Tag: آصف زرداری

  • آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

    آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا۔

    جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج کیس کی سماعت کی۔

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا، سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی۔

    ریفرنس میں ملزمان پر الزام 11 کروڑ کا تھا، جب کہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے، اس لیے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا۔

    نیب ترمیم کے تحت اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور غنی مجید کو بھی ریلیف مل گیا۔

  • زرداری کی ایم کیو ایم کو ایک اور ’یقین دہانی‘، مسائل کے حل میں پی پی کی جانب سے غیر سنجیدگی

    زرداری کی ایم کیو ایم کو ایک اور ’یقین دہانی‘، مسائل کے حل میں پی پی کی جانب سے غیر سنجیدگی

    کراچی: ایم کیو ایم قیادت کی، معاہدوں کی ضامن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کا تاحال کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے، گزشتہ روز ایم کیو ایم نے ایک اور کوشش کر کے دیکھ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم وفد کی سابق صدر آصف زرداری سے گزشتہ روز ایک اور ملاقات ہوئی، جس کا اندرونی احوال یہ سامنے آیا ہے کہ ایم کیو ایم کو پی پی شریک چیئرمین سے پچھلی ملاقاتوں اور مسائل کے حل کے سلسلے میں قائم جمود سے متعلق شکوے ہی کرتے دیکھا گیا۔

    ایم کیو ایم کے ذرائع نے بتایا کہ وفد نے سابق صدر سے شکوہ کیا کہ ان سے پچھلی ملاقاتوں میں بھی انھوں نے جو کچھ کہا تھا، اس پر مقامی قیادت کی جانب سے کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

    وفد نے اپنے دیرینہ مطالبے کو پھر دہرایا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ بدستور الجھا ہوا ہے، اور پیپلز پارٹی اس کو سنجیدگی سے بالکل نہیں لے رہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے پھر مطالبہ کیا کہ کراچی کی 25 سے 30 یوسیز میں مسئلہ ہے، اس کو جلد ٹھیک کرایا جائے۔

    وفد نے آصف علی زرداری سے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ قیادت ملاقاتوں میں معاملات پر رضا مندی ظاہر کرتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا، وفد نے اس طرز عمل پر اپنی تشویش سے بھی انھیں آگاہ کیا، اور کہا کہ ایم کیو ایم پر کارکنان کا دباؤ ہے اس لیے حلقہ بندیوں کے معاملے کو جلد حل کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ایک بار پھر ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ’’میں وزیر اعلیٰ سندھ اور باقی قیادت کو بلا کر اس معاملے کو دیکھوں گا، اور اس معاملے میں جہاں کہیں رکاوٹ ہے، اس کو دور کر کے معاملے کو حل کیا جائے گا۔‘‘

    ایم کیو ایم کے وفد نے زرداری سے یہ بھی کہا کہ انھوں نے یہ معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے بھی اٹھایا، اور انھوں نے بھی کہا پیپلز پارٹی ضامن جماعت ہے، اس سے بات کی جائے۔

    واضح رہے کہ اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر اور گورنر سندھ بھی شریک تھے۔

  • آصف زرداری،  نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پنجاب  کے حوالے سے اہم  فیصلہ

    آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلہ

    لاہور : سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی‌ ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب میں فوری کسی بھی مہم جوئی سے اجتناب پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی موجودہ صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی‌ ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا۔

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی اور فوری طور پر کسی بھی مہم جوئی سے اجتناب پر اتفاق کیا گیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران ق لیگ کے جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سابق صدر کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے پنجاب میں گورنر راج کی بجائے ان ہاوس تبدیلی کی کوششیں جاری ہے اور نمبر گیم تبدیل کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان ہاوس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، جس کے لئے آصف زرداری کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

    ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی اور وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کہا جائے گا ، اعتماد کا ووٹ نہ لیاجا سکا تو وزیر اعلی کا دوبارہ انتخاب ہوگا۔

  • انتخابات سے قبل عمران خان گرفتار یا نااہل ہوسکتے ہیں، آصف زرداری

    انتخابات سے قبل عمران خان گرفتار یا نااہل ہوسکتے ہیں، آصف زرداری

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل عمران خان گرفتار یا نااہل ہوسکتے ہیں، پنجاب اورکے پی اسمبلیاں توڑی گئیں توالیکشن لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل عمران خان گرفتار یا نااہل ہوسکتے ہیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب اورکے پی اسمبلیاں توڑی گئیں توالیکشن لڑیں گے، پھر دیکھتاہوں پی ٹی آئی کتنےایم پی ایزبناتی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کے اسمبلیاں نہیں توڑیں گے تو ہم اپوزیشن کا کردار ادا کرتےرہیں گے ، انشااللہ کےپی سمیت ہر جگہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے، پی کے تھوڑے دوست گمراہ ہیں ، انہیں واپس لانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں قبل ازوقت انتخابات سےجمہوریت مضبوط نہیں ہوگی ، ایسا طریقہ کریں گے استعفےنہ آئیں اور اسمبلیاں چلتی رہیں۔

  • قومی حکومت میں سب کو ساتھ لے چلنا ہی ہماری کامیابی ہے، آصف زرداری کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

    قومی حکومت میں سب کو ساتھ لے چلنا ہی ہماری کامیابی ہے، آصف زرداری کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

    ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق، صادق افتخار، ڈاکٹر عاصم اور سینٹر سلیم مانڈی والا شریک تھے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے،آصف زرداری کی عمران خان پر تنقید

    ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے،آصف زرداری کی عمران خان پر تنقید

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس شخص کونہ توملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کےاداروں کی، اس کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

    سابق صدر نے کہا کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے، ہم کسی صورت بھی ان پرحملہ برداشت نہیں کریں گے۔

    1947سے لےکراب تک ہم نےاوراداروں نےملکر دشمن کا مقابلہ کیا، دشمن نے اس بار اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کرایا ہے.

    ہم پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلاسکتے، دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

  • جرمن قونصل جنرل نے آصف زرداری کو جرمن پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی

    جرمن قونصل جنرل نے آصف زرداری کو جرمن پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی

    کراچی: جرمن قونصلیٹ آمد کے موقع پر جرمن قونصل جنرل نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جرمنی کے پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے ان کا استقبال کیا۔

    ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور سابق صدر نے سندھ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دل چسپی لینے پر جرمن سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ’سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔‘

    جرمن قونصل جنرل نے گفتگو میں صوفیوں کی سرزمین سندھ کے قدیم ثقافتی ورثے اور شہر کراچی کی بھرپور ثقافتی زندگی کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    انھوں نے کہا کہ جرمنی سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں نے سندھ میں متبادل توانائی، سولر انرجی اور دیگر منصوبوں میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، یہ ثقافتی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

  • آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آصف زرداری سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

    نواز شریف نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات سمیت معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق بھی گفتگو کی۔

    آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر نواز شریف کو مبارکباد دی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات سے آئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا، بعد ازاں طبیعت میں بہتری پر انھیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

  • آصف زرداری کا  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے شکوہ

    آصف زرداری کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے شکوہ

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شکوہ کیا کہ حکومت کیساتھ ہے مگر ایسے فیصلوں پرمشاورت ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کیساتھ ہے مگر ایسے فیصلوں پرمشاورت ہونی چاہیے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

    سابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا، ملاقات میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔

    گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں چھ روپے باہتر پیسہ اضافہ کردیا تھا۔

    جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

  • آصف زرداری کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا

    آصف زرداری کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا کاٹیسٹ منفی آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔

    سابق صدر کی بیٹی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ آصف زرداری کا کورونا کاٹیسٹ منفی آگیا ہے، انھوں نے 10دن کا قرنطینہ مکمل کرلیا۔

    بختاوربھٹو نے سب کی دعاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے 28 جولائی کو سابق صدر کی بیٹی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ "آصف زرداری دبئی پہنچے تو ان کا پی سی آرٹیسٹ پازیٹو آیا لیکن علامات ہلکی ہیں ، وہ آرام کر رہے ہیں اور چار دن سے قرنطینہ میں ہیں، صحت یاب ہونے پر جلد واپس آئیں گے۔