Tag: آصف ٹوبا

  • نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ ہفتے سے کراچی میں شروع

    نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ ہفتے سے کراچی میں شروع

    کراچی : نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ اکتیس جنوری سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ صوبہ پنجاب کے محمد آصف ٹوبا اعزاز کا دفاع کرینگے۔

    کراچی جیمخانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ چاروں صوبوں سمیت دارالحکومت اسلام آباد سے پینتالیس کیوئسٹ حصہ لے رہے ہیں۔

    ایونٹ میں نیشنل جونئیر چیمپیئن شپ کے چار بہترین کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فائنل نو فروری کو کھیلا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ فائنلسٹ کھلاڑی ملائیشیا میں ہونے والی ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرینگے۔

    عالمگیر شیخ نے کہا کہ سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پانچ لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔اسپورٹس پالیسی کے تحت مزید انعامی رقم جلد جاری کردی جائیگی۔

  • ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

    ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

    بنگلور: بھارت کے شہر  بنگلور میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے۔

    گروپ سی سے قومی چیمپیئن محمد سجاد ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچے ہیں۔ محمد آصف ٹوبا نے چھ میں سے پانچ میچز جیتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔

    آصف ٹوبا آخری میچ میں آج بھارت کے ساہل نیر سے مدمقابل ہونگے۔ حمزہ اکبر نے برزایل کے کیوئسٹ کو باآسانی چار صفر سے ہرا کر چونسٹھ بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے بدھ سے شروع ہوگا۔