Tag: آغاز

  • سپریم کورٹ کا15مارچ سےمردم شماری کاآغازکرنےکاحکم

    سپریم کورٹ کا15مارچ سےمردم شماری کاآغازکرنےکاحکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نےحکومت کو 15مارچ 2017 تک مردم شماری کرانےکا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں فل بنچ نے مردم شماری میں تاخیر کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

    سپریم کورٹ نے سماعت کے دوارن حکم دیا کہ حکومت 15مارچ 2017تک مردم شماری شروع کرائے اور اسے دو مہینے کے اندر اندر 15مئی تک مکمل کرے۔

    سماعت کے دوران جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے بغیر الیکشن کا انعقاد ملک کے ساتھ مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف مردم شماری کرانے کی تاریخ دیں یا خود آکر بتائیں۔

    جسٹس انور ظہیر جمالی نے سماعت کے دوران کہا کہ آج حکومت کہہ رہی ہے فوج کے بغیرمردم شماری نہیں ہوسکتی پھرکل الیکشن کمیشن کہے گاکہ فوج کے بغیرالیکشن نہیں ہوسکتے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عوام کی تعداد کسی کو معلوم ہی نہیں ہےملکی پالیسیاں ہوا میں بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 7دسمبر کو وزیراعظم کا دستخط شدہ بیان عدالت میں جمع کروائیں۔

    واضح رہے کہ عدالت میں حکومت نے مردم شماری کرانے کے لیے مئی 2017سے جون تک کے لیے تین ماہ کا وقت مانگا تھا۔

  • عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

    عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

    بغداد : عراقی فوج نے موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا ہے کہ اب داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاوقت آگیا ہےاور ہم عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلا کر رہےگیں۔

    عراقی فوج کے بریگیڈیئر جنرل حیدر فاضل نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موصل پر سے دولت اسلامیہ کا کنٹرول ختم کرانے کے آپریشن میں 25 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

    امریکی سفارت کار بریٹ میک گرک نے ٹوئٹر میں کہا کہ داعش کے خلاف اتحاد میں ‘اس تاریخی آپریشن میں عراق کے ساتھ کھڑا ہونا فخر کی بات ہے۔’

    خیال رہےکہ آپریشن کے آغاز سے قبل ہزاروں پمفلیٹ عراقی فضائیہ کی جانب سے موصل میں گرائے گئے جس میں آپریشن کے آغاز کی وارننگ دی گئی تھی۔اورشہریوں سے درخواست کی گئی تھی کہ داعش کے ٹھکانوں سے دور رہیں تاکہ کسی قسم کی نقصان سے بچاجا سکے۔

    اقوام متحدہ نے موصل میں لڑائی کے حوالے سے کہا تھا کہ اس سے شہریوں پر بہت بڑے پیمانے پر اثر پڑے گا اور ایک اندازے کے مطابق موصل اور اس کے گردو نواح میں رہنے والے 12 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ موصل ہی میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکر البغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔عراق میں داعش کے زیر قبضہ موصل سب سے بڑا شہر ہے۔

  • انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

    انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

    اسلام آباد: انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا،تمام تصدیق شدہ فہرستیں 10 اکتوبر تک آویزاں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کےمطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اضافہ جات اور حذف ووٹ کی فہرستیں ملک بھر کے تقریبا11 ہزار 500 سے زائد ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں ہوں گی۔

    پنجاب میں 7000 سندھ میں 1900،خیبر پختونخواہ،فاٹا میں 1000 اور بلوچستان میں 1500 مقامات پر ڈسپلے سینٹرز بنانے گئے،ڈسپلے سینٹر ز کی فہرستیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ڈسپلے سینٹر ز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے،ووٹرز ووٹ کی منتقلی،اخراج،درستگی کے لیے قریبی ڈسپلے سنٹر یا دفترضلعی الیکشن کمشنرسے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • کراچی:3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز 20اکتوبر سے ہوگا

    کراچی:3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز 20اکتوبر سے ہوگا

    کراچی: تین روزہ خصوصی پولیو مہم بیس اکتوبر سے شروع کی جائے گی، متعلقہ حکام کے مطابق رضاکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    کراچی میں تین روزہ خصوصی پولیو مہم 20اکتوبر سے شروع ہورہی ہے، پروجیکٹ ڈایریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مظہر خمیسانی کے مطابق ہائی رسک یونین کونسلوں میں پولیو ویکسین فراہم کی جائے گی جبکہ مہم میں شریک کارکنان کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ملیر کے بعض علاقوں سے خراب پولیو ویکیسن پلانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں ، شکایات کا جائزہ لینے کے بعد فراہم کردہ ویکیسن معیار کے مطابق ہے۔

    ڈاکٹر مظہر خمیسانی کا کہنا ہے کہ پولیو رضاکاروں کو پولیو والے دن ویکیسن فراہم کی جاتی ہے جبکہ دن کے اختتام پر ویکسن واپس جمع کرائی جاتی ہے۔

  • کراچی سمیت ملک بھر میں 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی سمیت ملک بھر میں 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی:  ملک بھر کی طرح کراچی میں آج سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے،  کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز نے سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر مہم میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

    ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تین روزہ انسداد پولیومہم آج سےشروع کر دی گئی ہے، پولیومہم میں تئیس لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، نیوکراچی کے علاقے میں پولیو ہیلتھ ورکرز نے سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر احتجاجاً مہم میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ پچھترلاکھ بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کیلئےانتالیس ہزار ٹیمیں فرائض انجام دے رہی ہیں، پولیو ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں، انٹرسٹی بس ٹرمینل اور ٹرانسپورٹ پوائنٹس پر بھی بچوں کو پولیوکے قطرے پلارہی ہیں۔

    پولیو ورکرز ٹیمیں سرکاری اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں، مالاکنڈ میں صحت کےانصاف پروگرام کے تحت ضلع بھر میں پولیو سے بچاؤ کی چار روزہ مہم شروع کردی گئی ہے۔

    مالاکنڈ میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، جعفر آباد میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم میں پانچ سو کے قریب مرد اورخواتین کی ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ہیں ۔

    ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر جمال دین کے مطابق مہم میں ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

  • کراچی: 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی: 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی : تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، پولیو حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔

    کراچی میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیو مہم تین روز تک جاری رہے گی، جس کے دوران پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

    پولیو حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں، شہر کے تمام اضلاع میں پولیو ورکرز مہم میں شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ پولیو مہم میں پولیو ورکرز نے سیکیورٹی نہ ملنے پر مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا،  متعلقہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی کی فراہمی کے بعد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔