Tag: آصف زرداری

  • نواز شریف اور  آصف زرداری کی دبئی میں ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا سامنے آگیا

    نواز شریف اور آصف زرداری کی دبئی میں ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا سامنے آگیا

    دبئی : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آج دبئی میں ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا انتخابات ہیں،ن لیگ کی اکثریت انتخابات میں تاخیر اور پی پی بروقت انتخابات کی حامی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آج دبئی میں ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا سامنے آگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں کی ملاقات کا ایجنڈاانتخابات ہیں، ن لیگ کی اکثریت انتخابات میں تاخیر اور پی پی بروقت انتخابات کی حامی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین اپنے مؤقف پر ایک دوسرے کو منانے کی کوشش کریں گے، نوازشریف نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں انتخابات کو مستقبل سےمشروط کیا تھا، نواز شریف کا کہنا تھا انتخابات ہونے چاہئیں لیکن آگے راستہ بھی نظر آئے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے چند رہنما پیپلزپارٹی کے موقف پر بروقت انتخابات چاہتے ہیں، تاہم اگرعام انتخابات کے انعقاد پر اتفاق ہوا تو اتحاد پر بھی بات ہوگی۔

    خیال رہے دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا ہے، آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان آج دبئی میں ملاقات طے ہے، ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری اور مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔

    نواز شریف سے ملاقات میں آصف زرداری میثاق معیشت معاہدہ کرنے پر بات کریں گے اور معاشی صورتحال اور آئندہ کےلائحہ عمل پر غور ہوگا ۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف فیملی کے ہمراہ شاہی خاندان کی فراہم کردہ رہائش گاہ ا یمریٹس ہلزمیں قیام پذیر ہیں، گذشتہ روز نواز شریف نے رائل فیملی اوردبئی کی بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    نواز شریف دبئی میں چند دن قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب بھی جائیں گے، سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کے بعد واپس دبئی آئیں گے جبکہ مریم نواز کے ہمراہ دبئی کی اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔

  • دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان

    دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان

    اسلام آباد: دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، بڑا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی میں پاکستان کے بڑے سیاسی رہنما آج سر جوڑیں گے، سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی میں ہیں جب کہ آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت کا آج نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی دبئی طلب کر لیا گیا ہے۔

    نواز شریف شاہی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پذیر ہیں، دبئی حکومت کی جانب سے نواز شریف اور فیملی کے لیے خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، نواز شریف اور مریم نواز دبئی کی اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی، اور سعودی عرب بھی جائیں گے۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس :  آصف زرداری اور  فریال تالپور کو بڑا ریلیف مل گیا

    جعلی اکاؤنٹس کیس : آصف زرداری اور فریال تالپور کو بڑا ریلیف مل گیا

    ااسلام آباد : احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف چار ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری و دیگر ملزمان کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

    آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک ، نیب پراسیکیوٹرز عدالت پیش ہوئے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

    احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں چار ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیے، آصف زرداری ، فریال تالپور، حسین لوائی و دیگر کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس کئے گیے۔

    فاروق نائیک نے کہا کہ نیب قانون کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کےدائرہ اختیار میں نہیں ، احتساب عدالت ریفرنسز پرٹرائل نہیں چلا سکتی۔

  • 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں: آصف زرداری

    2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں: آصف زرداری

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ثمینہ خالد گُھرکی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں، ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ خواتین ونگ کی وجہ سے پنجاب اور لاہور میں پیپلز پارٹی کا نام ‏روشن ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال میں خواتین کے مسائل ترجیحی ‏بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ پیپلز پارٹی خواتین کے وفد میں نرگس خان، عقیلا یوسف، سکینہ چودھری، تسنیم چوہدری، شمشاد انور، اور وزیر ‏النساء شامل تھیں۔

    دریں اثنا، سابق صدر آصف زرداری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کی، وفد میں رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم کھوسہ، نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی، حاجی ملک شاہ گورگیج، میر عبدالرؤف رند، فرید رئیسانی شامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

  • آئندہ انتخابات میں مل کر چلیں گے، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کا اتفاق

    آئندہ انتخابات میں مل کر چلیں گے، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کا اتفاق

    لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری اور قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے آئندہ انتخابات میں مل کر چلنے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ شب قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پربیٹھک لگی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری اور قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین اور ‏چوہدری محمد سرور بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں نو مئی واقعات کے بعد ملک میں پیدا ہونے ‏والی صورتحال پرگفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات کا بھی جائزہ بھی لیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ انتخابات میں ہم خیال سیاسی جماعتوں کو آپس میں اتحاد کرنا چاہیے تاکہ ووٹ ضائع نہ ہو۔

    ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں اور ملک کا سوچیں، پاکستان ہے تو سب ہیں۔

    اس سے قبل آصف زرداری نے وفاقی وزیر ‏سردار ایازصادق کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت بھی کی۔

  • پورے ملک کے جیالے تیاری کریں مستقبل جیالوں کا ہے، آصف زرداری

    پورے ملک کے جیالے تیاری کریں مستقبل جیالوں کا ہے، آصف زرداری

    سابق صدر و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پورے ملک کے جیالے تیاری کریں مستقبل جیالوں کا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ جیالے اپنی قیادت کی طرح بہادر ہیں، سندھ میں جیت کارکنوں کی بہترین خدمات کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے جیالوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن اور حامی بلاول بھٹو کی طاقت ہیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ہم بھرپور تیاری سے عام انتخابات لڑیں گے، بلاول نے بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ اپنی عظیم والدہ کی طرح چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیوں کے باوجود بلاول بھٹو بھارت گئے۔

    واضح رہے کہ سندھ کے چوبیس اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں 93 حلقوں پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔

    جماعت اسلامی کو 9 نشستیں ملیں، پی ٹی آئی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ ن نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

    ادھر کراچی کی 246 یونین کونسلز میں سے 240 میں الیکشن نتائج مکمل ہو گئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی 98 یوسیز میں کامیابی کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، 87 یوسیز میں کامیاب جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ پی ٹی آئی نے 43 یوسیز میں کامیابی حاصل کی۔

  • ہم تو فقیر لوگ ہیں،جس طرف چلاتے ہیں چل پڑتے ہیں، آصف زرداری کا وزیراعظم  سے متعلق سوال پر جواب

    ہم تو فقیر لوگ ہیں،جس طرف چلاتے ہیں چل پڑتے ہیں، آصف زرداری کا وزیراعظم سے متعلق سوال پر جواب

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کو خبروں کا کیا پتہ، ہم تو فقیر لوگ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سےارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، آصف زرداری اوربلاول بھٹوبھی اسپیکربنکویٹ ہال پہنچے۔

    ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

    اس موقع پر صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت ہے؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم کو خبروں کا کیا پتہ، ہم تو فقیر لوگ ہیں، ہم کو جس طرف چلاتے ہیں چل پڑتے ہیں۔

    آصف زرداری نے مذاکرات کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا حکومت ساتھ چل رہی ہے ان سے پوچھیں۔

    صحافی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے سوال کیا کیا مذاکرات آگے بڑھنے کا امکان ہے ، جس پربلاول بھٹو کا جواب دیا کہ موقع ملے گا تو پریس سے بات کروں گا۔

  • چیف جسٹس تھوڑا وقت دے دیں، ہم نے آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں، آصف زرداری

    چیف جسٹس تھوڑا وقت دے دیں، ہم نے آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں، آصف زرداری

    کراچی: آصف علی زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے لیے مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے انتخابات کے لیے مذاکرات کے مشورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چند دن پہلے ہی آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

    سابق صدر پاکستان نے کہا "حکومتی اتحاد ایک مؤقف پر آ جائے تو اس کے بعد سیاسی مخالفین سے بھی بات کریں گے۔”

    سیاسی جماعتیں ایک موقف پر آ جائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے، چیف جسٹس

    آصف زرداری نے کہا "چیف جسٹس تھوڑا وقت دے دیں، ہم بھی مذاکرات کے ذریعے ایک دن الیکشن چاہتے ہیں۔”

  • آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

    آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لےگا۔

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پر آکر سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی، عدالتی حکم کی نافرمانی حکم عدولی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج سے سیاسی شطرنج کا کھیل شروع ہوجائےگا، حکومت کے نااہل کھلونوں نے معاشی، سیاسی، اقتصادی، عدالتی بنیادیں ہلادیں، حکومت کے سیاسی مہرے مات کھائیں گی اور عدلیہ جیتے گی۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 8 ججز کے فیصلےکو نہ ماننا ملک میں انتشار، خلفشار، فسطائیت کو دعوت دےگا، آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لے گا، یہ 1997 کی تاریخ  دہرانے کی ناکام سازش کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی بحران کو سنگین اورگھمبیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، آئین اور قانون کی بقا میں ہی ملک کی سلامتی ہے، حکومتی فیصلے عدلیہ کی آزادی، معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ آئین، قانون کا جھنڈا بلند رکھے گی اس میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دےگی، نیب منی لانڈرنگ کیسز آئینی و قانونی انجام کو پہنچیں گے۔

    شیخ احمد رشید کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیز کو ووٹ کا حق ملے گا غریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونےکو ہیں۔

  • آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

    آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

    پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے آج شام 4 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت شریک ہونگے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مشاورتی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے اس کے علاوہ نیئربخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان قمرزمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر رہنماشریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، اجلام میں پی پی قیادت سپریم کورٹ فیصلے سے متعلق پارٹی سے مشاورت کرے گی، ساتھ ہی انتخابات سے متعلق بھی اہم مشاورت ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی پی قیادت اتحادیوں کے اجلاس سے متعلق پارٹی کو اعتماد میں لے گی، مشاورتی اجلاس میں سی ای سی، کور کمیٹی میٹنگ بلانے پر غور ہوگا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔