Tag: آصف علی زرادری

  • آصف علی زرداری اور رحمان ملک کی اہم ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

    آصف علی زرداری اور رحمان ملک کی اہم ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

    لندن: سابق صدر آصف علی زرداری اور سینیٹر رحمان ملک کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پاناما لیکس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پڑھیں:  وزیر اعظم کے لیے بہتر ہے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرلیں، خورشید شاہ

    اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارٹی پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارٹی حکمت عملی ملک کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائے‘‘۔ دورانِ ملاقات آصف علی زرداری نے سابق وزیر داخلہ کو پاناما لیکس کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے اور پارٹی رہنماؤں سے تجاویز لینے کے احکامات جاری کیے۔

    مزید پڑھیں:  پانامہ پیپرز: ٹی او آرز کمیٹی کی مدت آج ختم، ڈیڈ لاک برقرار

    یاد رہے پاناما لیکس کے بعد حکمراں جماعت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد کرلیا ہے، اس ضمن میں مشترکہ اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کے مابین ٹی او آر کمیٹی کے مذاکراتی ادوار بھی ہوئے تاہم ہر بار بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگئے یہی وجہ ہے کہ  ٹی اور آرز پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’رائیونڈ مارچ کے معاملے میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ہیں تاہم آئندہ اتوار کو پورے پروگرام کا اعلان کیا جائے گا‘‘۔

  • پاک چین دوستی لازوال مثال ہے، آصف علی زرادری

    پاک چین دوستی لازوال مثال ہے، آصف علی زرادری

    بیجنگ :سابق صدر آصف علی زرادری کا کہنا ہے کہ گوادرپورٹ چین کودینادونوں ممالک کےدرمیان دوستی کی لازوال مثال ہے,، بیجنگ میں ہونے والی سندھ سرمایہ کاری بورڈاورچائناپاک اکنامکس ٹریڈکانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ قدرتی اورمعدنی وسائل سے مالا مال ہے ۔پاک چین دوستی پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ساٹھ سال پر مشتمل ہے ،دونوں ممالک اچھےمستقبل کیلئےمل کر بہترکردارادا کرسکتے ہیں ۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دو طرفہ تجارت اہم ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کےتاجر برابری کی بنیاد پر حکومت سے مل کر تجارت کریں ۔

    چائنا اکنامکس کوآپریشن کے حکام نےسندھ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ۔ کانفرنس میں ایڈوائزر فنانس مراد علی شاہ اوردیگرحکام بھی شریک ہوئے ۔