Tag: آصف زرداری

  • حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد : آصف زرداری نے چوہدری برادران کو آج عشائیہ پر مدعو کرلیا

    حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد : آصف زرداری نے چوہدری برادران کو آج عشائیہ پر مدعو کرلیا

    لاہور : حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے سابق صدرآصف زرداری نے چوہدری برادران کو آج عشائیہ پر مدعو کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے دوبارہ چوہدری برادران سے رابطہ کرلیا ، آصف علی زرداری نےچوہدری برادران کوآج عشائیہ پر مدعو کرلیا۔

    آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی آج بلاول ہاؤس لاہورمیں ملاقات ہوگی ، جس میں وفاقی وزیرمونس الٰہی،طارق بشیر چیمہ، سالک حسین شریک ہوں گے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پربات چیت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری چوہدری برداران کےاعزازمیں عشائیہ دیں گے، ق لیگ کی قیادت سےآصف زرداری کی پہلے ایک ملاقات ہوچکی ہے۔

    ذرائع نے بتایا آصف علی زرداری نے حکومت مخالف عدم اعتمادکی تحریک میں تعاون مانگا تھا، مسلم لیگ ق نے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی پارٹی مشاورت کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویزالٰہی کو دیا تھا۔

    یاد رہے رواں ماہ 7 فروری کو سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی ، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور پرانی یادیں تازہ کی گئیں۔

    ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مہنگائی کا مسئلہ بھی زیرغور آیا تاہم عدم اعتماد یا حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

    سابق صدر زرداری نے کہا تھا کہ ہم جب اتحادی تھے تو پرویز الٰہی ڈپٹی وزیراعظم تھے اور ہم نے وہ وقت بڑا اچھا گزارا، جس پر اس پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمیں یادہےکہ آپ کے22اورہمارے17وزیرتھے، آپ بڑےدل والےہیں۔

    چوہدری شجاعت نے زرداری کو یاد دلاتے ہوئے کہا تھا کہ ایک مرتبہ میں آپ کے پاس گیا تھا تو آپ نے کہا تھا کہ بس اس سے زیادہ وزارتیں نہیں دے سکتا، اتنا اچھا تعلق تھا ہمارا۔

  • مولانا فضل الرحمان کا  پیپلزپارٹی کو 27 فروری کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ

    مولانا فضل الرحمان کا پیپلزپارٹی کو 27 فروری کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ

    اسلام آباد : سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کو 27 فروری کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے پی پی کو 27فروری کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا 2الگ الگ لانگ مارچ سےاپوزیشن کی تقسیم کا تاثر ملتا ہے اور تجویز دی کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کیساتھ لانگ مارچ میں شریک ہو، پہلے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے تجویز دی کہ پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف عدم اعتماد لانی چاہیے تاہم عدم اعتماد پہلے کہاں لائی جائے ، اس معاملے پر مولانا اور آصف زرداری میں اتفاق نہ ہوسکا۔

    ذرائع نے بتایا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر آصف زرداری آج شہباز شریف سےمشاورت کریں گے جبکہ ن لیگ کی اتحادیوں کے بجائے ناراض ارکان کو ملانے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں کےمطابق20سے22ناراض حکومتی ارکان نےحمایت کایقین دلایا، ناراض ارکان کی حمایت کے بعد اپوزیشن کو اتحادیوں کو توڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    مولانا اور زرداری نے رائے دی ہے کہ ناراض ارکان کی حمایت سےعدم اعتماد متنازع ہوسکتی ہے، عدم اعتماد کیلئےاتحادیوں کوساتھ ملانا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا اور زرداری نے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے جاری رکھنے سمیت عدم اعتماد ،لانگ مارچ پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • آصف زرداری نے مولانا کو یقین دہانی کرا دی

    آصف زرداری نے مولانا کو یقین دہانی کرا دی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں یقین دہانی کرا دی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں پیپلز پارٹی بھی پیش پیش رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں آصف علی زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تحریک کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کو اعتمادمیں لینے پر بھی اتفاق ہوا، جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پر گفتگو کی گئی، اور حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں ق لیگ اور جہانگیر ترین گروپ زیر بحث رہا، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی گفتگو کی گئی، پی ڈی ایم اور پی پی کے درمیان فاصلوں پر گلے شکوے کیے گئے۔

    واضح رہے کہ آصف زرداری نے سیاسی رابطوں میں پھر تیزی لائی ہے، وہ کل لاہور پہنچیں گے، اور 24 فروری کو سراج الحق سے ملاقات کریں گے، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف سے بھی کل ملاقات ہوگی۔

    ذرائع پی پی کے مطابق آصف زرداری وفد کے ساتھ امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں میں تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوگی، یاد رہے کہ 13 فروری کو ملاقات آصف زرداری کی طبیعت خرابی پر ملتوی کی گئی تھی۔

  • ’آصف زرداری کاریگر سیاست دان ہیں‘

    ’آصف زرداری کاریگر سیاست دان ہیں‘

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے آصف علی زرداری کو ’کاریگر سیاست دان‘ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے آصف زرداری کو کاریگر سیاست دان قرار دیا اور کہا کاریگر اچھا لفظ ہے۔

    انھوں نے کہا آصف زرداری جو بیانات دیتے ہیں ان کے پیچھے خواہشات کا احساس کارفرما ہوتا ہے، ہمیں آصف زرداری کی سیاسی خواہشات کا بخوبی اندازہ ہے۔

    لیگی رہنما نے کہا آصف زرداری ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پارٹی کے اصل لیڈر سے بڑے لیڈر ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کا نام بھی تاریخ میں یاد رکھا جائے، اور ان کا کاریگر سیاست دان کے طور پر نام لکھا جائے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس، میٹنگز وغیرہ چھوڑ کر اس وقت ملک پر توجہ دینی چاہیے، ذاتی سیاست ہوتی ہے تو مفادات کا ٹکراؤ بھی ہوتا ہے، ہمیں ملک کو دیکھنا چاہیے، ہمارا بیانیہ واضح طور پر آ چکا ہے۔

    ادھر سکھر میں لیگی کارکنوں سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کی لہر پیدا ہو رہی ہے، اور عوام میں ترقی کی پیاس پیدا ہو رہی ہے، ن لیگ نے پنجاب میں عوام کی خدمت کی ہے، سندھ کے عوام چاہتے ہیں یہاں بھی پنجاب کی طرح ترقی ہو۔

  • آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ،25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

    آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ،25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

    اسلام آباد : سابق آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

    آصف زرداری کے خلاف ارسز ٹریکٹر ریفرنس میں 2 اپیلوں پر پیر کوسماعت ہوگی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

    نیب نے 2014میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تاہم آج تک نوٹس جاری نہ ہو سکا ، گزشتہ سماعت پر نیب نےنئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ایک اور ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا ، ارسز ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم میں آصف زرداری پر کرپشن کا الزام تھا۔

    احتساب عدالت نے آصف زرداری کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا ، جس کے بعد نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔

  • زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی:  کیس کو مثالی بنا کر فیصلہ دوں گا،چیف جسٹس کے ریمارکس

    زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی: کیس کو مثالی بنا کر فیصلہ دوں گا،چیف جسٹس کے ریمارکس

    اسلام آباد : ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کیس میں وکیل کو تیاری کیلئے ایک مہینے کا وقت دے دیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کو مثالی بنا کر فیصلہ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

    درخواست گزار اور وکیل اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے، عدالت میں فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے کہا پارلیمنٹ کے ہوتےعدالت سیاسی معاملات میں کیوں مداخلت کرے، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ آج میری تیاری نہیں ہے، فائل نہیں مل رہی اس لیےتیاری نہیں ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کیس کو مثالی بنا کر فیصلہ دوں ، وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ تیاری کے لیےآئندہ سال جنوری تک کا وقت دیاجائے۔

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ زیادہ وقت نہیں دیا جائے گاصرف ایک مہینےکاوقت دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر سماعت ملتوی کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

  • مشکوک ٹرانزیکشن: آصف زرداری پر فرد جرم عائد سے روکنے کی متفرق درخواست منظور

    مشکوک ٹرانزیکشن: آصف زرداری پر فرد جرم عائد سے روکنے کی متفرق درخواست منظور

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب سے زائد مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد سے روکنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 اعشاریہ 3 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے جاری کیا۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فرد جرم سے روک دیا اور آئندہ سماعت تک احتساب عدالت آصف زرداری پرفرد جرم عائد نہ کرے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا آئندہ سماعت تک حکم امتناع برقرار رکھا جائے، آصف زرداری کی جانب سے فاروق نائیک عدالت میں پیش ہوئےتھے، 14اکتوبر کو احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    حکم نامے کے مطابق آئندہ سماعت سے پہلے نیب رپورٹ ، پیراوائز تبصرے ہائی کورٹ میں جمع کرائیں، وکیل کے مطابق دائر ریفرنس میں مذکورہ جرائم کی طرف متوجہ نہیں کیا گیا، احتساب عدالت نےغلطی کی ہے، دفعہ265 کے تحت دائر درخواست احتساب عدالت نے خارج کی۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آصف زرداری پر فرد جرم عائد سے روکنے کی متفرق درخواست منظور کرلی ، کیس پر مزید سماعت 4 نومبر کو کی جائے گی۔

  • منی لانڈرنگ کیس: نیب نے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری  کو طلب کرلیا

    منی لانڈرنگ کیس: نیب نے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو طلب کرلیا

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کوطلب کرلیا اور منی ٹریل سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کوطلب کرلیا۔

    نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں رخسانہ بنگش کو19اکتوبرکودن 12بجے پیش ہونےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کرنی ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ رخسانہ بنگش نے اوپن مارکیٹ سے 2لاکھ 84ہزارڈالرزخریدے اور 3لاکھ 43 ہزار ڈالرز کوبیرون ملک بھی بھجوایا گیا۔

    نوٹس میں رخسانہ بنگش کومنی ٹریل سمیت تمام متعلقہ ریکارڈساتھ لانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی اورغیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔

  • نیویارک میں مبینہ پراپرٹی کی تحقیقات: آصف زرداری کی ضمانت میں8 نومبر تک توسیع

    نیویارک میں مبینہ پراپرٹی کی تحقیقات: آصف زرداری کی ضمانت میں8 نومبر تک توسیع

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیویارک میں مبینہ پراپرٹی کی تحقیقات کیس میں آصف زرداری کی ضمانت میں8 نومبر تک توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ‌ میں نیویارک میں مبینہ پراپرٹی کی نیب تحقیقات کا معاملے پر آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کی۔

    آصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔

    عدالت نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی متفرق درخواست منظور کرلی اور آصف زرداری کی ضمانت میں8 نومبر تک توسیع کر دی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا نیب آرڈیننس آنے کے بعد اب کیسز کی سماعت کا طریقہ کار کیا ہو گا، کیا آرڈیننس آنے کے بعد نیب گرفتاری طریقہ کار کیا ہو گا۔

    جس پر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ گرفتاری سے متعلق سابقہ طریقہ کار موجود ہے، جس پرجسٹس عامر فاروق نے کہا پارلیمنٹ کے پاس توئین پارلیمنٹ اختیار ہے، فاروق ایچ نائیک کا مزید کہنا تھا کہ جی پارلیمنٹ کے پاس توئین پارلیمنٹ کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

    جسٹس عمر فاروقی نے کہا کہ برطانیہ میں تو پارلیمنٹ کے پاس توئین پارلیمنٹ کا اختیار ہے جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس میں دیئے کہ پارلیمنٹ کے پاس قانون سازی کا سب سے بڑا اختیار ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے نیویارک میں آصف علی زرداری کی مبینہ پراپرٹی کی تحقیقات کیس کی سماعت 8 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔

  • آصف زرداری پر 10 ملین ڈالر کی رشوت کا الزام : نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

    آصف زرداری پر 10 ملین ڈالر کی رشوت کا الزام : نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹریکٹر ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، آصف زرداری پر 10 ملین ڈالر کی رشوت کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ نے ٹریکٹر ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

    اسلام آبادہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق بینچ میں شامل ہیں۔

    نیب نے ریفرنسز میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے ، ریفرنس میں آصف علی زرداری پر 10 ملین ڈالر کی رشوت کا الزام تھا۔

    احتساب عدالت نے آصف زرداری کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا ، جس پر نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا۔

    یاد رہے دو روز قبل احتساب عدالت نے 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی تھی۔