Tag: آصف زرداری

  • شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف

    شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف

    پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدرمیں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا ہے کہ شہباز کو ہٹانے بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں جاری ہیں لیکن عوامی رائےکےبرعکس جو بھی وزیراعظم آئے گا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔

    مشیر اطلاعات کےپی کا کہنا تھا کہ بلاول شیروانی پہننے کیلئےسرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، باپ بیٹے دونوں وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئےسرگرم ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہے، آصف زرداری جعلی کےبجائےاصلی مینڈیٹ پر بیٹے کووزیراعظم بنائیں۔

    صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں،چوری شدہ مینڈیٹ کیخلاف ہماری تحریک منطقی انجام کےقریب ہے۔

    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز : پی ٹی آئی کا عالمی عدالت جانے کا عندیہ

    ایک گورنر مشکل میں آنے والے ہیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

  • مدارس رجسٹریشن بل : صدر آصف زرداری کے  اعتراضات  کی تفصیلات سامنے آگئیں

    مدارس رجسٹریشن بل : صدر آصف زرداری کے اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری کے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں، 8 اعتراضات اٹھائے اور مدارس رجسٹریشن کے پہلے سے موجود قوانین کا حوالہ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں ، صدر مملکت آصف زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر 8 اعتراضات اٹھائے اور مدارس رجسٹریشن کے پہلے سے موجود قوانین کا حوالہ دیا۔

    اعتراض میں کہا گیا کہ نئے بل کی مختلف شقوں میں مدرسے کی تعریف تضاد ہے، مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آرڈیننس 2001 موجودہے، نئی قانون سازی ممکن نہیں ، اسلام آباد کیپٹیل ٹیریٹوری ٹرسٹ ایکٹ 2020 بھی موجود ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مدارس کو سوسائٹی رجسٹر کرانے سے تعلیم کےعلاوہ استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، رجسٹریشن سے فرقہ واریت کے پھیلاؤ کا خدشہ ہوگا اور ایک ہی سوسائٹی میں بہت مدرسوں سے امن کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہوگا۔

    اعتراض میں کہنا تھا کہ سوسائٹی میں مدرسوں کی رجسٹریشن سے مفادات کا ٹکراؤ ہو گا، ایف اے ٹی ایف، دیگر عالمی ادارے اپنی آرا اور ریٹنگز میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

    صدر نے اعتراض میں کہا کہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں دینی تعلیم داخل نہیں ہے، فائن آرٹ تعلیم داخل ہے، دینی تعلیم اور فائن آرٹ رکھتے ہیں تو تنازع ہوگا اور سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ سے مختلف نکتہ نظر رکھنے والوں کا تنازع ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن اس ایکٹ کےذریعے شروع کیا تو قانون کی گرفت کم ہوسکتی ہے، قانون کم اور من مانی زیادہ ہوگی، مدارس سے متعلق بل بنانے کیلئے عالمی سطح کے امور کو مدنظر رکھا جائے، مجوزہ بل منظور ہونے سے عالمی سطح پر پابندیوں کا خدشہ ہے۔

    صدر پاکستان کے اعتراضات پر حکومت پاکستان نے غور شروع کردیا اور وزیر اعظم کی مدارس سے متعلق بل کا درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں جاری ہے۔

    ’مولانا فضل الرحمان کا مدارس بل پاس ہوا تو 18 ہزار مدارس ختم سمجھیں‘

  • صدر مملکت نے دینی مدارس رجسٹریشن بل پر پھر اعتراض لگا کر بھجوا دیا

    صدر مملکت نے دینی مدارس رجسٹریشن بل پر پھر اعتراض لگا کر بھجوا دیا

    اسلام آباد: جے یو آئی اور حکومت کے درمیان دینی مدارس رجسٹریشن بل پر ڈیڈ لاک آ گیا ہے۔

    ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دینی مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراض لگا کر بل واپس بھجوا دیا، حکومت اس پر آئندہ ہفتے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے۔

    ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کے پاس بل کو 10 روز سے زیادہ غور کرنے کا اختیار نہیں ہے، قانونی طور پر بل ایکٹ بن چکا ہے، اب حکومت گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے۔

    جمعیت علمائے اسلام کا مؤقف ہے کہ صدر مملکت ایک بار اس پر اعتراض کر چکے ہیں جو اسپیکر نے درست کر دیا، اب بل پر مزید اعتراض کی گنجائش نہیں ہے۔

    ادھر ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مدرسہ رجسٹریشن بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا ہے، بل دستخط کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا، صدر کی جانب سے بل واپسی کا علم نہیں ہے۔

  • آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس نیب کو واپس بھیجنے کے حوالے سے محفوظ فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے نواز شریف، آصف علی ذرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت کی۔

    نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان جبکہ صدر مملکت کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی احتساب عدالت پیش ہوئے۔

    فاروق ایچ نائیک نےکہاریفرنس میں مجموعی طور پر 5 ملزمان ہیں،نیب ترامیم کے بعد یہ کیس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، کیس 80.5 ملین کا ہے یعنی 500 ملین سے کم کا الزام ہے، کیس کو واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا جائے۔ جج نے ریمارکس دیےتمام فریقین اس نقطہ پر متفق ہیں کہ ریفرنس اِس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، جب یہ کیس آیا تھا اس وقت آصف علی ذرداری کو صدارتی استثنیٰ نہیں ملا تھا۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف علی ذرداری پہلے بھی صدر بنے تو استثنیٰ لیا، آصف علی ذرداری جب صدارت سے اترے تو دوبارہ نیب میں پیش ہوئے تھے، احتساب عدالت ریفرنس واپس بھیج دے، آگے نیب کا اختیار کیس کس کو بھیجتی ہے،اب کیس جس کے پاس جائے گا وہاں سوال ہوگا کہ کیا آصف علی ذرداری پر کیس بنتا ہے یا نہیں۔

    وکیل قاضی مصباح نے کہا اس سے قبل جب عدالت نے فیصلہ کیا تو کیس واپس نیب کو بھیجا گیا، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فیصلے کی روشنی میں کیس واپس احتساب عدالت میں آیا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ نیب پراسیکیوٹر نےکہاالزام ہے آصف علی زرداری نے چیک دیا جو باؤنس ہوگیا، جب ایک کیس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار ہی نہیں تو میرٹ ڈسکس نہیں ہوں گے، عدالت نے فیصلہ کرنا ہے کہ ریفرنس واپس نیب کو بھیجا جائے گا یا نہیں، صدر آصف علی ذرداری کو صدارتی استثنیٰ ہے، صدر کے خلاف کیس چل ہی نہیں سکتا۔

    وکیل نے مزید کہا کہ آصف علی ذرداری کا کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا جائے گا اور نواز شریف کا کیس الگ ہوگا اور آصف علی زرداری کا کیس الگ چلے گا،اس سے قبل جب کیس واپس بھیجا گیا تھا تو آصف علی ذرداری صدر نہیں تھے، عدالت صدر زرداری کو پہلے ہی استثنیٰ دے چکی ہے، یہ کیس یہی رکا رہے گا جب تک آصف علی زرداری صدر ہیں،عدالت نواز شریف کی حد تک ریفرنس واپس بیجھ دے آصف علی زرداری کی حد تک سٹے رکھے۔

    فاروق ایچ نائیک نےکہااگر عدالت کیس واپس کرنے کی بجائے کسی اور عدالت بیجھے گی تو یہ میرٹ کو ڈسکس کرنے کے مترادف ہے،اس عدالت کے پاس کیس چلانے کا سٹے آڈر دینے کا بھی اختیار نہیں، آصف علی زرداری کے خلاف آڈر کرنے کا کوئی حق نہیں، عدالت یہ ریفرنس پاس رکھتی ہے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت نیب کے کالے کرتوت انہی کے حوالے کرے۔

    نیب کو ریفرنس واپس بھیجنے سے متعلق درخواست پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 14 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

  • ’پاکستان کو بحرانوں سے صرف آصف زرداری نکال سکتے ہیں‘

    ’پاکستان کو بحرانوں سے صرف آصف زرداری نکال سکتے ہیں‘

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف آصف زرداری نکال سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے بدترین حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے، وہ اپنے بدترین مخالفین کو بھی ٹیبل پر بٹھانے کی بات کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کراچی ہم سب کا ہے، پی پی کے سوا کسی نے بدترین انتقامی کارروائی کا سامنا نہیں کیا اور جانوں کا نذرانہ نہیں دیا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت چلی جائے تو کسی سے بات چیت نہیں ہو، منفی سوچ کو ختم کرکے دل بڑا کرنا ہوگا، ہم سب محب وطن ہیں ہمیں ملک کو مضبوط کرنا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اتحاد کی ضرورت ہے، ایسا نہ ہو کہیں دیر ہوجائے، ہمیں لوگوں کو حقیقت بتانے، بھائی کو بھائی سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت صحافی اور میڈیا بہتری کے لیے جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کوئی نہیں کرسکتا، جس خبر سے ملک یا کسی کا نقصان ہو تو اس سے گریز کرنا چاہیے، آزادی صحافت کے لیے ہم پہلے بھی کھڑے تھے اب بھی کھڑے رہیں گے۔

  • پارک لین اور توشہ خانہ ریفرنس، صدر آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا

    پارک لین اور توشہ خانہ ریفرنس، صدر آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری کو پارک لین اور توشہ خانہ ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    احتساب عدالت نے صدر آصف زرداری کیخلاف ریفرنسزکی سماعت روک دی ، جج ناصرجاوید نےنیب کیسزمیں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں پرفیصلہ جاری کیا۔

    جس میں کہا گیا کہ صدر زرداری جب تک صدر ہیں ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگےنہیں بڑھ سکتی ، ان کی جانب سےآئین کےآرٹیکل248ٹوکےتحت درخواست دائرکی گئی۔

    فیصلے میں کہنا تھا کہ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا صدر زرداری جب تک صدر ہیں کیسزکی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی ، پراسکیوشن کی جانب سےدرخواستوں پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی۔

    عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 248 ٹو کے تحت صدر کیخلاف کوئی کیس ہوسکتا ہےنہ کارروائی جاری رہ سکتی ہے، صدر زرداری کی صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

  • صدر آصف زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا کی ملاقات

    صدر آصف زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا کی ملاقات

    اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے ملاقات کی ہے، جس میں جاپانی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری بار صدر بننے پر مبارک باد پیش کی، اور جاپانی شہنشاہ ناروہیٹو کی جانب سے تہنیتی پیغام بھی دیا۔

    جاپانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جاپان میں تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت، اور عوامی روابط میں تعلقات بڑھانا ہوں گے۔

    انھوں نے کہا پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، جاپان پاکستان کا کلیدی ترقیاتی پارٹنر رہا ہے، پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جاپانی کاروباری ادارے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھائیں۔

    صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کر دیا

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے تحت پاکستان کی ترقی میں معاونت کر رہا ہے، پاکستان آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے، پاکستان تربیت یافتہ افرادی قوت بھیج کر جاپان کی انسانی وسائل کی ضروریات پوری کر سکتا ہے، جاپانی آٹوموبائل کمپنیاں پاکستان سے مصنوعات برآمد کرنے کے لیے پیداوار بڑھائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جاپانی بینکوں کی پاکستان واپسی، اور کام شروع کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، صدر مملکت نے پاکستان کے موجودہ سماجی و اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ جاپانی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان ایک اسٹریٹجک محل وقوع اور بہت بڑی آبادی کا حامل ملک ہے۔

    سفیر نے کہا پاکستانی آم کی جاپان کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جاپان کا کامیاب دورہ کیا، پاکستان کی نوجوان نسل ملک کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت سے پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے بھی ملاقات کی، اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی، صدر مملک نے کہا پاکستان یمن تعلقات مذہب، ثقافت اور اقدار کے مشترکہ رشتوں پر مبنی ہیں، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • آصف زرداری کی صدر پاکستان بننے کے بعد کراچی آمد،  مزارِ قائد پر حاضری

    آصف زرداری کی صدر پاکستان بننے کے بعد کراچی آمد، مزارِ قائد پر حاضری

    کراچی : آصف زرداری نے صدر پاکستان بننےکے بعد کراچی میں مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے صدر پاکستان بننے کے بعد کراچی کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    صدرمملکت کےساتھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پی پی ارکان بھی موجود تھے۔

    صدرمملکت کی جانب سے مزارقائد پر پھول رکھے گئے اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی، اس موقع پر صدر زرداری نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی لکھے۔

    صدر زرداری آج لاڑکانہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بےنظیربھٹو کی قبروں پر حاضری دیں گے۔

  • صدر مملکت کی رمضان المبارک  کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

    صدر مملکت کی رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے رمضان کے رحمتوں اور مغفرتوں سےبھرپور مہینے کے آغاز پر پاکستانی قوم کومبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں رمضان کے رحمتوں اور مغفرتوں سےبھرپور مہینے کے آغاز پر پاکستانی قوم کومبارکباد دی۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اوربندگی میں سرشار ہونے کا موقع دیتا ہے، رمضان ہمیں ایک مثالی مسلمان بننےکاسنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ مسلمان اس مہینےمیں احکامات ِالٰہی پرعمل کرکےعبادات میں مصروف ہوجاتےہیں ، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر روزے اس لیے فرض کیے تاکہ وہ پرہیزگاربن سکیں، روزہ اللہ کےحکم پربھوک،پیاس برداشت کرنےکیساتھ تمام منکرات سے بچنے کا نام بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیبت،گالم گلوچ،مکروفریب،رشوت،سودخوری سےبچ کرہی تقوی کاحصول ممکن ہے، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ اوربدنظری جیسےگناہوں سے بچ کر تقویٰ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    صدر مملکت نے پیغام میں کہا کہ رمضان امت کے درمیان ہمدردی، ایثار، اخوت اور بھائی چارےکاپیغام لےکرآتاہے، معاشرے کے غربا، مساکین، نادار اور کمزور طبقات کا احساس کرکے ان کی مددکریں اور مخیرحضرات بڑھ چڑھ کر زکوٰۃ و صدقات اور خیرات ادا کریں، غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مالی مدد کریں ، اس سلسلےکو سارا سال جاری رکھیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام ِ عالم اورمسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کی بھی مددکریں، دنیا،مسلم امہ غزہ میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ، دعاہے اللہ ہمیں رمضان کی برکتوں،فضیلتوں سےمستفیدہونےکی توفیق عطافرمائے۔

  • سعودی قیادت کی جانب سے آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    سعودی قیادت کی جانب سے آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    اسلام آباد : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آصف علی زرداری کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے۔

    سعودی قیادت کی جانب سے صدرآصف علی زرداری کو مبارکباد کا پیغام موصول ہوا، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے صدر آصف زرداری کے نام مکتوب میں نیک جذبات اورصدرپاکستان کیلئے کامیابی، ملک کیلئے ترقی وکامرانی کی امید کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدرآصف علی زرداری کے لئے نیک تمناؤں کااظہارکرتےہوئےکہا تھا کہ پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں میں گہرےبرادرانہ تعلقات ہیں، امید ہے آپ کے دورمیں پاک ترکیہ کےعوام کی خوشحالی کیلئےتعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

    چین کے صدرشی جن پنگ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دونوں ملک اچھے پڑوسی، اچھےدوست، اچھےشراکت داراوراچھےبھائی ہیں، دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیرمیں نتیجہ خیزنتائج حاصل کیے ، چین اورپاکستان کے درمیان روایتی دوستی کوآگے بڑھانے کیلئے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔