Tag: آغا سراج درانی

  • گن پوائنٹ پر سندھ کا پانی نہیں دیں گے: آغا سراج درانی

    گن پوائنٹ پر سندھ کا پانی نہیں دیں گے: آغا سراج درانی

    سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ گن پوائنٹ پر سندھ کا پانی نہیں دیں گے، وفاق اور صوبوں کو مل بیٹھ کر اس پر بات کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ پانی کے معاملے پر وفاق اور صوبوں کو مل بیٹھ کر متفقہ فیصلہ کرنا چاہیے، پانی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔

    آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ گن پوائنٹ پر سندھ کا پانی نہیں دیں گے، ملک 95 فیصد زراعت سے چلتا ہے، خود زمین دار ہوں، فصل نہیں ہوگی تو کہاں سے کھاؤں گا؟

    آغاسراج درانی نے اپنے کیس کے حوالے سے کہا کہ 6 سال ہو گئے اثاثہ جات  کیس کو چلتے ہوئے، اس کیس میں تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے، ہماری پارٹی کے بانی پھانسی پر چڑھ گئے، محترمہ شہید ہوگئیں، آصف زرداری کئی سال جیل میں رہے، ہماری پوری لیڈر شپ ملک کی ہر عدالت میں پیش ہوئی۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں آغا سراج درانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا اور عدالت کی جانب سے سماعت 7 جنوری تک کے لئیے ملتوی کردی گئی۔

  • احتجاج  کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا: آغا سراج درانی

    احتجاج کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا: آغا سراج درانی

    کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ احتجاج  کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا ہے۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احتجاج  کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا ہے،  ایسے احتجاج تو ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے ہوتے آرہے ہیں۔

    آغاسراج درانی نے کہا کہ پورا سندہ ہمارے ساتھ ہے، خواہش ہے نئے اسپکر صاحب بھی قیادت کی سرپرستی میں چلیں، ہم  سڑک والی  پار ٹی نہیں  کہ جس کو مرضی  بٹھادیں، پی پی میں کارکردگی پر عہدے دیے جاتے ہیں۔

    اپوزیشن جماعتوں کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان ، ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ

    واضح رہے کہ جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث سندھ اسمبلی پر جلوس، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے، کسی بھی قسم کی شرپسندی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب ریڈ زون میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

  • آغا سراج درانی کیس میں عدالت کا اہم فیصلہ

    آغا سراج درانی کیس میں عدالت کا اہم فیصلہ

    کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے تمام ملزمان کے وکلا کو آیندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کی آمدن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، اسپیکر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کیس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا۔

    وکلا کے نہ ختم ہونے والے دلائل اور کیسز کے التوا کے حوالے سے سماعت کے دوران ججز کی جانب سے اہم ریمارکس سامنے آئے۔

    چیف جسٹس نے کہا سلمان اکرم راجہ صاحب آپ دو دن سے دلائل دے رہے ہیں، آج اخبار میں ایک آرٹیکل ہے زیر التوا مقدمات کے حوالے سے، ہم اگر کئی کئی دن وکلا کو سنتے رہے تو 20 سال میں بھی زیر التوا کیسز ختم نہیں ہوں گے، امریکا کی طرح تحریری معروضات پر انحصار کرنا ہوگا۔

    جسٹس منصور نے ریمارکس میں کہا امریکا میں وکیل اگر 30 منٹ دلائل دیتا ہے، تو سرخ بتی جل جاتی ہے، چیف جسٹس نے کہا کل اور آج جتنے مقدمات دائر ہوئے، اتنے ہی نمٹانے گئے ہیں، مقدمات نمٹانے کی رفتار کو ڈبل کرنا ہوگا، جو بھی اس حوالے سے تجاویز دیتا ہے، ہم اس کا جائزہ لیتے ہیں۔

    قبل ازیں، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے سراج درانی کی آمدن کا تعین 2007 سے کیا ہے، اور انھوں نے ٹیکس گوشوارے 2007 سے جمع کرانے شروع کیے ہیں، سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ سراج درانی کی زندگی 2007 سے پہلے بھی تھی، وہ 1985 سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ایک مال دار گھرانے سے ان کا تعلق ہے۔

    عدالت نے وکلا کو سننے کے بعد تمام ملزمان کے وکلا کو آیندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا۔

  • سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج کی رہائش گاہ کو ان کے لیے سب جیل قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ اسپیکر کےگھر کو سب جیل قرار دینے کا حکم کچھ دیر میں جاری کرے گا، یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کو آج لانڈھی جیل سے ڈیفنس میں واقع گھر منتقل کیا جائے گا، یہ فیصلہ سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر کی آمد و رفت میں خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔

    آغا سراج درانی کے اثاثوں اور بے نامی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    اسپیکر آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی حراست میں ہیں، نیب نے انھیں 3 دسمبر کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، سپریم کورٹ نے انھیں سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا، وہ ضمانت کے لیے دائر کیس کی سماعت کے لیے عدالت حاضر ہوئے تھے۔

    آغا سراج درانی کے اثاثوں اور بے نامی جائیداد کی تفصیلات بھی سامنے لائی جا چکی ہیں، نیب کے مطابق ان کی بے نامی جائیداد کی مالیت 1 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

  • آغا سراج درانی کے اثاثوں اور  بے نامی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    آغا سراج درانی کے اثاثوں اور بے نامی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اثاثوں اور بے نامی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں ، بےنامی پراپرٹیزکی مالیت 1ارب 4کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بے نامی جائیداد ، اثاثوں کی تفصیلات پر نیب کی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں آغا سراج کے اثاثوں، بے نامی جائیداد کی تفصیلات درج ہے۔

    نیب رپورٹ میں بتایا گیا ڈی ایچ اے فیز 6میں 500اسکوائریارڈ کا پلاٹ بے نامی جائیداد میں شامل ہیں ، پلاٹ نمبر 115، 2011میں غلام مرتضیٰ کے نام خریدا گیا۔

    نیب کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے فیز 6ہی ایک ہزار اسکوائر یارڈ کا پلاٹ بھی بے نامی جائیداد میں شامل ہیں ، پلاٹ نمبر 116شکیل احمد سومرو کے نام خریدا گیا جبکہ ڈی ایچ اے فیز 8میں ایک ہزار اسکوائر یارڈ کا پلاٹ شکیل احمد سومرو کے نام پر خریداگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملیرمیں 40ایکٹر اراضی بھی بے نامی جائیداد کا حصہ ہے ، 40ایکڑ اراضی 2012میں منور علی کے نام پر خریدی گئی، اسی طرح بے نامی جائیداد میں ڈی ایچ اے فیز 6میں ایک ہزار اسکوائر یارڈ کا ایک اور پلاٹ شامل ہیں ، پلاٹ نمبر 86 دو ہزار تیرہ میں گلبہارلوہاربلوچ کےنام پرخریدا۔

    نیب نے بتایا ڈی ایچ اے فیز 6میں بنگلو نمبر اے 3بھی بےنامی جائیداد کا حصہ ہے ، مذکورہ بنگلو 2011میں محمد عرفان کے نام خریدا گیا، مذکورہ بےنامی پراپرٹیزکی مالیت 1ارب 4کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ آغا سراج کے پاس ایک کروڑ 48لاکھ کے پرائز بانڈ ز اور 6گاڑیاں بھی ہیں۔

  • سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کر دی

    سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کر دی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی  آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر سراج درانی کی درخواست ضمانت واپس کردی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ سےدرخواست ضمانت خارج ہونےکےبعدگرفتاری نہ دینےکااعتراض کیا تھا جب کہ درخواست گزار پرزیر دستخطی انڈر ٹیکنگ جمع نہ کرانے کا بھی اعتراض کیا۔

    گذشتہ روز آغا سراج درانی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی ،

    خیال رہے سندھ ہائیکورٹ نے سِراج درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد سے آغا سِراج درانی روپوش ہیں۔

    ضمانت قبل از گرفتاری منسوخی کے بعد نیب نے آغا سِراج درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، نیب ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر کی گرفتاری کے لیے جدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جا رہا ہے، آغا سراج اور ذوالفقار ڈاہر کی آخری لوکیشن کراچی کی تھی۔

  • آغا سراج درانی تاحال روپوش

    آغا سراج درانی تاحال روپوش

    کراچی: قومی احتساب بیورو کو مطلوب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی تاحال روپوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی نیب ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے روپوش ہیں، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سراج اور ان کے کوآرڈینیٹر سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر کی گرفتاری کے لیے جدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جا رہا ہے، آغا سراج اور ذوالفقار ڈاہر کی آخری لوکیشن کراچی کی تھی۔

    نیب کی جانب سے آغا سراج کو کراچی میں، جب کہ دیگر 9 ملزمان کو گڑھی یاسین اور دیگر شہروں میں تلاش کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ 13 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی تھی، جب کہ ان کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

    آغا سراج درانی کی فیملی نے نیب کو گھر میں مشروط داخلے کی اجازت دے دی

    ضمانت مسترد ہونے کے بعد جب نیب کے اہل کار کراچی میں آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پہنچے، تو سیکیورٹی گارڈز نے انھیں گھر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا، کئی گھنٹے کھڑے رہنے کے بعد گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کے بیٹے آغا شہباز درانی نے نیب اہل کاروں کو گھر میں داخلے کی مشروط اجازت دی۔

    آغا سراج درانی کے بیٹے نے کہا ایک لیڈی کانسٹیبل سرچ وارنٹ کے ساتھ گھر میں آ کر پوری تلاشی لے سکتی ہے، لیکن کسی مرد اہل کار کو اندر آنے کی اجازت نہیں دوں گا، انھوں نے کہا ماضی میں نیب نے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو زد و کوب کیا تھا، نیب والے سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالا تر ہیں۔

  • آغا سراج درانی کی فیملی نے نیب کو گھر میں مشروط داخلے کی اجازت دے دی

    آغا سراج درانی کی فیملی نے نیب کو گھر میں مشروط داخلے کی اجازت دے دی

    کراچی: آغا سراج درانی کی فیملی نے نیب کو گھر میں مشروط طور پر داخلے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے نیب نے کئی مقامات پر چھاپے مارے، کراچی میں نیب کی ٹیم گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں وہ گھر کے باہر کئی گھنٹوں تک موجود رہے۔

    سیکیورٹی گارڈز نے نیب اہل کاروں کو گھر کے اندر جانے سے روکے رکھا، گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کے بیٹے آغا شہباز درانی نے نیب کو گھر میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی۔

    آغا سراج درانی کے بیٹے نے کہا ایک لیڈی کانسٹیبل سرچ وارنٹ کے ساتھ گھر میں آ کر پوری تلاشی لے سکتی ہے، لیکن کسی مرد اہل کار کو اندر آنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

    انھوں نے کہا ماضی میں نیب نے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو زد و کوب کیا تھا، نیب والے سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالا تر ہیں۔

    ناجائز اثاثے بنانے کا الزام، آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

    شہباز درانی نے باہر آ کر کارکنوں کو آغا سراج درانی کا پیغام بھی پہنچایا، کہا کسی بھی مرد کو گھر آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی،جب کہ ان کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے، جس کے بعد نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کے گھر تلاشی کے لیے پہنچی تھی۔

  • ناجائز اثاثے بنانے کا الزام،  آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

    ناجائز اثاثے بنانے کا الزام، آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی ضمانت مسترد کردی جبکہ اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور اہل خانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    سماعت میں عدالت نے 18 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی۔

    سندھ ہائی کورٹ کے2رکنی خصوصی بینچ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا سے قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا ، آغا سراج درانی کیخلاف 1 ارب سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    ملزمان کے خلاف آمدن سےزائد اثاثے بنانےکاریفرنس زیر سماعت ہے ، نیب ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نےآغاسراج درانی اوردیگرکی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے ضمانتوں پردوبارہ دلائل سننے کے لیے معاملہ واپس بجھوایا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر درخواست ضمانتوں پر دوبارہ سماعت کی گئی۔

  • آغا سراج درانی کو گرفتاری کا خطرہ، ضمانت کیلئےسندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

    آغا سراج درانی کو گرفتاری کا خطرہ، ضمانت کیلئےسندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

    کراچی : قومی احتساب بیورو کی جانب سے کال اپ نوٹس جاری ہونے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کوکال اپ نوٹس جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں، بھرتیاں آغاسراج درانی کی سفارش پرکی گئیں، بھرتیاں مختلف عہدوں پرغیرقانونی طریقےسےکی گئیں۔

    نیب کے کال اپ نوٹس کے بعد سراج درانی گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر ضمانت کیلئےسندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے، دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ گرفتاری کاخدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے ۔

    خیال رہے آغا سراج درانی ودیگرکیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ ،4 بیٹیاں ، 2 بیٹے مفرور ہیں۔

    یاد نیب حکام نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس دائر کیا تھا ، دائر ریفرنس میں آغاسراج سمیت بیس ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہیں۔