Tag: آصف کرمانی

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگی سینیٹر  اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگی سینیٹر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

    اسلام آباد : ن لیگی سینیٹر بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور کہا عوام کا شدید ردعمل ہے، اس کے نتائج آئندہ الیکشن پر اثر اندازہو سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگی سینیٹر نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بتایا ، آصف کرمانی نے کہا کہ قیمت میں 7.50 روپے فی یونٹ اضافےسے عوام کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

    سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا اس کے نتائج آئندہ الیکشن پر اثر اندازہو سکتے ہیں، عوام کا شدید ردعمل ہے، وزیراعظم اضافہ واپس لینے کا حکم دیں۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے فی یونٹ اضافے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 5 روپے فی یونٹ، 301 یونٹ سے 400 یونٹ تک 6 روپے 50 پیسے فی یونٹ، جب کہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اضافے سے اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔

  • اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ ہم سرخرو ہوئے‘ آصف کرمانی

    اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ ہم سرخرو ہوئے‘ آصف کرمانی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھی چھوٹی موٹی غلطیاں تھی، جو ٹھیک ہے اس کو ٹھیک کہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ غریب دشمن پالیسیوں پرعوام نے عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

    آصف کرمانی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی چھوٹی موٹی غلطیاں تھی، جو ٹھیک ہے اس کو ٹھیک کہیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ ہم سرخرو ہوئے، عام انتخابات پر تحفظات صحیح ثابت ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضمنی انتخابات پراثرانداز ہونے کی کوشش کی، مسلط حکومت نے ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی۔

    ضمنی انتخابات 2018: نتائج کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی اور ن لیگ چار چار نشستوں پرکامیاب

    واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 35 نشستوں پرہونے والے ضمنی انتخابات کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف اور ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 4،4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ق لیگ نے 2 اور ایم ایم اے نے ایک نشست جیتی۔

  • شہبازشریف کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی سعودی عرب روانہ

    شہبازشریف کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی سعودی عرب روانہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بعد وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق بھی خاندان کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز 759 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے ترجمان ڈاکٹرآصف کرمانی پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا بھی اتوار کوسعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب روانگی کے باعث کوٹ مومن سرگودھا میں ہونے والا مسلم لیگ ن کا جلسہ بھی منسوح کردیا گیا ہے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


    شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اہم دورے پرسعودی عرب پہنچے تھے، انہوں نے نمازِ فجر مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی تھی۔

    وزیراعلی‌ٰ پنجاب میاں شہبازشریف سعودی عرب میں اہم شخصیات سےملاقاتیں کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

    ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ سینیٹ کی یہ نشست ڈاکٹر بابر اعوان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    سینیٹ کی یہ نشست پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ڈاکٹر بابر اعوان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    اس نشست کے لیے آصف کرمانی کے مقابلے پر پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق سمیت کسی اپوزیشن پارٹی نے امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

    مذکورہ نشست کے لیے آزاد امیدوار خرم قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تاہم وہ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیے گئے تھے جبکہ ن لیگ کے ایک اور امیدوار ملک نعمان احمد لنگڑیال نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

    آصف کرمانی کے منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن 27 ارکان سینیٹ کے ساتھ ایوان میں پہلے نمبر پر آگئی جبکہ پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔

    آصف کرمانی اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور کے طور پر کام کر رہے تھے۔


  • جے آئی ٹی قطرنہ گئی تون لیگ کےشدید تحفظات ہوں گے‘ آصف کرمانی

    جے آئی ٹی قطرنہ گئی تون لیگ کےشدید تحفظات ہوں گے‘ آصف کرمانی

    اسلام آباد: وزیراعظم کےمعاون خصوصی آصف کرمانی کاکہناہےکہ قطری شہزادےکی تصدیق جے آئی ٹی رپورٹ کاحصہ بننےتک تفتیش نامکمل ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق جوڈیشل اکیدمی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےوزیراعظم کےمعاون خصوصی آصف کرمانی نےکہاکہ جےآئی ٹی نےلندن میں لیگل فرم کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ متعلقہ دستاویزپہلے ہی سپریم کورٹ میں جمع ہیں۔

    آصف کرمانی نے کہاکہ جےآئی ٹی سپریم کورٹ سے بھی کاغذات لے سکتی تھی۔ انہوں نےکہاکہ قطری شہزادےنےخط بھیجاجس میں منی ٹریل کی تصدیق کی گئی۔

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی نے کے جے آئی ٹی کے لیے محترمہ کا لفظ استعمال کرتےہوئےکہاکہ جےآئی ٹی کی کارروائی یکطرفہ تماشا ہے۔

    آصف کرمانی نےکہاکہ کچھ لوگوں کوہماری شکلیں پسند نہیں،ہم یہ تبدیل نہیں کرسکتے۔انہوں نےکہاکہ عمران خان کی خواہش تھی نوازشریف کونااہل قراردیاجائے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہناتھاکہ ہمیں انصاف دیاجائے کھیل مت کھیلا جائے، یہ دھمکی نہیں،کروڑوں ورکرزکےجذبات سےآگاہ کررہاہوں۔

    واضح رہےکہ آصف کرمانی نے کہاکہ نوازشریف کانام پاناماپیپرز میں نہیں ہےجن کے پاناماپیپرزمیں نام ہیں وہ کھلے عام گھوم رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔