Tag: آصف زرداری

  • آصف زرداری اور فریال تالپور نے ایف آئی اے سے الیکشن کے بعد تک کی مہلت مانگ لی

    آصف زرداری اور فریال تالپور نے ایف آئی اے سے الیکشن کے بعد تک کی مہلت مانگ لی

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے ایف آئی ا ے سے پیش ہونے کیلئے الیکشن کے ایک ہفتے بعد کا وقت مانگ لیا، دونوں کو ایف آئی اے حکام نے آج طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی ٹرانزیکشن کیس میں ایف آئی اےحکام کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے ، دونوں کی جانب سے فاروق ایچ نائک ایسوسی ایٹ کے وکلاء نے ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہوکر درخواست دی۔

    درخواست میں آصف زرداری اورفریال تالپورکے بیانات ایف آئی اے کراچی میں جمع کرائے گئے، آصف زرداری کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ 2014 کی ٹرانزیکشن ہے کا اس وقت ریکارڈ موجود نہیں ، آصف زرادری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر ہیں اور این اے 213 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    جواب میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے مصروف ہیں ، 25جولائی کے بعد تمام سوالوں کے جواب دیں گے ، 2014 کا کیس ہے اور مؤکل کو جولائی 2018 میں طلب کیا گیا ، طلبی اس وقت کی جارہی جب انتخابات کا 2ہفتوں بعد انعقاد ہورہا ہے۔

    فریال تالپور کی جانب سے بھی جواب میں کہا گیا کہ فریال تالپور پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سربراہ ہیں اور پی ایس 10لاڑکانہ سےانتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، الیکشن مہم کی وجہ سے تمام ریکارڈ جمع کرکے جواب دینا ممکن نہیں ، لہذا جواب داخل کرانے کےلیے 31 جولائی تک مہلت دی جائے، وقت دیں انکوائری میں مکمل تعاون کیا جائے۔

    گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے نوٹس کے ذریعے دونوں کو طلب کیا تھا، ایف آئی اے سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن سے اربوں روپے کی مبینہ ناجائز منتقلی سے متعلق تفتیش کرے گی۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ ایک جعلی اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم منتقلی کے بارے میں بتائیں اور خبردار کیا گیا کہ جان بوجھ کر پیش نہ ہوئےتو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : آصف علی زرداری اور فریال تالپورکو کل ایف آئی اے نے طلب کرلیا


    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ آصف زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس پر کسی نے نوٹس وصول نہیں کیا، جس کے بعد اسے گیٹ پر چسپاں کر دیا گیا جبکہ فریال تالپور کے مینیجر نےنوٹس وصول کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 29 جعلی اکاؤنٹس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے زرداری اور فریال تالپور کو بارہ جولائی کو طلب کر رکھا ہے جبکہ دونوں کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ کی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا  حکم جاری کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ افراد منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ہیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام بھی جعلی اکاونٹس ہولڈرز میں شامل ہے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پر ڈیڑھ کروڑ کی غیر قانونی منتقلی کا الزام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹواورآصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزارسید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن قوانین کے تحت کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کا پرچم اور انتخابی نشان استعمال نہیں کر سکتی جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کے انتخابی نشان تیر کو استعمال کیا۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن دوسوپندرہ کی ذیلی شق تین کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے پرچم کو غیر قانونی طور پر اپنی جماعتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

    دائر درخواست میں استدعا کی آصف علی زرداری کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن 200 کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو نااہل قرار دے۔

    عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این آر او  کیس :  پرویز مشرف، آصف زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب

    این آر او کیس : پرویز مشرف، آصف زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این آر او سے متعلق کیس میں پرویز مشرف، آصف زرداری سےبیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے ڈیم بنانے ہیں اور ملک کا قرض اتارنا ہے، جو بڑے سمجھتے ہیں وہ پکڑے نہیں جائیں انہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں میں این آر او سے فائدہ اٹھانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے پرویز مشرف، آصف زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کو بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی کا کہا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ فریقین بیرون ملک جائیدادیں اورغیر ملکی اکاؤنٹ ظاہرکریں، کسی کی کوئی آف شور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کریں، فریقین اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔

    چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ملک قیوم اور آصف زرداری کی جانب سے جواب کب آئے گا؟جس پر فاروق ایچ نائیک نے عدالت بتایا کہ آصف زرداری کی طرف سےجواب آگیا ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آپ نے پراپرٹی اور فارن اکاؤنٹ ظاہر کرنے ہیں، آپ لوگوں کےباہر کوئی اثاثے نہیں اس پر سپریم کورٹ کو اعتماد میں لیں، عدالت کو بتائیں پاکستان سے باہر آپ کی اور بچوں کی کوئی پراپرٹی ہے یا نہیں۔

    آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا میرے مؤکل 8مختلف مقدمات میں باعزت بری ہوئے۔

    پرویز مشرف کے وکیل مشرف اختر شاہ نے جواب کے لیے 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی اور کہا کہ ہمیں کل ہی نوٹس ملا ہے، پرویزمشرف عدالتوں کااحترام کرتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ذہن میں ایک ہزارلوگ ہیں جن سےتفصیلات لیں گے، ہم نے ڈیم بنانے ہیں اور ملک کا قرض اتارنا ہے، جوبڑے سمجھتے ہیں وہ پکڑےنہیں جائیں انہیں ڈھونڈنکالیں گے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں : این آراو کا معاہدہ کرنے پر پرویزمشرف ،آصف زرداری اور نیب کو نوٹسز جاری


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں این آر او سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر عدالت نے 24 اپریل کو سابق صدور آصف زرداری اور پرویز مشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیا تھا، نوٹسز فیروز شاہ کی درخواست پرجاری کیے گئے تھے۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا لہٰذا قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی  کےلئے دعاگو ہے،آصف زرداری

    بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کےلئے دعاگو ہے،آصف زرداری

    کراچی : پپیلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹوخاندان اور پی پی بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پپیلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوخاندان اور پی پی بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کے لئے دعاگو ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ بیگم کلثوم نوازکوصحت اورلمبی عمرعطا فرمائے۔

    اس سے قبل بھی عمران خان سمیت کئی سیاسی رہنما بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کیلئے دعا کر چکے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

    خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز دل کے دورہ کے باعث گر پڑی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • آصف زرداری نے نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

    آصف زرداری نے نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری نے کہا کہ نوابشاہ کے لوگ چاہتے ہیں میں ان کی نمائندگی کروں۔

    میرا آبائی علاقہ بھی نوابشاہ ہے، لہٰذا آنے والے الیکشن میں نواب شاہ سے ایم این اے کیلئے الیکشن لڑوں گا، فی الحال کسی دوسری نشست سے الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں ہے، میں قومی اسمبلی جاکر اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    سابق صدر نے پی پی کارکنان کو الیکشن کی تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی۔

    انتخابات میں دوتہائی اکثریت ملنا عمران خان کا خواب ہی رہے گا، اس موقع پر آصف زرداری نے ارکان اسمبلی اور دیگر پارٹی رہنماﺅں سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست این اے دو سو سات سے الیکشن لڑینگے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ناکام خارجہ پالیسی کےباعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہیں کرسکا: پیپلزپارٹی

    ناکام خارجہ پالیسی کےباعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہیں کرسکا: پیپلزپارٹی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہ کرسکا.

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں‌ پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے کی، جس میں‌ سیاسی صورتحال، اسرائیلی بربریت اور فاٹا کے انضام کے معاملے پرغور کیا گیا.

    پیپلزپارٹی کے اس اجلاس میں‌ نواز شریف کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقعے پر شرکا نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چار سال تک وزیرخارجہ مقررنہ کر کے سفارتی طورپر پاکستان کو دیگر ممالک کے لیے ناقابل رسائی رکھا، ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی مؤقف دنیا تک نہیں‌ پہنچا.

    اجلاس میں اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اورعالمی برادری سے نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    اجلاس میں اعلیٰ قیادت نے پی پی پی اراکین کو فاٹا انضمام سے متعلق قانون سازی میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی.

    اس اہم اجلاس میں فریال تالپور، شیری رحمان، خورشید شاہ، قائم علی شاہ، نثارکھوڑو، مراد علی شاہ، نوید قم، منظور وسان، وقار مہدی اور سعید غنی نے شرکت کی.


    نواز شریف کا متنازع بیان، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون نچوڑا جارہا ہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ، آصف زرداری

    عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون نچوڑا جارہا ہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ، آصف زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون نچوڑا جارہا ہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پیڑول کی قمیتوں میں اجافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو ہوجائے گی اور اضافے سے کم آمدنی والوں کی مشکلات بڑھیں گی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینےکی بجائے خون نچوڑا جارہاہے، حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

    پی پی کے شریک چیئرمین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اراکین کو پارلیمان میں احتجاج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


    مزید پڑھیں : ن لیگ نے جاتے جاتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا


    یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ کیا، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت حکومت پیٹرول پر ساڑھے 21 فیصد، ڈیزل پر ساڑھے 27 فیصد اور مٹی کے تیل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس 17 فیصد وصول کیا جائے تو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملا لیا: آصف زرداری

    نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملا لیا: آصف زرداری

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملایا، اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان نواز شریف کی چال میں آ کر دیا تھا۔ مشرف کے مواخذے کا اعلان کیا تو نواز شریف پیچھے ہٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے سینئر قائدین کے سامنے اپنے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان اختلافات کی وجہ بتا دی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ہاتھ ملایا۔ مشرف کے مواخذے کا اعلان کیا تو نواز شریف پیچھے ہٹ گئے۔ مشرف کو جانے نہ دینے کا کہا تو نواز شریف نے باہر بھجوا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یقین دلایا تھا مشرف کو جانے نہیں دیں گے۔ نواز شریف نے مشرف پر غداری کا مقدمہ بنایا تو ساتھ دیا۔ نواز شریف یقین دلوانے سے پہلے مشرف سے ڈیل کر چکے تھے۔

    زرداری کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان نواز شریف کی چال میں آ کر دیا تھا۔ میرے بیان کا فائدہ لے کر نواز شریف نے معاملات سیدھے کیے۔ سندھ میں نیب کی کارروائیاں نواز شریف کے کہنے پر ہوئیں۔ ’نواز شریف اپنے قریبی افسر کے ذریعے مجھے بہکاتے رہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے تھے اس سے زیادہ چالاک ہیں۔ جمہوریت کی بالا دستی کے لیے نواز شریف کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے۔ ’ہم سیاست اور نواز شریف تجارت کرتے رہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں ہر موقع پر بیچا اور ہم دھوکے میں آئے۔ سیاست سے ہٹ کر نواز شریف سے تعلقات رکھنا چاہتے تھے، نواز شریف نے میری نیک نیتی کا فائدہ اٹھایا۔ ’نواز شریف اب بھگتیں، کسی صورت ہاتھ نہیں ملاؤں گا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • این آراو کا معاہدہ کرنے پر پرویزمشرف ،آصف زرداری اور  نیب کو نوٹسز جاری

    این آراو کا معاہدہ کرنے پر پرویزمشرف ،آصف زرداری اور نیب کو نوٹسز جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این آراو کا معاہدہ کرنے پر سابق صدر پرویز مشرف ، پپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں این آراوقانون سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کا درخواست دائر کرنے کا کیاحق ہے کیا نقصان ہوا۔

    جس پر درخواست گزار نے کہا کہ این آر او سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، قومی خزانے کا نقصان پوری قوم کا نقصان ہوتا ہے، این آر او قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔

    چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے فریق کس کو بنایا ہے؟ اس پر درخواست گزار نے بتایا کہ میں نے پرویز مشرف، آصف زرداری، ملک قیوم اور نیب کو فریق بنایا ہے۔

    سپریم کورٹ نے پرویزمشرف، آصف زرداری اور نیب کونوٹسزجاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیا، نوٹسز فیروز شاہ کی درخواست پرجاری کیے۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔