Tag: آصف غفور

  • عدالتی فیصلے میں استعمال لفظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں، پاک فوج

    عدالتی فیصلے میں استعمال لفظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں، پاک فوج

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آج کے فیصلےمیں استعمال لفظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں۔

    جی ایچ کیو میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملک میں کسی صورت انتشار کو پھیلنے نہیں دیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک و اپنے ادارے کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی کچھ دیر پہلےتفصیل سے بات ہوئی جس میں ہونے والے فیصلوں سے حکومت آگاہ کرے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام افواج پاکستان پر اپنا اعتماد رکھیں ہم ملک میں انتشار نہیں پھیلنےدیں گے، ملک کو اس طرف لے کرجائیں گے جس سےادارے مضبوط ہوں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کئی بار ذکر کر چکے ہیں کہ ہم ہائبرڈ وار کاسامنا کر رہے ہیں، دشمن کیا چاہتے ہیں اور ان کی کیا منصوبہ بندی ہے ہمیں سب کاپتہ ہے، دنیاکی کوئی فوج جونہ کرسکی افواج پاکستان نےعوام کی حمایت سےحاصل کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کل سب نےدیکھا ہو گا جہاں دشمن داخلی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں وہاں بیرونی آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم اندرونی اور بیرونی حملوں کامقابلہ کر سکے تو موجودہ ڈیزائن کا بھی مقابلہ کریں گے، آرمی چیف نےکل کہا تھا ہم نےاستحکام کیلئے بہت کوششیں کیں اس کوختم نہیں ہونےدیں گے ہم اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو انشااللہ ناکام کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان ہے ہمارے لیے ملک پہلے اور ادارہ بعد میں ہے، نئے ڈیزائن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم اندرونی، بیرونی اور نئے ڈیزائن کا ہرصورت مقابلہ کریں گے۔

  • بھارت پاکستان پر ایل او سی پر کارروائی کے الزام کا واویلا کر رہا ہے: آئی ایس پی آر

    بھارت پاکستان پر ایل او سی پر کارروائی کے الزام کا واویلا کر رہا ہے: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر ایل او سی پر کارروائی کے الزام کا واویلا کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان پر کارروائی کے الزام کا واویلا کیا جا رہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر کارروائی کے بھارتی الزامات محض پروپیگنڈا ہے، الزامات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر پروپگینڈا کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ایل او سی پار کر کے کارروائی کی ہے، جب کہ دوسری طرف حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے آئے دن ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

    آج آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کر رہا ہے، جس سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلسٹر بم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

  • پاکستان مثبت انداز سے امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آرمی چیف

    پاکستان مثبت انداز سے امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن اورترقی کی راہ پر مثبت انداز سے گامزن ہے، دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 222ویں کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی جس میں جیو اسٹریٹجک،علاقائی،قومی سلامتی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    کانفرنس میں بھارت،افغانستان،ایران سمیت خطےکی سیکیورٹی صورتحال پرغور جبکہ سیکیورٹی آپریشنز،کالعدم تنظیموں کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بھی زیرغورآئیں۔

    آرمی چیف نےشرکاء کو اقتصادی صورتحال بہتر بنانےکے حوالے سےحکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نےمشکل مگر ضروری معاشی اقدامات سےآگاہ کیا۔

    یاد رہے کہ  28 جون کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ملکی معیشت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آرمی چیف آف اسٹاف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اہم مسئلے پر روشنی بھی ڈالی تھی۔

    آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا اب وقت قومی اہمیت کےامورپرکھل کر بات چیت ضروری ہے، حکومت  اور اسٹیک ہولڈرز کی قومی اہمیت پربات چیت ضروری ہے، ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں ہے، ہم سب کو مل کر ملک کے لیے جدوجہد کرنا چاہیے۔

  • دفاعی بجٹ میں کٹوتی رضاکارانہ طور پر کی گئی ہے: آئی ایس پی آر

    دفاعی بجٹ میں کٹوتی رضاکارانہ طور پر کی گئی ہے: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خطرات سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت برقرار رکھیں گے، دفاعی بجٹ میں کٹوتی رضاکارانہ طور پر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بجٹ میں کٹوتی کے باوجود کسی صورت دفاعی اور سیکورٹی معاملات متاثر ہونے نہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تینوں مسلح افواج داخلی اقدامات کے ذریعے بجٹ کٹوتی کو یقینی بنائیں گی، قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کام بہت ضروری ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک فوج نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے معیشت کی بہتری کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ بات وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس رضا کارانہ اقدام کو سراہتا ہوں، مذکورہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کا عکاس اور احسن اقدام ہے، پاک فوج نے سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود دفاعی اخراجات کے بجٹ میں کٹوتی ملکی معاشی مشکلات کی وجہ سے کی۔

    پاک فوج کا معیشت کی بہتری کیلئے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باعث پاک فوج کے افسران نے تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے، علاوہ ازیں پاک فوج کے افسران نے تنخواہوں میں اضافے نہ لینے کا بھی رضاکارانہ فیصلہ کیا۔

  • اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت کیوں نہیں دیتا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ایئر فورس کی ایک حالیہ پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارتی ایئر فورس کہتی ہے کہ اس نے ایف 16 گرایا، اگر ایف سولہ گرایا تو اس کا ثبوت کیوں سامنے نہیں لاتے۔

    آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی نقصان پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے، پاکستان نے سچ پر بھی کبھی ڈھول نہیں بجائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، اور گرائے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ دنیا نے زمین پر بکھرا دیکھا۔

    خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ رد عمل بھارتی فضائیہ کی اس پریس کانفرنس پر آیا ہے جس میں ائیر وائس مارشل نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایف سولہ گرانے کے شواہد ہیں لیکن وہ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

    بھارتی حکومت اور فوج کی طرف سے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ثبوت پیش نہیں کر سکتے، اگر ثبوت ہوتا تو سامنے لاتے۔

    یاد رہے کہ پانچ اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارتی میزائلوں کی تصویر بھی پوسٹ کر کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔

    بھارتی ایئرفورس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے مگ 21 نے پاکستانی شاہینوں کا شکار بننے سے قبل ایف 16 مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر نے بھارتی طیارے کے ملبے سے ملنے والے میزائلوں کے وہ ہیڈز دکھا دیے جو درست حالت میں تھے۔

  • ملکی دفاع سے واقف ہیں، منہ توڑ جواب دیں گے، آئی ایس پی آر

    ملکی دفاع سے واقف ہیں، منہ توڑ جواب دیں گے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملکی دفاع سے واقف ہیں اور اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پریس ریلیز میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایل او سی پرمسلسل اشتعال انگیزیاں کر رہا ہے اور اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح انداز میں کہا کہ بھارت سرحد کے دونوں اطراف بھارت ایل اوسی پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور پاک فوج ملک کے دفاع اور قومی سلامتی سےواقف ہے اور بھرپورجواب دیں گے۔


    یہ پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی


     انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر سرجیکل اسٹرائیک جیسا ڈرامہ دوبارہ کرنےکی کوشش کی تو بھارت کو منہ توڑجواب دیں گے اور بھارت کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے آج صبح سات بجے لائن آف کنٹرول پر کوٹ کوٹیرا، کھوئی رٹہ، کریلا سمیت مختلف سیکٹرز مقامی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • راحیل شریف کی تقرری ریاست کا فیصلہ ہے، میجر جنرل آصف غفور

    راحیل شریف کی تقرری ریاست کا فیصلہ ہے، میجر جنرل آصف غفور

    لندن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کا غدار پاکستان میں نہیں رہ سکتا، دنیا میں اب ہمیں کوئی بائی پاس نہیں کرسکتا، راحیل شریف کی سعودی عسکری اتحاد میں تقرری ریاست کا فیصلہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

    سینئر صحافی عامر غوری نے بتایا کہ آصف غفور نے صحافیوں سے ڈھائی گھنٹے تک مختلف معاملات پر بات چیت کی، گفت گو سے قبل ہم سے اپنے کیمرے آف کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اگر کیمرے آن رہے تو ممکن ہے میں آپ لوگوں سے وہ باتیں نہ کرسکوں جو کرنا چاہتا ہوں۔

    میڈیا نے ان کی بات مانتے ہوئے کیمرے آف کردیے،آصف غفور نے میڈیا کو اجازت دی کہ جو چیزیں آپ سمجھتے ہیں کہ وہ بہتری کی طرف جاتی ہیں انہیں رپورٹ کریں۔

    آپریشن رد الفسار پر بات کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن کے تحت مختلف اہداف حاصل کرلیے ہیں، رد الفساد کے تحت مدرسہ اصلاحات کا کام جاری ہے،  مختلف مدرسوں اور تعلیمی اداروں پر ہماری نظر ہے کہ وہاں لوگ کیا کررہے ہیں، انہیں پکڑنا زیادہ مشکل ہےاس لیے ان پر ہماری نظر زیادہ سخت ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مغربی اور شرقی سرحدوں کی حفاظت کا عمل جاری ہے جس میں کامیابیاں ملی ہیں، پاکستان کے دشمن جہاں جہاں ملیں گے ان کے خلاف وہاں وہاں کارروائی کریں گے۔

    راحیل شریف کی تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فوجی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے، پاکستانی سعودی عرب اور ایران سے بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے۔


    A traitor cannot live in Pakistan, We doesn’t… by arynews
    مسئلہ کشمیر پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جو مسئلے ہیں وہ بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوں گے ، نہ کشمیر وہ ہم سے لے سکتے ہیں اور نہ ہم ان سے لے سکتے ہیں لیکن یہ مسئلہ تو حل ہونا ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ بہت اہم ہے ، اگلی جنگیں پانی پر ہوں گی،انہوں نے تسلیم کیا کہ ہم بے شک مشکل دور سے گزر رہے ہیں لیکن ہمیں منزل نظر آرہی ہے۔