Tag: آغا علی

  • ’کسی کو دل سے چاہو اگر وہ نہ رہے تو دکھ ہوتا ہے‘

    ’کسی کو دل سے چاہو اگر وہ نہ رہے تو دکھ ہوتا ہے‘

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ کسی انسان کو دل سے چاہو اور اگر وہ رہے تو دکھ ہوتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکار آغا علی نے شرکت کی اور ازدواجی زندگی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ نے جو لکھا ہے وہ ویسے ہی ہوتا آپ کچھ بھی کرلیں وہ نہیں بدل سکتے، میں سب کو یہ کہنا چاہوں گا آپ کسی بھی رشتے میں ہو تو سو فیصد کوشش کرو کہ چل جائے، یہ اسٹیج تبھی آنی چاہیے جب آپ نے تمام کوششیں کرلیں کہ سب ٹھیک ہوجائے۔

    آغا علی نے کہا کہ اگر کچھ صحیح نہیں ہے تو تمیز کے دائرے میں رہ کر فیصلہ کریں۔

    اداکار نے کہا کہ اگر آپ کو محسوس ہو کہ اس رشتے میں میری ذات ہی ختم ہوتی جارہی ہے یا جتنا میں انویسٹ کررہا ہوں اس کا 20 فیصد بھی سامنے والا دینے کو تیار نہیں تو پھر اس کے بارے میں بار بار بات کرو کیونکہ دنیا میں اس سے بڑا کوئی رشتہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ 8 ماہ سے شوٹنگ نہیں کی لیکن اس سے قبل جتنے پروجیکٹ چل رہے تھے وہ مکمل کیے، ہم دونوں کے ساتھ پروجیکٹ بھی مکمل کروائے۔

    آغا علی نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی انسان کسی کو دل سے چاہے اور وہ نہ رہے تو دکھ نہ ہو۔

    واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے مئی 2020 میں کووڈ کے دوران شادی کی تھی اور ان کی شادی محض 2 سال ہی چل سکی۔

  • آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

    آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے اپنی طلاق کی تصدیق کی ہے۔

    حال ہی میں اداکار آغا علی نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سابقہ ​​بیوی حنا الطاف کے بارے میں بھی بات کی۔

    آغا علی کی شادی حنا الطاف سے ہوئی تھی لیکن شادی کے تین سال بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا تھا۔

    اس افواہوں کے بعد آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے حنا الطاف کے ساتھ شیئر کی گئی تمام تصاویر حذف کیں جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں کی محبت اور شادی تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔

    تاہم اب ان تمام تر افواہوں کے بعد بالآخر خود اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کرکے ان افواہوں کو سچ ثابت کردیا۔

    اداکار آغا علی نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے طلاق کے بعد ایک بہت بڑا سبق حاصل کرلیا ہے کیونکہ اس طلاق نے میری اپنی زندگی پر نئے سرے سے غور کرنے کا موقع دیا۔

    آغا علی کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں، دراصل اب میں الحمدللہ بہت بہتر ہوں اب میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں خوش ہوں اور میرا خیال ہے کہ آپ اپنی زندگی میں جتنے بھی رشتے بناتے ہیں، وہ آپ کی خوشی اور مرضی سے بنتے ہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس لیے ان رشتوں کا خیال رکھنا چاہیے آپ کو پوری کوشش کرنی چاہیے کہ ان رشتوں کو کامیاب بنایا جائے، لیکن اگر آپ دونوں اس میں ناکام ہو رہے ہیں تو بہترین حل یہی ہے کہ آپ علیحدگی کا راستہ اختیار کریں۔

    آغا علی کا کہنا تھا کہ رشتے کو چلانے کے لیے دونوں طرف سے بھرپور محنت ہونی چاہیے، اور جب یہ ممکن نہ ہو تو بہتر ہے کہ تعلق کو ختم کر دیا جائے تاکہ دونوں فریقین اپنی زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔

    واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کووڈ کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جسے  آغا علی نے  مسترد کر دیا تھا۔

  • سمجھ دار لڑکی کو پیار نہیں بلکہ لگژری۔۔۔۔آغا علی نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

    سمجھ دار لڑکی کو پیار نہیں بلکہ لگژری۔۔۔۔آغا علی نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے لڑکوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر گفتگو کی۔

    آغا علی نے کہا کہ ایک لڑکا اگر دل کا اچھا ہوتا ہے اور خلوص کے ساتھ اپنا رشتہ نبھا رہا ہے تو اس کے ساتھ بُرا ہی ہوتا ہے، انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج کے دور کی یہ حقیقت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر لڑکی تھوڑی سی سمجھدار ہے تواسے پیار محبت نہیں چاہیے، اسے لگژری اور مستقبل کی سیکیورٹی چاہیے، ایسی لڑکی کو ایسا شخص چاہیے جو اسے ہر طرح سے سیکیور محسوس کروا سکے اور اس کی خواہشات پوری کرسکے۔

    اداکار نے کہ اس لیے میں تمام لڑکوں سے کہتا ہوں کہ پہلے اپنی زندگی پر توجہ دو، اگر تمماھرے پاس پیسے ہیں اور دنیا میں تمھاری کوئی اوقات ہے تو دنیا میں تمھیں کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے، اس لیے میں کہتا ہوں جب آپ اتنے قابل ہوجائیں کہ بل ادا کرسکیں تب ہی عشق محبت میں کرو۔

  • ’شوبز انڈسٹری نے مجھے آج تک۔۔۔‘ آغا علی خاص لوبی سے متعلق کیا کہا؟

    ’شوبز انڈسٹری نے مجھے آج تک۔۔۔‘ آغا علی خاص لوبی سے متعلق کیا کہا؟

    پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری نے مجھے آج تک قبول نہیں کی کیونکہ میرا تعلق کسی خاص لوبی سے نہیں ہے۔

    پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری اور اپنے کام سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں، میں کسی گروپ کا حصہ نہیں ہوں یہی وجہ ہے کہ ایک گروہ  مجھے دیکھ کر آج بھی آنکھیں بند کرلیتا ہے لیکن میں پھر بھی ان سب سے ملنا چاہتا ہوں، مجھے ہر ایک سے محبت ہے۔

    آغا علی کا بتانا ہے کہ میں نے اپنےکریئر کا آغاز 2006 میں نجی ٹی وی چینل سے بحیثیت پروگرام ہوسٹ کیا اور بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ بھی ملا لیکن وہ میرا پہلا اور آخری ایوارڈ تھا اس کے بعد کام تو بہت کیا لیکن  پذیرائی نہیں ملی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرامے کی کہانیوں کا معیار بہتر ہورہا ہے، عوام کہتے ہیں کہ پاکستان میں فلمیں نہیں بن رہیں لیکن میں آپ ریکارڈ اٹھا کر چیک کرلیں کہ گزشتہ سال کتنی فلمیں بنی ہیں، یہ غلط تاثر ہے کہ  فلمیں بنتی نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  مسئلہ فلم بننے کا نہیں ہے سینما میں چلنے کا ہے وہ فلمیں اسلیئے نہیں چلتی ہیں کیونکہ ہم فلموں میں ان اداکاروں کو لاتے ہیں جو نہ رقص جانتے ہیں اور نہ انہیں اداکاری کا پتہ ہے اسی وجہ سے ہمارا سینما تنزلی کا شکار ہے۔

  • 2018 میں اپنا پیسہ اور پیار دونوں کھودیا تھا: آغا علی کا انکشاف

    2018 میں اپنا پیسہ اور پیار دونوں کھودیا تھا: آغا علی کا انکشاف

    پاکستانی معروف اداکار آغا علی نے اپنے بُرے وقت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں پاکستانی اداکار آغا علی نے بطور شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ 2018 کا سال میرے لیے بہت مشکل ثابت ہوا تھا۔

    اداکار آغا علی نے ماضی میں گزرے ہوئے برے وقت سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ 2018 ایک ایسا سال تھا جس میں، میں نے اپنے 90 فیصد پیسہ ایک جگہ انویسٹ کر دیا تھا اور وہ پیسہ ڈوب گیا تھا۔

    آغا علی نے کہا کہ اسی سال میرا ایک ریلیشنشپ بھی ٹوٹ گیا تھا، 99 فیصد لوگ مجھے برا بھلا بولتے تھے اور میں خود کو سوشل میڈیا پر بطور ویلن ہی دیکھا کرتا تھا، اس دوران میرا وزن بھی کافی حد تک بڑھ گیا تھا۔

    ’’اسی دوران میں نے عمرے کی نیت کی، 2018 میں ہی عمرہ ادا کیا اور پھر میرے معاملات سدھرنے لگے، اس بُرے وقت کے دوران میں نے صرف اللہ کو خود کے قریب پایا تھا۔

    یاد رہے کہ اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان ایک رومانوی تعلق میں جڑے تھے،  لمبے عرصے تک ایک ساتھ رہنے کے بعد اس جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

    لیکن بعد میں سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے شادی کر لی تھی جبکہ 2020 میں آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ خاموشی سے نکاح کر لیا تھا۔

  • آغا علی نے حنا الطاف سے علیحدگی سے متعلق کیا کہا؟

    آغا علی نے حنا الطاف سے علیحدگی سے متعلق کیا کہا؟

    اداکار آغا علی نے اپنی اور اہلیہ حنا الطاف کی علیحدگی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے بعد اپنے اکیلے رہنے کی تصدیق کردی.

    ٹیلی ویژن کے معروف پروگرام میں میزبان نے ان سے گھریلو ملازم کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ بہت طویل عرصہ گزر گیا ہے میں نے گھریلو کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں رکھا۔

    انھوں نے کہا کہ 2022 میں فیصلہ کیا تھا کہ مجھے گھریلو کام کے لیے کوئی ملازم نہیں چاہیے۔ میں نے پرسوں پہلی بار بیف لائم اسپاگیٹی بنائی جو بہت اچھی بنی تھی۔

    آغا علی نے کہا کہ اب میں اکیلے رہتا ہوں تو مجھ سے اپنا کام اور گھریلو ملازم مینج نہیں ہوپا رہا تھا۔ میں 10 سے 12 گھنٹے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ گھریلو ملازم کی ٹائمنگ مینج نہیں ہوتی تھی، کبھی ایسا ہوتا تھا کہ میں کام کے لیے نکل جاتا تھا اس کے بعد ملازم آتا تھا یا کام کے لیے نکلنا ہوتا تھا تو اس وقت کام چل رہا ہوتا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ میں نے 24 گھنٹوں کے لیے ملازم بھی رکھ لیا تھا لیکن پھر اس کی بھی اپنی زندگی ہے، اسے بھی کبھی چھٹی چاہیے ہوتی تھی۔

    گھر کے کام کرنے کے حوالے سے انھوں نے انکشاف کیا کہ اپنے ایک کینیڈین دوست سے متاثر ہوکر گھر کے تمام کام خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پچھلے سال سے اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں تاہم اس حوالے سے دنوں نے اب تک واضح موقف نہیں دیا۔

  • آغا علی نے خواتین کے سب سے بڑے مسئلے کی نشاندہی کردی

    آغا علی نے خواتین کے سب سے بڑے مسئلے کی نشاندہی کردی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان آغا علی نے ملک میں خواتین کے سب سے بڑے مسئلے کی نشاندہی کردی۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار آغا علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور شوبز سمیت خواتین کے مسائل سے متعلق گفتگو کی۔

    آغا علی نے کہا کہ ملک کے کئی شہروں میں سفر کرچکا ہوں اور اس دوران ایک سب سے بڑے مسئلے کو محسوس کیا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ آغا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوران سفر غور کیا کہ کوئی بھی خاتون اکیلی سفر کرتی دکھائی نہیں دی۔

    خواتین ایک شہر سے دوسرے شہر یا کہیں بھی اکیلے نہیں جا سکتیں کیونکہ وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور ہم ہمیشہ ایک محفوظ اور قدامت پسند معاشرہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

    آغا علی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے پاکستان میں حالات بہتر ہوں اور خواتین اکیلے سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔

    واضح رہے کہ آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف 22 مئی 2021 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

  • گھر میں کوئی ملازم نہیں، کھانا میں بناتا ہوں اور صفائی حنا کرتی ہے، آغا علی

    گھر میں کوئی ملازم نہیں، کھانا میں بناتا ہوں اور صفائی حنا کرتی ہے، آغا علی

    پاکستانی اداکار اور  میزبان آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے، وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ حنا الطاف ہی گھر کے سارے کام کرتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شوبز جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    گھر کے ملزمہ کے حوالے سے سوال پر آغا نے بتایا کہ ہمارے گھر برتن دھونے، کھانا پکانے، صفائی اور استری کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے ہم خود اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں۔

    حنا الطاف کو آغا علی کتنی عیدی دیتے ہیں؟

    اداکار آغا علی نے کہا پم خود ہی مشین میں کپڑے دھوتے ہیں، میں کھانا پکاتا ہوں، یہ کام میرے ذمے ہے، افطار اور سحری بنانے کا 90 فیصد کام میں ہی کرتا ہوں، اس کے علاوہ صفائی وغیرہ حنا دیکھتی ہے۔

    اداکارہ حنا الطاف نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر بیچ میں شوٹ چل رہی ہو اور ہم میں سے کسی ایک کی 2 یا 4 دن کی چھٹی ہو تو وہ پھر گھر کے کام وغیرہ وہ کرتا ہے جو گھر میں رہتا ہے، اپنے گھر کے کام کرنے سے زیادہ خوبصورت اور کوئی بات ہے ہی نہیں۔

    آغا نے کہا ہم اپنا باتھ روم بھی خود ہی صاف کرتے ہیں، سحری کے فوری بعد ہی ہم اپنا باتھ روم صاف کرلیتے ہیں اور پھر دیگر صفائی بھی ہوجاتی ہے۔

  • حنا الطاف کی شوہر کے لیے محبت بھری اور جذباتی تحریر

    حنا الطاف کی شوہر کے لیے محبت بھری اور جذباتی تحریر

    کراچی: معروف اداکارہ حنا الطاف نے اپنی شادی کے ایک ماہ بعد شوہر آغا علی کے لیے ایک محبت بھری اور جذباتی تحریر لکھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر حنا الطاف نے اپنے شوہر سے متعلق ایک جذباتی تحریر لکھی۔ حنا نے لکھا کہ ایک ماہ ہوگیا ہے اور تمہارے ساتھ وقت پر لگا کر اڑ گیا، تم میری زندگی میں کیا جانے والا بہترین فیصلہ ہو۔

    انہوں نے لکھا کہ تمہارا اعتبار، تمہارا یقین، محبت اور کام کے وقت تمہارا دیا ہوا حوصلہ، تم ہمیشہ مجھے سنتے ہو، حتیٰ کہ میں جب تھکی ہوئی ہوں تو تم میرے لیے کھانا بھی بناتے ہو، اور اس سب کے لیے شکریہ۔

    حنا الطاف اور آغا علی گزشتہ ماہ نہایت سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تقریب میں صرف دونوں کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔

    انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو شادی کی اطلاع دیتے ہوئے حنا نے لکھا تھا کہ ابتدا میں ایک دوسرے سے نفرت کے بعد ہم دوست بنے، اور اب زندگی بھر کے ساتھی بن گئے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں علی سے زیادہ وفادار اور خیال رکھنے والا انسان نہیں دیکھا۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خوشی، ہنسی، ایمانداری اور بھروسے کا ہے۔

  • حنا الطاف اور آغا علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    حنا الطاف اور آغا علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    کراچی: معروف ٹی وی فنکار حنا الطاف اور آغا علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، سادہ سی تقریب میں صرف دونوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حنا الطاف نے اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس کی اطلاع دی۔

    حنا نے لکھا کہ ابتدا میں ایک دوسرے سے نفرت کے بعد ہم دوست بنے، اور اب زندگی بھر کے ساتھی بن گئے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں علی سے زیادہ وفادار اور خیال رکھنے والا انسان نہیں دیکھا۔

    انہوں نے لکھا کہ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خوشی، ہنسی، ایمانداری اور بھروسے کا ہے۔

    دوسری جانب آغا علی نے بھی لکھا کہ ہم نے کچھ سال قبل ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی اور اس وقت ہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے۔

    انہوں نے لکھا کہ اس کے بعد کئی سال بعد ہم دوبارہ ملے اور دوست بن گئے اور اس کے بعد اب ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بن گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A few years ago we hosted a Tv show together and we hated each other , later met a couple of years ago again , and we became friends, then became best friends and last 11 months have been crazy! Movies, Street Fighter, Endless talks and You became a part of my life like no one has .. I loved every second I spent with you .. and then the Lockdown happened … I missed you like a part of me was missing!!! I realised and was sure that I want to spend the rest of my life you … and here we go! Like I always wanted ( neither we had a choice ) we Alhumdulliah on Jumma Tul Widaa 22nd May, 2020 , With just a bunch of our dear ones ( neither we had a choice ) got Nikkah-fied! Dua main yaad rakhna 🙌🏻 @hinaaltaf I Officially Love you ♥️ #AaghaAli #HinaAltaf #JustMarried

    A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial) on

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور مداحوں نے دونوں کی نئی زندگی کے آغاز پر انہیں ڈھیروں مبارکباد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔