Tag: آصف زرداری

  • آصف زرداری کی وطن واپسی 10 دسمبر کے بعد متوقع

    آصف زرداری کی وطن واپسی 10 دسمبر کے بعد متوقع

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی سے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔


    نمائندہ اے آر وائی نیوز ارباب چانڈیو کے مطابق سابق صدر کی وطن واپسی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، بتایا جارہاہے کہ آصف زرداری دسمبر کی 15 سے 10 تاریخ کے درمیان وطن واپس پہنچیں گے ان کی واپسی لاہور، کراچی یا لاڑکانہ میں ہوگی۔
    رپورٹر نے بتایا کہ آصف زردار ی کے استقبال کے لیے پارٹی رہنمائوں نے انتظامات شروع کردیے ہیں، اس ضمن میں صلاح و مشورے جاری ہیں، ٹرک بھی تیار کیا جارہا ہے جس میں زرداری ایئرپورٹ سے ٹرک میں بیٹھ کر اپنی منزل تک پہنچیں گے۔
    اطلاعات ہیں کہ اپنی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان آصف زرداری خود کریں گے۔

  • قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،آصف علی زرداری

    قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،آصف علی زرداری

    لندن: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔سابق صدر آصف زرداری نےسیکیورٹی لیکس کے ذمے داروں کےخلاف کارروائی کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق لندن میں رحمان ملک نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں سیکورٹی لیکس کے معاملے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    رحمان ملک نے ملاقات میں موجود صورتحال پر سابق صدر آصف علی زرداری کو بریفنگ دی۔دونوں رہنماؤں نے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے اور کراچی میں فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی،انہوں نے پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

    مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اعتزاز احسن، خورشید شاہ، فرحت اللہ بابر، شیری رحمن، خورشید شاہ، قمر زماں کائرہ اور دیگر نے بلاول بھٹو کے زیر صدارت اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیر داخلہ چوہدری نثار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاتھا۔

  • کشمیر میں مظالم روکنے کیلئےعالمی برادری فیصلہ کن اقدامات کرے،زرداری

    کشمیر میں مظالم روکنے کیلئےعالمی برادری فیصلہ کن اقدامات کرے،زرداری

    دبئی: سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کشمیری عوام پر بھارتی مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کےمطابق سابق زرداری آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے اور عالمی برادری نے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس حق کو طاقت کے زور پر سلب نہیں کیا جاسکتا۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی 8 جولائی کو ہونے والی شہادت کے بعد سے کشمیری رہنما یاسین ملک جیل میں ہیں اور ان کی صحت انتہائی خراب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر میں مظالم روکنے کیلئےعالمی برادری فیصلہ کن اقدامات کرے۔

    مزید پڑھیں:بھارت نے جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کیلئے جہنم بنا دیا ہے،مشال ملک

    یاد رہےکہ گزشتہ روزحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکہناتھا کہ بھارت نے مظالم کے ذریعے جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر کوکشمیریوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے چین امریکہ روس سمیت عالمی طاقتوں سےرابطے بڑھائے۔

    مزید پڑھیں:جموں کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ تھا نہ ہوگا،ملیحہ لودھی

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یو این او میں اپنے خطاب میں کہا تھاکہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کااٹوٹ انگ تھانہ ہوگا ہم جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • نوازشریف کی آصف زرداری کو پارلیمانی جماعتوں کےاجلاس میں شرکت کی دعوت

    نوازشریف کی آصف زرداری کو پارلیمانی جماعتوں کےاجلاس میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور سابق انہیں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے آصف زرداری کو پیر کو وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہونے والے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    فرحت اللہ بابر کے مطابق آصف زرداری نے وزیراعظم کو بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اب پارٹی کے سربراہ ہیں وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ اہم اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہواتھا جس میں پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ اور اڑی حملے کا الزام مسترد کردیاتھا۔

    مزیدپڑھیں:اقوام متحدہ برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا مکمل کرے، آصف زرداری

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارت کو سخت پیغام دے دیا،اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ دفاع وطن کےلیے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے۔کسی کو پاک سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بھارتی مظالم کشمیریوں کےجذبہ حریت کونہیں کچل سکتے۔

  • اے آر وائی پرحملہ:وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

    اے آر وائی پرحملہ:وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

    کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، چوہدری نثار نے رینجرز سے رپورٹ مانگ لی۔

    ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر حملہ ناقابل قبول ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی اداروں کے حکام کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے بھی میڈیا ہائوسز پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

    دریں اثنا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے رینجرز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا ہے کہ میڈیا ہائوسز پر دھاوا ناقابل قبول ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، سندھ حکومت میڈیا ہائوسز اور ان کے ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائے ۔

  • پاناما لیکس پر اپوزیشن کے ٹی او آرز موثر اور آئینی ہیں، آصف زرداری

    پاناما لیکس پر اپوزیشن کے ٹی او آرز موثر اور آئینی ہیں، آصف زرداری

    لندن : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے ٹی او آرز موثر اور آئینی ہیں، پاناما لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیئے۔

    لندن میں سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے ٹی او آرز موثر اور آئینی ہیں۔

    ملاقات میں پاناما لیکس اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، بابراعوان نے آصف زرداری کو پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء کے موقف پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ اس سال نومبر سے اگلے سال نومبر تک پیپلز پارٹی گولڈن جوبلی کا سال منائے گی۔

    دوسری جانب گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت خطرے میں پڑجائے۔

  • مدرسہ حقانیہ کو فنڈنگ: کے پی کے حکومت دہشت گردوں کی مدد کر رہی ہے، آصف زرداری

    مدرسہ حقانیہ کو فنڈنگ: کے پی کے حکومت دہشت گردوں کی مدد کر رہی ہے، آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کو تیس کروڑ روپے جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جامعہ حقانیہ کو کروڑوں روپے فنڈز جاری کرنے پر کے پی کے حکومت پر برس پڑے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کا یہ اقدام دہشت گردوں کی امداد کے مترادف ہے، بلاول ہاؤس کراچی کی جانب سے جاری ایک بیان میں سابق صدر نے کہا ہے کہ مدرسہ حقانیہ دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے۔

    مدرسے کو رقم ایسے وقت میں فراہم کی گئی جب کراچی میں امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری کالعدم طالبان کے ایک گروپ نے قبول کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب حکومت کیخلاف ساری اپوزیشن اکٹھی ہو رہی ہے اس اقدام سے اس کوشش کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    سابق صدر نے کہا کہ حقانیہ مدرسے کے سربراہ طالبان ہمدرد اور طالبان کے غیر اعلانیہ ترجمان ہیں،دوہزار چودہ میں حکومت سے مذاکرات کے لیے طالبان نے اسی مدرسے کے سربراہ کو اپنی جانب سے مقرر کیا تھا۔

    سابق صدر نے کہا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد کچھ لوگ جہادی پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کالعدم تنظیوں کودوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا۔

    دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان کے جواب میں پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ جامعہ حقانیہ کے حوالے سے آصف زرداری کی تشویش غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کی قومی دھارے میں شمولیت انہیں ساتھ ملا کر ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر دین کی خدمت میں جامعہ حقانیہ کا کردارپوشیدہ نہیں۔

    نعیم الحق نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو بھی اسی مدرسے میں گئی تھیں، مدارس کے طلبہ ریاست کی توجہ کے حقدار ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مدرسہ حقانیہ نجی جہاد کو فروغ دینے کے لیے مشہور ہے۔

     

  • آصف زرداری لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے قریب ہوٹل میں منتقل

    آصف زرداری لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے قریب ہوٹل میں منتقل

    لندن : سابق صدر آصف علی زرداری لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کے قریب ہوٹل میں منتقل ہو گئے ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کی پچھلی گلی میں منتقل ہو گئے جبکہ وزیراعظم اور سابق صدر کے گھر میں صرف پانچ سو گز کافاصلہ ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ملاقات ہوئی تووزیراعظم آدھی رات کو خود چل کر وہاں جاسکتے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے مریض ڈاکٹرکے پاس ہی آتا ہے،انہوں نے کہا مریض کوایمرجنسی اپوائنمنٹ بھی مل سکتی ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان لندن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس پر انصاف نہ ملا تو دھرنا ہوگا ۔

  • ڈاکٹرعاصم کا دفاع کیا ہے اورکرتا رہوں گا، آصف زرداری

    ڈاکٹرعاصم کا دفاع کیا ہے اورکرتا رہوں گا، آصف زرداری

    لاہور : پیپپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کا دفاع کیا ہے اور کرتا رہوں گا، ڈاکٹر عاصم کی گارنٹی لیتا ہوں، پیپلزپارٹی بھی ڈاکٹرعاصم کا دفاع کرتی رہے گی۔

    آصٓف زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو کیا ضرورت تھی کہ وہ دہشت گردوں کا علاج کرتے، ڈاکٹرعاصم کسی کےفرنٹ مین نہیں اور نہ بن سکتے ہیں۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی، عزیربلوچ 8 سے9 ماہ پہلےپکڑاگیا،پی پی کا اس سےتعلق نہیں،عزیربلوچ ہمارے دورمیں بھاگا ،ہم نے ریڈوارنٹ نکالے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ اینٹ سےاینٹ بجانےوالی بات غلط اندازمیں پیش کی گئی، عمران خان کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان جب سیاستدان بن جائیں گے تو ساتھ دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر سیاسی فورس کے ساتھ کام کیا، عمران خان کادھرنےمیں ساتھ نہیں دیا، کیونکہ اس سے جمہوریت ڈی ریل ہورہی تھی۔

     

  • آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے، یوسف رضا گیلانی

    آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے، یوسف رضا گیلانی

    ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان یوٹرن نہیں رائٹ ٹرن ہے ،پنجاب کا رخ کرنے پرنیب کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے سابق صدرآصف زرداری کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر کہا کہ سابق صدرکا بیان تو رائٹ ٹرن ہے یو ٹرن نہیں۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے بھی کچھ باتیں کیں، تحفظ حقوق نسواں بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی میں بل پر بات ہوگی تو پیپلز پارٹی بھی اپنا مؤقف دے گی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب جب دوسری طرف توجہ کرتی ہے تو دھمکیاں آتی ہیں لیکن جب ہمارے اوپر کیسز بنائے جاتے ہیں تو کوئی دھمکی نہیں آتی ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین بل پر جب اسمبلی میں بات ہوگی تو ہماری جماعت بھی اپنا مؤقف دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ر حیم یار خان سے جنوبی پنجاب کے دورے کا آغاز کریں گے۔

    این اے 153 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے متوسط طبقے کے کارکن کو ٹکٹ دیا ہے۔

    سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں ہی اسمبلی نہیں جاتے۔ اگر حکمرانوں کو غریبوں کا احساس ہوتا تو اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ نہ کرتے۔