Tag: آصف زرداری

  • ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس :  آصف زرداری عدالت میں طلب

    ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس : آصف زرداری عدالت میں طلب

    اسلام آباد:ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت پندرہ ملزمان کوطلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے ریفرنس پرسماعت کی۔

    عدالت نے سابق آصف زرداری سمیت 15 ملزمان کوطلب کرلیا اور تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے، جس میں ملزمان کو 18 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیال رہے نیب میں ترامیم کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا ، جس کی وجہ اب اس پر دوبارہ کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

  • آصف زرداری  کی  کارکنان کو انتخابات کی تیاری کی پدایت

    آصف زرداری کی کارکنان کو انتخابات کی تیاری کی پدایت

    نوابشاہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کارکنان کو انتخابات کی تیاری کی پدایت کرتے ہوئے کہا کہ پریشان ہونےکی ضرورت نہیں میں بیٹھا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کے وفد کی ملاقات ہوئی ، وفدکی قیادت پی پی شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی نے کی۔

    اس موقع پر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی شعبہ خواتین اپنی کارکنان کومتحرک کریں،حلقوں میں کام کریں ، پی پی کارکنوں کوپریشان ہونےکی ضرورت نہیں میں بیٹھاہوں۔

    نواز شریف کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئے ہیں، سیاست ان کا حق ہے، سب سے پہلے میں نے ہی نواز شریف کووطن واپس آنے کا کہا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ میں نے ملتان میں بھی اپنا گھر لے لیا ہے، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنان سے خود ملاقاتیں کروں گا، نوابشاہ میں بھی تمام کارکنوں اور جیالوں سے خود ملاقاتیں کررہا ہوں کیونکہ کارکنان کا اصرار تھا، وہ براہ است مجھ سے بات کرنا چاہتے تھے، پیپلزپارٹی کے کارکنان انتخابات کی تیاری کریں۔

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پراعتماد ہے ، ملک کے ہر ضلع ، تحصیل سے یی پی کے جیالے بھٹو ازم کے نظریے سے جڑے ہیں، پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

  • آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ،  آصف زرداری

    آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ، آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی کیونکہ مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کےسینئررہنماؤں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عام انتخابات اور سندھ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے پر گفتگو کی گئی۔

    آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ، مسائل کاحل صرف پیپلزپارٹی کےپاس ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ سندھ میں تو پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں ہے، ہماری توجہ پنجاب ،خیبرپختونخوا،بلوچستان پرہونی چاہیے۔

    پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ پی پی نےپنجاب میں سیاسی حکمت عملی تیارکی ہے، نتائج پہلے سے مختلف ہوں گے۔

  • آصف زرداری کی کراچی کا سیاسی میدان فتح کرنے کے لئے  حکمت عملی کی تیاری

    آصف زرداری کی کراچی کا سیاسی میدان فتح کرنے کے لئے حکمت عملی کی تیاری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کراچی کا سیاسی میدان فتح کرنےکی حکمت عملی کی تیاری کرلی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کا کراچی کا سیاسی میدان فتح کرنے کے مشن پر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حکمت عملی کی تیاری کرلی۔

    آصف زرداری کی کراچی کے ضلع وسطی کےمتوقع امیدواروں سے ملاقاتیں جاری ہے، معروف تاجر رہنما رضوان عرفان سمیت فیضان راوت ،وحیدپنجوانی کی ملاقات گزشتہ روز ہوئی۔

    اس کے علاوہ معاز فیروز ،شہزاد مجید ودیگرکی بھی آصف رزداری سےملاقات گزشتہ روز ہوئی ، ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ کراچی کے مسائل اور انکا حل پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے۔

    آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے کراچی کے کاروباری افراد کو پارٹی ٹکٹ دینے کی بھی حکمت عملی تیار کرلی۔

  • آصف زرداری  کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس  اور توشہ خانہ کیس  کھل گیا ، احتساب عدالت میں  طلب

    آصف زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس کھل گیا ، احتساب عدالت میں طلب

    اسلام آباد : جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، احتساب عدالت نمبر 3 نے آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں طلب کرلیا۔

    توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی طلب کیا گیا اور چوبیس اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے ، جس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا کی احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز پر سماعت ہوئی، جس میں عدالتوں نے ایک سو گیارہ ریفرنسز میں نوٹسز جاری کردیے اور ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس دوبارہ کھل گیا اور احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی طلبی کا سمن جاری کیا۔

  • پیپلز پارٹی کا  یوٹرن :  آصف زرداری کا انتخابات سے متعلق اہم بیان آگیا

    پیپلز پارٹی کا یوٹرن : آصف زرداری کا انتخابات سے متعلق اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا، ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے گزرے نہیں اور پیپلز پارٹی نے انتخابات کے معاملے پر یوٹرن لے لیا، سابق صدر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے بیان کی نفی کردی۔

    سابق صدر آصف زرداری نے انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا، مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے، نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو مکمل کرکے ملک کوترقی کی راہ پر ڈالے۔

    معاشی صورتحال سے متعلق سابق صدر نے کہا کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے ، ملک ہے تو ہم سب ہیں۔

    اس کے برعکس گذشتہ روز سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا تھا کہ عام انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئیں اور اس کیلیے الیکشن کمیشن شیڈول کا اعلان کرے۔

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام پر تجربے کرنا بند کریں اور ان کو خود فیصلے کرنے دیں، عوام آصف علی زرداری یا نواز شریف کو چنتے ہیں تو قبول کرنا چاہیے، عوام پی ٹی آئی کو چنتے ہیں تو بھی فیصلے کو قبول کرنا چاہیے

  • آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس واپس کراچی منتقل

    آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس واپس کراچی منتقل

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس واپس کراچی منتقل ہوگیا اوربینکنگ کورٹ کو دستاویزات موصول ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس واپس کراچی منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی بینکنگ کورٹ کو کیسز کی دستاویزات موصول ہوگئیں۔

    اومنی گروپ کےسربراہ انور مجید نےای سی ایل سےنام خارج کرنےکی درخواست دائرکردی ، جس میں کہا ہے کہ علاج کیلئے ملک سے باہر جانا ہے ، نام ای سی ایل سےنکالا جائے۔

    وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ کیسز واپس کراچی منتقل ہوگئے ہیں، سپریم کورٹ نےملزم کو ٹرائل کورٹ سےرجوع کرنےکی ہدایت کی تھی، میرے موکل کی عمر 82 سال ہوچکی ہےعلاج کے لیےباہرجانا چاہتےہیں۔

    جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز نومبر 2019 میں نیب کورٹ اسلام آباد منتقل کیے گئے تھے، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری ،فریال تالپور اوردیگر نامزد ہیں اور ملزمان پر 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔

  • توشہ خانہ سے سب سے زیادہ مالیت کے تحفے آصف زرداری نے لیے، رپورٹ

    توشہ خانہ سے سب سے زیادہ مالیت کے تحفے آصف زرداری نے لیے، رپورٹ

    اسلام آباد: ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ سے سب سے زیادہ مالیت کے تحفے آصف زرداری نے لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانے سے تحائف لینے والے سربراہان کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے، سب سے زیادہ آصف زرداری نے 15 لاکھ 18 ہزار ڈالر کے تحفے لیے۔

    شاہد خاقان عباسی کی سب سے زیادہ ایک لاکھ 96 ہزار ڈالر کی سالانہ اوسط رہی، اگر شاہد خاقان مدت پوری کرتے تو سب سے زیادہ تحفے لینے والے بن جاتے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہے، انھوں نے 7 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے تحفے توشہ خانہ سے لیے، جب کہ نواز شریف توشہ خانہ سے 5 لاکھ 26 ہزار ڈالر کے تحفے گھر لے گئے تھے۔

    شوکت عزیز نے اپنے دور میں 3 لاکھ 8 ہزار ڈالر کے تحفے لیے، اور شہباز شریف کی سالانہ اوسط سے تحائف کی مالیت 7 ہزار 600 ڈالر ہے۔

  • ن لیگ اور پی پی ایک پیج پر نہیں آ سکیں، آج پھر سیاسی بیٹھک کا امکان

    ن لیگ اور پی پی ایک پیج پر نہیں آ سکیں، آج پھر سیاسی بیٹھک کا امکان

    دبئی: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت گزشتہ روز ملاقات کے بعد بیشتر معاملات پر ایک پیج نہیں آسکیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دبئی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت میں آج پھر سیاسی بیٹھک کا امکان ہے، دونوں پارٹی نے مزید معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    ذرائع پیپلز پارٹی کا بتانا ہے کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، سابق صدر  آصف زرداری نے ن لیگ سے میثاق معیشت پر بات کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ملاقات میں نگراں سیٹ اپ اور آئندہ کے لائحہ عمل غور کیا  گیا، پیپلز پارٹی قیادت نے ن لیگ قیادت کو واضح کیا کہ اکتوبر یا نومبر میں الیکشن چاہتے ہیں۔

    ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو تاحال دبئی میں موجود ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری بھی جہانگیرترین کا پیغام لیکر دبئی پہنچ گئے ہیں، عون چوہدری پی پی اور ن لیگ قیادت سے الگ الگ ملاقاتوں میں پیغام پہنچائیں گے۔

  • آصف زرداری کا نواز شریف کو جلد پاکستان آنے کا مشورہ

    آصف زرداری کا نواز شریف کو جلد پاکستان آنے کا مشورہ

    دبئی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواز شریف کو جلد پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان دبئی میں اہم بیٹھک ہوئی ہے، اس اہم ملاقات میں رہنماؤں نے مستقبل قریب میں بھی ساتھ چلنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں بلاول بھٹو اور مریم نواز بھی شریک تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا، ملاقات میں اگست کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت ہوئی۔

    ن لیگ کا مؤقف تھا کہ انتخابات کے لیے یہی وقت موزوں ہے، سیاسی حالات بھی سازگار ہیں، اس لیے اسمبلی کی مدت میں توسیع نہ کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رائے تھی کہ معاشی صورت حال کو مزید بہتر بنایا جائے، دریں اثنا آصف زرداری نے نواز شریف کو جلد پاکستان آنے کا مشورہ بھی دیا۔