Tag: آصف علی زردای

  • جناح کا پاکستان بنانے کےلیےہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا،بلاول بھٹو

    جناح کا پاکستان بنانے کےلیےہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزردای کا کہناہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح کا پاکستان بنانے کے لیے ہم سب کو ملک کر کام کرناہوگا۔

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہناہے کہ سابق صدر آصف علی زردای 27دسمبرکو کیا سرپرائز دیں گے اس کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔

    مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ روشن خیال پاکستان بابائے قوم کا خواب تھا جنہوں نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی۔

    انہوں نے کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں تاہم کافی عرصے سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہواتاہم ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔

    بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ، منظور وسان ، مولا بخش چانڈیو اور دیگر ارکان سندھ اسمبلی نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور بابائے قوم کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوگی،مرادعلی شاہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ کاکہناتھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے مخالفین کو پریشانی ضرور ہوئی ہے۔

  • لاہور:میاں منظوروٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں کی نعرے بازی

    لاہور:میاں منظوروٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں کی نعرے بازی

    لاہور: میاں منظور وٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں نے وہ نعرے لگائے کہ زمین ہل گئی، لاہور میں سابق صدرآصف علی زردای کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کی ڈویژنل تنظیموں کا اجلاس جاری تھا کہ منظور حسین وٹو اور اشرف خان سوہنا کے کارکنوں کے درمیان نعرے بازی شروع ہو گئی ۔

    ایک جانب سے گو وٹو گو کے نعرے تھے تو دوسری جانب گو سوہنا گو کے نعروں سے ہال گونجنے لگا، جس پر آصف علی زرداری نے مداخلت کرتے ہوئےمعاملے کو رفع دفع کرایا لیکن اجلاس کے بعد باہر آتے ہی دونوں گروپ ایک بار پھر نعرے بازی کرنے لگے ۔

    اس موقع پر میاں منظو روٹو کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اشرف سوہنا نے ایک بار منظور وٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی، اس موقع پر اشرف سوہنا کے حامی بھی میاں منظوروٹو کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔

    پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ انہیں نعروں کی پروا نہیں یہ پیپلز پارٹی کا کلچر ہے اگر نعرے نہ لگیں تو یہ پیپلز پارٹی نہیں رہے گی بلکہ مسلم لیگ بن جائے گی۔