے چھپانے پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی کرپشن کیس میں گھیرنے کی تیاری کر لی ہے، وزیرِ اطلاعات نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتا دیں۔

    [bs-quote quote=”آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کا سیاست میں اب کوئی مستقبل نہیں رہا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری مین ہیٹن، امریکا میں ایک عمارت میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، تاہم انھوں نے امریکا میں اپارٹمنٹ کا اثاثوں میں ذکر نہیں کیا، اثاثے چھپانے پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ خرم شیر زمان کو ہدایت کی گئی ہے کہ آصف زرداری کے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر کر دیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں آصف زرداری کے معاملات کی تفصیلات جمع ہو رہی ہیں، کچھ دستاویز میڈیا پر سرکولیٹ ہونے کی وجہ سے تفصیل بتا رہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کا سیاست میں اب کوئی مستقبل نہیں رہا۔

    انھوں نے کہا کہ دیکھنا ہے دونوں جماعتیں اپنے سیاسی معاملات کو کیسے لے کر چلیں گی، ان لوگوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز ان کی ہی حکومتوں میں ہوا تھا، لیکن تحقیقات آگے اس لیے نہیں بڑھ رہی تھیں کہ اداروں کو روکا جا رہا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت میں اداروں کو کام کرنے کی مکمل آزادی دی گئی ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا ’نام نہاد قوتیں آگے چل کر آپس میں مل بھی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، صفر جمع صفر صفر ہی ہوتا ہے، پی ٹی آئی نے شفاف احتساب کا وعدہ کیا تھا۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان تحریکِ انصاف کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ


    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا ’وزیرِ اعظم سمجھتے ہیں کہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچانا ضروری ہے، یہ لوگ روزانہ ایک پی ٹی آئی ممبر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں، کہتے ہیں فلاں بندے کا احتساب نہیں ہوا۔‘

    [bs-quote quote=”حامد انصاری کو جذبۂ خیر سگالی کے طور پر رہا کیا، اس پر ہالی ووڈ، بالی ووڈ فلمیں بن سکتی ہیں۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا ’ماحول تبدیل ہو رہا ہے، غیر ملکی سرمایہ کار بھی صورتِ حال دیکھ رہے ہیں، وہ مطمئن دکھائی دے رہے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بن رہا ہے، پرتگال نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل کر دی ہے، بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔‘

    فواد چوہدری نے مزید کہا ’غیر ملکی اخبار عمران خان کی تعریف کر رہے ہیں، کہتے ہیں عمران خان رحم اور غریب کی بات کر رہے ہیں، ریاستِ مدینہ کی اساس کو فالو کیا جا رہا ہے۔‘

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی شہری حامد انصاری کو جذبۂ خیر سگالی کے طور پر رہا کیا گیا، اس رہائی پر ہالی ووڈ، بالی ووڈ فلمیں بن سکتی ہیں۔

    انھوں نے فیصل واوڈا کے سلسلے میں کہا کہ ان کی جائیدادگوشواروں میں ظاہر کی جا چکی ہے، ایک شخص رات کی تاریکی میں عجیب کپڑے پہن کر عجیب باتیں کر رہا ہے، فیصل واوڈا نے الیکشن گوشواروں میں کچھ نہیں چھپایا، سب ظاہر کیا ہے، جو دستاویز فیصل واوڈا نے ظاہر کیں عابد شیر علی وہی اٹھائے گھوم رہے ہیں۔