Tag: آصف زرداری

  • آصف زرداری کو 3 قائمہ کمیٹیوں کا ممبر بنا دیا گیا

    آصف زرداری کو 3 قائمہ کمیٹیوں کا ممبر بنا دیا گیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 3 قائمہ کمیٹیوں کا ممبر بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو تین قائمہ کمیٹیوں کی ممبر شپ دی گئی ہے، جن میں کامرس اینڈ ٹیکسٹائل، صنعت و تجارت اور آبی وسائل شامل ہیں۔

    ممبر بننے کے بعد اب اسمبلی اجلاس کے علاوہ بھی آصف زرداری کمیٹی اجلاسوں میں شریک ہو سکیں گے۔

    قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو بھی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار ہے، اسپیکر اسد قیصر نے آصف زرداری کو 3 کمیٹیوں کا ممبر بنانے کا حکم جاری کیا۔

    تازہ خبر پڑھیں:  پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے 5 رکنی وفد کا اعلان کر دیا

    خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک ملاقات میں ملک کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لیے میثاق معیشت کمیٹی مشورہ دیا تھا جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن کے اراکین کو شامل کرنے کی بات کی گئی تھی۔

    دو دن قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آصف زرداری سے ملاقات کی تھی، جس کے بارے میں ذرایع نے کہا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سابق صدر سے ملے، تاہم صادق سنجرانی نے اس بات سے انکار کر دیا تھا۔

    ادھر پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت کے لیے پانچ رکنی وفد کا اعلان کر دیا ہے، بلاول بھٹو اے پی سی میں شرکت کریں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ کل ہوگا۔

  • چیئرمین سینیٹ توازن برقرار رکھ پائیں گے یا نہیں، مجھے نہیں پتا: آصف زرداری

    چیئرمین سینیٹ توازن برقرار رکھ پائیں گے یا نہیں، مجھے نہیں پتا: آصف زرداری

    اسلام آباد: نیب کی ٹیم سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کو پارلیمنٹ ہاؤس سے لے کر روانہ ہوگئی، سارجنٹ ایٹ آرمز نے پی پی شریک چیئرمین اور سعد رفیق کو نیب ٹیم کے حوالے کیا۔

    دریں اثنا، آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا چیئرمین سینیٹ توازن برقرار رکھ پائیں گے۔

    سابق صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ تو سیاسی باتیں ہیں، سیاسی لوگوں سے پوچھیں، ہمیں کیا پتا۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر انھوں نے کہا کہ اگر تحریک آئی تو کیا بتا کرآئے گی؟

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ معاملہ اے پی سی میں زیر غور آئے گا، جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ جو اے پی سی بلا رہے ہیں یہ وہی بتائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، صادق سنجرانی

    خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک کے پیشِ نظر آج آصف زرداری سے چیئرمین سینیٹ نے خصوصی ملاقات کی۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی نے آصف زرداری سے غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چھٹی کے دن پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔

    تاہم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ان کی عیادت کے لیے آیا تھا۔

  • آصف زرداری سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، صادق سنجرانی

    آصف زرداری سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، صادق سنجرانی

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ان کی عیادت کیلئے آیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور آصف زرداری کے درمیان اہم ملاقات ختم ہوگئی دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

    ملاقات سے واپسی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آصف زرداری صاحب کی تیمارداری کے لیے آیا تھا۔

    اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے زرداری صاحب سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی بات کی؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

    تحریک عدم اعتماد جیسی کوئی بات نہیں یہ معاملہ دیکھ لیں گے، چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی اس معاملے پر ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی، جب اے پی سی ہوگی تب دیکھ لیں گے۔

  • آصف زرداری نے تحقیقاتی کمیشن سے متعلق فیصلہ اے پی سی پر چھوڑ دیا

    آصف زرداری نے تحقیقاتی کمیشن سے متعلق فیصلہ اے پی سی پر چھوڑ دیا

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے تحقیقاتی کمیشن سے متعلق فیصلہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 10 سالہ قرضوں کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے ہائی پاورڈ کمیشن سے متعلق پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ اس کا فیصلہ اے پی سی کرے گی۔

    آصف زرداری سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت گرانا نہیں تو پھر کیا ہے؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ حکومت گرانے کا فیصلہ اے پی سی ہی کرے گی۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تحقیقاتی کمیشن کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ اے پی سی کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو طلب

    صحافی کے سوال کہ کیا این آر او کو میثاقِ معیشت کا نام دیا گیا ہے، پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اِن سے کچھ لینا ہوتا تو بار بار جیل تھوڑی جاتے، این آر او لینا ہوتا تو 12،12 سال قید نہیں کاٹتے۔

    خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی، مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی سربراہی کریں گے۔

    اے پی سی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی شریک ہوں گی۔

  • میں نے 8 سال 3 مہینے این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا، آصف زرداری

    میں نے 8 سال 3 مہینے این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا، آصف زرداری

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے کہا میں نے 8 سال 3 مہینے این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا، وزیراعظم پہلےمیثاق معیشت پراپنا مؤقف واضح کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا 8 سال 3ماہ پہلے این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا؟

    آصف زرداری کا کہنا تھا وزیراعظم پہلےمیثاق معیشت پراپنامؤقف واضح کریں، وزیراعظم کی تجاویز سامنے آئیں گی تو پھراپنی پارٹی سے بات کریں گے اور میثاق معیشت پردیگرجماعتوں سےبھی بات کریں گے،آصف زرداری

    میثاق معیشت پر حکومتی آمادگی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ اسپیکر کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، اسپیکر کسی جماعت سے نہیں بلکہ نیوٹرل ہوتا ہے۔

    وزیراعظم کے ایمنسٹی اسکیم اچھوں کے لئے اچھی اور بروں کے لئے بری کے بیان سے متعلق سوال آصف زرداری نے جواب دیا کہ پھر تو ایمنسٹی اسکیم عمران خان کے لئے بری ہوگی۔

    سابق صدر نے کہا کہ فاٹا الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی بحث طلب ہے۔

    مزید پڑھیں :  نیب کا رویہ میرے ساتھ عزت والا ہے، آصف زرداری

    گذشتہ روز بھی میڈیا سے گفتگو کرتے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  نیب کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا اور عزت والا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے چوٹ کھا لی ہے اب حالات ٹھیک ہوجائیں گے، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ نیب کا رویہ میرے ساتھ عزت والاہے ، میں بھی نیب حکام کی دل سے عزت کرتاہوں، اگر حکومت یا کسی سے این آر او لینا ہوتا تو یہاں نہیں بیٹھا ہوتا، تفتیشی حکام اپنی استعداد کےمطابق مجھ سے سوال کرتے ہیں اور میں اُن سے تعاون کرتا ہوں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ تو بیٹھ گئے مگر عمران خان کے ساتھ مستقبل میں بیٹھنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ سیاسی قوت سے نہیں آئے، آج اور مشرف کی حکومت میں صرف ایک ہی فرق ہے

  • بلاول نے ذوالفقار بھٹو اور اپنی والدہ کا پرچم سنبھال رکھا ہے: آصف زرداری

    بلاول نے ذوالفقار بھٹو اور اپنی والدہ کا پرچم سنبھال رکھا ہے: آصف زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ذوالفقار بھٹو اور اپنی والدہ کا پرچم سنبھال رکھا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بے نظیر بھٹو کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا.

    انھوں نے کہا کہ ملک سےغربت، جہالت کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، بے نظیرکے مشن پرچل کرترقی یافتہ معاشرےکے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے.

    آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیربھٹو کے نظریے پر پارلیمنٹ کے اختیارات کا تحفظ کریں گے. شدت پسند سوچ کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سےمزاحمت کرتے ہیں.

    مزید پڑھیں: حساب کتاب اور پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے، آصف زرداری

    سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خود مختاری دی، گلگت بلتستان، کے پی عوام کو شناخت دے کر پارٹی منشور پرعمل کیا.

    آصف زرداری نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ جمہوری قوتیں ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں، عوام غربت، مہنگائی، بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل پر پریشان ہے، کارکنان بلاول بھٹو کی طاقت بن کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں، بلاول بھٹو کی صورت میں نوجوان قیادت سامنے آچکی ہے.

  • بلاول بھٹو کا آصف زرداری سمیت دیگر اراکین  کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ

    بلاول بھٹو کا آصف زرداری سمیت دیگر اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری نے آصف علی زر داری سمیت دیگر اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ماضی میں سابق صدر زر داری ہر الزام سے بری ہوئے، اب بھی انشاءاللہ با عزت بری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس شروع ہوتے ہی بلاول بھٹو زرداری نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن بہت اہم ہوتے ہیں معاشی فیصلے لیئے جاتے ہیں، سیشن ایک ہفتے سے زیادہ سے چل رہا ہے،اس ایوان کے چار نمائندوں کو بجٹ سیشن میں نہیں آنے دیا جا رہا۔

    بلاول کا کہنا تھا افسوس ہماری پارٹی کو آپ کو روزانہ اپروچ کرنا پڑا رہا ہے، ماضی میں بھی سابق صدر زرداری ہر الزام سے باعزت بری ہوئے، ہم آج بھی ہر فورم پر لڑ رہے ہیں، انشاءاللہ سابق صدر زرداری باعزت بری ہوں گے۔

    پی پی چیئرمین نے کہاکہ یہ جو چل رہا ہے جمہوریت کی توہین ہے، آپ کی کرسی سے جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے، پھر مطالبہ کرتا ہوں جو ہمارا حق اور ایوان کی روایت ہے وہ پوری کریں اور آصف علی زرداری اور دیگر ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

    اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک سال تک تعاون کرنے کے باوجود بغیرجرم ثابت ہوئے آصف ہوئے آصف زرداری کوگرفتارکیا گیا تاکہ حکومت بجٹ کو رگ کرسکے، جرم ثابت ہونے تک بے قصورہونا حق ہے مراعات نہیں۔

    ان کا کہنا تھا سیاسی اختلاف کے باوجودجمہوری آئینی حق کے لئے بولنے پرایم کیوایم کوسراہتا ہوں۔

  • احتساب عدالت نے آصف زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی

    احتساب عدالت نے آصف زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی ،آصف علی زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حراست میں ہیں۔

    تٍفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے بچوں سے ملاقات کے لئے احتساب میں درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ آصف علی زرداری کی بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دیں۔.

    احتساب عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری سے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی۔

    خیال رہے کہ آصف علی زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حراست میں ہیں۔

    دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، قانونی ٹیم کا کہنا ہے دونوں کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے قانونی نکات کو نظرانداز کیاگیا۔

    مزید پڑھیں : سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت حاصل کرنے کا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست ضمانت وکیل کےتوسط سےدائرکی جائے گی، درخواست ضمانت چند روز میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

    یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو زرداری ہاؤس سے گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

  • آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر ، بختاور بھٹو میدان میں آگئیں

    آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر ، بختاور بھٹو میدان میں آگئیں

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں،  آصف زرداری واحد صدررہےجنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیے ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر کہا عمران خان کوآئین کے بارے میں کچھ معلومات نہیں، یہی وجہ ہے زیادہ تراسپورٹس مین کوچنگ کی طرف جاتےہیں، رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں۔

    بختاوربھٹو نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا آصف زرداری واحد صدررہےجنہوں نے صدارتی اختیار پارلیمنٹ کودیے، پی ٹی آئی کے وزیرکھیل جیسے کم فہموں کوتعلیم کی ضرورت ہے، پھرکہوں گی پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں،اختیاری نہیں۔

    گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی نے کہا تھا بغیرکسی جرم کےمیرےوالد7روزسےنیب کی تحویل میں ہیں، بطوررکن اسمبلی اجلاس میں شرکت کوئی مراعات نہیں حق ہے، پی ٹی آئی اسپیکرنےاب تک پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کئے۔

    اس سے قبل بھی انھوں نے کہا تھا پی ٹی آئی حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے، مشرف اورضیاالحق بھی فارمولے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے، پی ٹی آئی کی کمزورحکومت کیسے کچھ حاصل کرسکتی ہے؟فیصل واوڈا کے بیرون ملک اثاثے ظاہرہوئے لیکن نیب نے ایکشن نہیں لیا، پرویزخٹک، وزیراعظم کی بہن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر ترین پر بھی یہی الزامات ہیں۔

  • نیب کی آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں کوئی بدنیتی نہیں،  تفصیلی فیصلہ

    نیب کی آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں کوئی بدنیتی نہیں، تفصیلی فیصلہ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت منسوخی کے تفصیلی فیصلہ میں کہا نیب کی آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں کوئی بدنیتی نہیں، نیب نے تحقیقات کا ریکارڈ پیش کیا اور تمام پہلودیکھنے کے بعد ضمانت خارج کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، تفصیلی فیصلہ 7صفحات پرمشتمل ہے، فیصلے پر جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی کےدستخط ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق گرفتاری میں بدنیتی ہوتو عبوری ضمانت دی جا سکتی ہے، اور غیر معمولی حالات بھی ہونے چاہیئں، نیب کی آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں کوئی بدنیتی نہیں، سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق نیب نے اتھارٹی استعمال کی۔

    فیصلے میں مزید کہاگیاکہ وائٹ کالر کرائم کی آسانی سے نشاندہی نہیں کی جاسکتی،نیب نے ملزم سے تفتیش کرنا تھی ۔۔نیب نےآصف زرادری کی تحقیقات سے متعلق ریکارڈ پیش کیا ، منی لانڈرنگ اور دیگر معاملات پردستاویزات جمع کرائی گئیں اور تمام پہلودیکھنے کے بعد آصف زرداری کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

    تفصیلی فیصلے کے مطابق آرٹیکل 91 کےتحت تفتیش کرنے کیلئے گرفتاری کی استدعا کی گئی، آصف زرداری کی درخواست میرٹ پرنہ ہونے کے باعث خارج کر دی گئی۔

    مزید پڑھیں : اسلام آبادہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو بلاول ہاؤس سے گرفتار کرلیا تھا۔

    بعد ازاں سابق صدرآصف زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

    خیال رہے کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی گئی، آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔