Tag: آصف زرداری

  • نیب  کی آصف زرداری  کو کل تک نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت

    نیب کی آصف زرداری کو کل تک نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق صدرآصف زرداری کو کل تک نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق نیب تحقیقات جاری ہے، اس حوالے سے نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کو خط لکھا۔

    خط بلاول ہاؤس اسلام آباد اور بلاول ہاؤس کراچی بھجوائے گئے ہیں ، خط میں آصف زرداری کو سوالنامے کا تحریری جواب دینے اور نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

    نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف زرداری 16جولائی تک ریکارڈنیب راولپنڈی کی ٹیم کوجمع کرائیں۔

    یاد رہے نیب نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن سے تمام ریکارڈ موصول ہوگیا تھا ، جس کے بعد تفتیشی ٹیم نے امریکا سے مزید معلومات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ نیویارک فلیٹ کسی اور کو منتقل کرنے پر ایم ایل اے لکھا جائے گا ، الیکشن کمیشن میں آصف زرداری نے نیویارک پراپرٹی ظاہرنہیں کی جبکہ نیویارک پراپرٹی رجسٹرار کی پرانی دستاویزات نیب کے پاس موجود ہے ، جس کے مطابق نیویارک میں جائیداد ملکیت آصف زرداری کی ہی تھی۔

    نیب دستاویز میں کہا گیا تھا کہ 20جون2007 کو5لاکھ 30ہزار ڈالرمیں اپارٹمنٹ خریدا گیا اور 7جون 2007کوآصف زرداری نےمیری این نامی خاتون کو پاورآف اٹارنی دیا۔

    خیال رہے آصف زرداری نےکیس میں 28جولائی تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے جبکہ آصف زرداری نے نیب سوالنامے کاجواب اور متعلقہ ریکارڈ جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی تھی۔

  • آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی کی  تحقیقات میں اہم پیشرفت

    آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    اسلام آباد : تفتیشی ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی کی  تحقیقات کیلئے امریکا سے مزید معلومات لینے کا فیصلہ کرلیا ، نیویارک فلیٹ کسی اور کو منتقل کرنے پر ایم ایل اے لکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو الیکشن کمیشن سے تمام ریکارڈ موصول ہوگئے ہیں ، جس کے بعد تفتیشی ٹیم نے امریکا سے مزید معلومات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک فلیٹ کسی اور کو منتقل کرنے پر ایم ایل اے لکھا جائے گا ، الیکشن کمیشن میں آصف زرداری نے نیویارک پراپرٹی ظاہرنہیں کی جبکہ نیویارک پراپرٹی رجسٹرار کی پرانی دستاویزات نیب کے پاس موجود ہے ، جس کے مطابق نیویارک میں جائیداد ملکیت آصف زرداری کی ہی تھی۔

    نیب دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 20جون2007 کو5لاکھ 30ہزار ڈالرمیں اپارٹمنٹ خریدا گیا اور 7جون 2007کوآصف زرداری نےمیری این نامی خاتون کو پاورآف اٹارنی دیا۔

    خیال رہے آصف زرداری نےکیس میں 28جولائی تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے جبکہ آصف زرداری نے نیب سوالنامے کاجواب دینے کیلئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی تھی۔

  • آصف زرداری کی طبیعت ناساز ،  اسپتال منتقل

    آصف زرداری کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیاہے ، والدکی علالت کے پیش نظربلاول بھٹو اسلام آباد سے اور بختاور دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر انھیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ، والد کی علالت کے پیش نظربلاول بھٹو اسلام آباد سے اور بختاور دبئی سے کراچی پہنچ گئیں ہیں۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، آصف زرداری کو تیزبخار تھا
    جبکہ ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا تھا۔

    خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کو دل، کمر درد اورشوگرکا مرض لاحق ہے۔

    واضح رہے 4 روز قبل آصف زرداری نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی تھی ، جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔

    سابق صدر نے افغانستان کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان صورتحال کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں، افغانستان معاملے پر نظر رکھنےکیساتھ سوچ و بچار بھی کرنا ہے

  • آصف زرداری کا شہباز شریف کو آموں کا تحفہ

    آصف زرداری کا شہباز شریف کو آموں کا تحفہ

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آم کی 15 پیٹیوں کا تحفہ بھجواتے ہوئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کوآموں کا تحفہ بھجوایا ، شہباز شریف کو آموں کی 15 پیٹیاں ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ بھیجی گئیں۔

    ذرائع پی پی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو نیک تمناؤں کا بھی پیغام بھجوایا، آصف زرداری نے ق لیگ کےشجاعت حسین ،پرویزالہیٰ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بھی آموں کا تحفہ بھیجا۔

    خیال رہے حکومت مخالف اپوزیشن جماعتیں پھر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہونے کو تیار ہوگئی اور شہبازشریف انتخابی اصلاحات پر آل پارٹیز کانفرنس کامیاب بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سے باہر پیپلزپارٹی اوراےاین پی نے بھی شرکت کی حامی بھر لی جبکہ فضل الرحمان ،پی ڈی ایم میں شامل دیگرجماعتوں نےبھی شرکت کافیصلہ کرلیا ہے۔

    شہبازشریف کی اپوزیشن جماعتوں کےقائدین سے اے پی سی تاریخ پرمشاورت جاری ہے ، حتمی تاریخ کااعلان اپوزیشن جماعتوں کے مشورےکے بعد کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کی اےپی سی جولائی کے پہلے ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

  • آصف زرداری کے خلاف ریفرنس میں 2 اہم کردار گرفتار

    آصف زرداری کے خلاف ریفرنس میں 2 اہم کردار گرفتار

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کے 2 سابق اعلیٰ افسران گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر جعلی اکاؤنٹس کیسز میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 118 کنال زمین غیر قانونی طور پر آصف زرداری کی کمپنی کے نام منتقل کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار افراد میں سابق ممبر سی ڈی اے اسلام آباد میاں وحیدالدین اور تحصیل دار اقبال شامل ہیں، ان ملزمان کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

    نیب کے مطابق ان ملزمان نے ایک سو اٹھارہ کنال کی اراضی غیر قانونی طور پر پارک لین کو الاٹ کی تھی، پارک لین کیس آصف زرداری اور بلاول سے منسلک ہے.

    دوسری طرف آج نیب راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق سیکریٹری توانائی سندھ آغا واصف کے اکاؤنٹس، اور جائیداد منجمد کر دیے، آغا واصف اور ان کے خاندان کے 13 بینک اکاؤنٹس اور پلاٹ بھی منجمد کیے گئے ہیں۔

    نیب نے اس فیصلے کی توثیق کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ آغا واصف نے نوری آباد منصوبے کو ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی سمری بھیجی، جس کا مقصد منصوبے کو قانونی کور دے کر شریک ملزمان کو فائدہ پہنچانا تھا۔

    نیب کے مطابق آغا واصف کی اہلیہ کے نام رجسٹرڈ کمپنی میں سرکاری چیک سمیت مشتبہ ٹرانزیکشنز سامنے آئیں، دونوں کو شامل تفتیش کر کے وضاحت کا موقع دیا گیا مگر وہ نہ آئے، لہٰذا عدالت ملزم کے اکاؤنٹس، پلاٹ منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کرے۔

  • آصف زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی

    آصف زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی۔

    تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے والد آصف زرداری کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کرونا ویکسین کا انجیکشن لگوا رہے ہیں۔

    آصفہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے والد آصف زرداری نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی، یہ کرونا ویکسین محفوظ اور کارآمد بھی ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے والد کو کرونا ویکسین لگنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا، انھوں نے لکھا آج اپنے والد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لیتے دیکھ کر مجھے بہت اطمینان ہو گیا ہے۔

    انھوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اپنے والدین اور اپنے پیاروں کو کرونا ویکسین لگوانے پر راغب کریں، یہ محفوظ اور مؤثر ہے۔

  • ’مریم نواز کی زبان کاٹنے کی دھمکی زرداری کے لیے تھی‘

    ’مریم نواز کی زبان کاٹنے کی دھمکی زرداری کے لیے تھی‘

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مریم نواز کی زبان کاٹنے والی دھمکی شاید آصف علی زرداری کے لیے تھی، تاہم انھوں نے ساتھ ہی ن لیگی خاتون رہنما کی دھمکیوں کی مذمت بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق آج نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا میرا خیال ہے زبان کاٹنے والی کل کی دھمکی شاید آصف زرداری کے لیے تھی۔

    انھوں نے کہا مریم نواز کا بنیادی مقصد 26 مارچ کی نیب طلبی پر کارکنان کو اشتعال دلانا ہے، ان کا لب و لہجہ مایوس کن تھا، ایسی دھمکیاں مریم نواز کے ذہن کی عکاسی کر رہی ہیں، ایک خاتون کرپشن کا جواب دینے کی بجائے لشکر کشی کر رہی ہے، وہ چاہتی ہیں ڈرا دھمکا کر قانون سے فرار حاصل کریں، ہم ان دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ آ چکی ہے، قانونی ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے، جلد براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں گے۔

    انھوں نے کہا پہلے جو بل قومی اسمبلی میں پاس ہوتا تھا وہ سینیٹ میں رک جاتا تھا، اب تحریک انصاف کی سینیٹ میں اکثریت ہے، اب ہماری کوشش ہوگی کچھ چیزوں میں ترامیم لائیں۔

    سینیٹر نے کہا سیاسی پلیٹ فارم کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا خطرناک ہے، انھوں نے ایک سیاسی جماعت کو جرائم پیشہ لوگوں کی آماج گاہ بنا دیا ہے، یہ چاہتے ہیں کوئی بری صورت حال پیدا ہو مگر انھیں اچھے طریقے سے ڈیل کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن میں خطاب میں کہا تھا کہ کسی نے بھی اگر ہمارے قائد میاں نواز شریف کے خلاف غلط زبان استعمال کی تو ہم اب ان کی زبان کھینچ لیں گے۔

  • براڈشیٹ کمیشن کی آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ کھولنے کی  سفارش

    براڈشیٹ کمیشن کی آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ کھولنے کی سفارش

    اسلام آباد: براڈشیٹ کمیشن نے آصف زرداری کےسوئس مقدمات کاریکارڈکھولنے کی بھی سفارش کردی اور کہا نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کرکےجائزہ لے کہ اسکا کیا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈعظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈشیٹ کمیشن نے اپنا کام مکمل کرلیا، کمیشن کی رپورٹ میں جہاں ہوشرباانکشافات کئے گئے وہیں آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔

    رپورٹ میں کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہر ریکارڈ کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کرکےجائزہ لے کہ اسکا کیا کرنا ہے، سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب کے اسٹور روم میں موجود ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم جاننا چاہتی ہے سوئس اکاؤنٹس کا پیسہ کہاں گیا اور اب یہ ممکن ہوگا عوام جان سکیں گے کہ وہ پیسہ کہاں گیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کو 15لاکھ ڈالر ادائیگی کی فائلز چاروں جگہ سے غائب ہے، رپورٹ پربراڈشیٹ کمیشن کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    انھوں نے مزید کہا براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ بہت اہم ہے ،اس سے نیب کو مدد ملےگی، نیب کو 90کی دہائی کے مقدمات نمٹانے میں مدد ملے گی۔

  • آصف زرداری ن لیگ پر کیوں بھڑکے، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    آصف زرداری ن لیگ پر کیوں بھڑکے، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    لاہور: پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں میں دوریاں کیوں ہوئیں؟ مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری ن لیگ پر کیوں بھڑک اٹھے؟ اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اختلافات اور پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری کے غصے کی وجوہ سامنے آ گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ہائی کمان کی ویڈیو لنک میٹنگ کی باتیں سامنے آنے پر آصف زرداری پر بجلیاں گریں، ن لیگ کی دوہری پالیسی سامنے آنے پر وہ سخت برہم ہوئے۔

    ویڈیو لنک میٹنگ میں نواز شریف، مریم، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار شریک تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور حمزہ شہباز پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نہیں بنوانا چاہتے تھے، کیوں کہ ان کے چیئرمین سینیٹ بننے پر پی پی کی پنجاب میں مضبوطی کا خوف تھا، جب کہ مریم نواز یوسف رضاگیلانی اور پیپلز پارٹی سے اتحاد کے حق میں تھیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کو خوف لاحق تھا کہ اگر موقع دیاگیا تو پیپلز پارٹی پنجاب میں مضبوط ہو جائے گی، اسی لیے لیگی ارکان نے منصوبہ بندی کے تحت بیلٹ پیپر پر یوسف گیلانی کے نام پر مہر لگا دی۔

    مسلم لیگ ن کا اجلاس، مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات، سخت جملوں کا تبادلہ

    ن لیگ اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنوانا چاہتی تھی، لیکن پیپلز پارٹی ناخوش تھی، اعظم نذیر تارڑ بے نظیر قتل کیس میں جائے وقوعہ سے فرانزک ثبوت مٹانے والے پولیس افسران کے وکیل تھے۔

    اجلاس کی جو ویڈیو لیک ہوئی اس سے معلوم ہوا کہ ن لیگ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حق میں نہیں تھی، کیوں کہ ن لیگ کا خیال تھا کہ بزدار جیسا کمزور وزیر اعلیٰ ن لیگ کے حق میں ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے سے ق لیگ کے مضبوط ہونے کا رسک ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ ویڈیو لنک اجلاس کے نکات لیک ہوئے، اور آصف زرداری ن لیگ کی دوہری پالیسی سے ناراض تھے، ویڈیو لنک اجلاس کے حقائق سامنے آنے پر آصف زرداری نے جذباتی باتیں کیں۔

    دوسری طرف نواز شریف نے پی ڈی ایم اجلاس میں ایسے خطاب کیا جیسے وہ ن لیگ کے رہنماؤں کو لیکچر دے رہے ہوں، پی ڈی ایم رہنماؤں کو یہ بڑا ناگوار لگا۔

  • استعفے، مولانا فضل الرحمان نے پی پی کو جمہوری اصول یاد دلا دیا

    استعفے، مولانا فضل الرحمان نے پی پی کو جمہوری اصول یاد دلا دیا

    اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جمہوری اصول یاد دلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دو ٹوک مؤقف کے ساتھ استعفوں کی مخالفت کی، جس پر مولانا فضل الرحمان نے اجلاس سے خطاب میں کہا پی ڈی ایم کی 10 میں سے 9 جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو استعفوں پر تحفظات ہیں، لیکن جمہوریت کے اصولوں پر جائیں تو اکثریتی فیصلہ استعفے کے حق میں ہے، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے، امید ہے پی پی جمہوری اصولوں کی پاس داری کرے گی۔

    مولانا فضل الرحمان اجلاس میں خطاب کے دوران بڑی پارٹیوں کی بڑی بڑی باتیں سن کر جذباتی ہوگئے، کہا بڑوں کی قربانیوں کا ذکر کرنے سے اہم عوام کے لیے درست فیصلہ کرنا ہے، امت کے لیے آبا و اجداد کی قربانیاں بیان کروں تو حاضرین رو پڑیں۔

    مریم نواز نے والد سے متعلق بیان پر آصف زرداری کو کیا جواب دیا؟

    ان کا کہنا تھا ہم بڑی بڑی تقریریں کرنے نہیں عوام کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، عوام کے لیے درست فیصلہ کرنا اہم ہے۔

    قبل ازیں، پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی آصف علی زرداری کے ویڈیو لنک خطاب پر ردِ عمل دیا تھا، مریم نواز اجلاس میں آصف زرداری کے ریمارکس پر برہم ہو گئیں، اور آصف زرداری سے شکوہ کر بیٹھیں،انھوں نے کہا سیاست میں ہمارے خاندان نے بھی بہت مشکلات دیکھیں، ایسے موقع پر طنزیہ سیاست نہیں ہونی چاہیے۔